2025-04-23@21:23:55 GMT
تلاش کی گنتی: 165

«رہائی تک احتجاج جاری»:

    ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔ یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔ سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ہاسٹل میں مقیم طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل واردات سے پہلے نجی ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک چھپا رہا، نامعلوم قاتل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے جی ٹین میں عون محمدرضوی روڈ پر دو گھروں پر مشتمل نجی ہاسٹل میں گھسا اور ڈیڑھ گھنٹہ کارپورچ میں چھپ کر بیٹھا رہا۔اس دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لان میں ٹہلنے کیلئے نکلی اور وہاں چھپے شخص کو دیکھ کر چور چور کا شور مچا دیا اور بھاگ کر کمرے میں پہنچی، قاتل بھی اس کے پیچھے گیا، کمرے میں تین اور طالبات بھی موجود تھیں۔ قاتل...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون چائنا پالیسی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم قومی مفادات، معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ ہوگا، چینی سفیر اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ... انہوں نے مزید کہا کہ چین گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک منصوبہ اب ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ طاقتور کیریئر کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری اسٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ ترقی کا سفر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ عالمی بنک کا اندازہ ہے کہ 2047ء تک پاکستان کی معیشت 20 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو سکے کے دو رخ قرار دیا اور کہا کہ...
    عدالتی معاون نے بتایا کہ سی پی سی کے آرڈر کے تحت فوجداری کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نہیں بلایا جاسکتا، سی آر پی سی اس معاملہ پر خاموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں آج ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالتی معاون قرۃ العین افضل عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم کے وکیل قاضی ظفر، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، عدالتی معاون بیرسٹر حیدر رسول مرزا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل...
    ایران کی 8پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں 8پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے واقعے پر بات چیت کی گئی، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم...
    اسحاق کھوڑو کی شرقی میں تعمیرات پر دانستہ چشم پوشی، آصف رضوی ریٹائرمنٹ سے قبل بے قابو جمشید روڈ نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات کی مکمل آزادی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے پانی و سیوریج کے مسائل میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، شہری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے انہدام اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ صرف وسطی تک ہی محدود کر رکھا ہے جبکہ باقی چھ اضلاع میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دی جارہی ہے۔ بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی ریٹائرمنٹ سے قبل مال سمیٹنے میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی...
    بہاولپور (نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ محمد علی درانی مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھروں پر گئے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثا کو فی کس کم از کم ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے۔ انہوں نے کہا، “جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن پاکستان کے غریب...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ یہودی اکٹھے ہو سکتے ہیں تو عالم اسلام بھرپور طاقت ہونے کے باوجود اکٹھا کیوں نہیں ہو سکتے؟؟ تمام تر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ ڈاکٹر سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری انسانیت کے نام پر مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، مسلمان حکمران وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو انہیں کرنا چاہیے، اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا...
    چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 قومی اداروں کی نجکاری ہوگی۔ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، انہیں ریلیف دیں گے۔ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کاسٹ، بجلی کی قیمت اور ٹیکسیشن میں بہتری آئے گی تو...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )ملک بھر میں جاری پانی کی قلت کے باعث دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ نے انڈس رور سسٹم میں پانی کی موجودگی اور بیراجز پر پانی کی آمد و اخراج کے اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں جاری پانی کی قلت کے باعث دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1413.73 فٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں پانی کی آمد 35,600 کیوسک جبکہ اخراج 20,000 کیوسک رہا.(جاری ہے) کابل ندی سے دریائے سندھ میں 30,300 کیوسک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس سے تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان بیلاروس تعلقات میں ایک یادگار دن ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، میری اور وفد کی مہمان نوازی کےلیے میں نے صدر بیلاروس کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر بیلاروس سے ملاقات میں ہم نے دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط پر بات ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ بیلاروس میں قومی تعمیر کےلیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہنرمند پاکستانیوں کو بھیجنے پر اتفاق ہوا۔شہباز...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کے دوران وکیل نے دلائل میں کہا کہ چیف جسٹسز نے ملازمین کو ایک کروڑ تک انکریمنٹ دیا۔ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا۔ درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کا انکریمنٹ دیا۔ ایک ملازم ایسے بھی ہیں جن کےانکریمنٹ لگ لگ کر ان کی مراعات جج کے برابر ہوچکیں۔...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر نیا ٹیرف عائد کر رہے ہیں جو 125 فیصد تک ہوگا۔ تاہم، وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے مطابق یہ نیا ٹیرف پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چین پر مجموعی محصولات کی شرح اب 145 فیصد ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، کیونکہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف اب 145 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر نیا ٹیرف عائد کر رہے ہیں...
    ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیتے۔ اسپیکر ایاز صادق نے گنتی شروع کروائی مگر کورم پورا نہ نکلا جس کے باعث اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ دینا پڑا۔ اپوزیشن رکن حامد رضا نے کہا کہ آج فلسطین کے مسئلے پر بات ہونا تھی، انہوں نے اپنی ہی جماعت کے رکن کو کورم کی نشاندہی سے...
    سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کا جواب جمع کیا جاچکا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی  کا کہنا تھا کہ جواب میں الزامات سے انکار نہیں کیا گیا، ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کے لیے ایک ہی دن میں تین 3 نوٹیفیکشنز جاری ہوتے ہیں، ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے۔ جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا، درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کے انکریمنٹ دیے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت...
    غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50ہزار810تک پہنچ گئی، صرف 24گھنٹوں میں 58فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیت المقدس (سب نیوز)غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1449افراد کو شہید اور 3647کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 50 ہزار810فلسطینی شہید اور کم...
    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1,449 افراد کو شہید اور 3,647 کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 50,810 فلسطینی شہید اور کم از کم 115,688 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ شہادتیں زیادہ تر اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری،...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، مواصلات، اقتصادی امور، پیٹرولیم، تجارت، خوراک و زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، بحری امور، سرمایہ کاری بورڈ، پلاننگ کمیشن اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں سی پیک کے مختلف منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی قیادت میں ماہرین پر مشتمل ایک وفد اپریل 2025ء  میں چین کا...
    جہاں ایرانی حکام نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات کی بالواسطہ نوعیت پر زور دیا ہے، وہیں واشنگٹن نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ یہ مذاکرات بلاواسطہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے امریکی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات کے بعد آج وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات "بلاواسطہ نوعیت" کے ہوں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایران نے امریکہ کی براہ راست مذاکرات کی خواہش کے باوجود عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اصرار کیا جس پر امریکی فریق کو یہ شرائط ماننے پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعوی کیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں اپنی حکومت کے آغاز میں ہی غریب افراد کے لیے 50 لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا نام دیا تھا، مذکورہ اسکیم کے لیے ابتدائی سال میں 5 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ نے پہلے ہی سال میں اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دیدی تھی۔ تاہم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذکورہ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی...
    خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355  تارکین وطن  کو بھیجا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355 تارکین وطن کو بھیجا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبر پختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں ایک ہزار 47 افغان...
    سٹی 42 : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود  سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا  قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی...
    گوگل ڈیپ مائنڈ کے ایک نئے تحقیقی مقالے نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنہ 2030 کے اوائل تک انسانی سطح کی ذہانت حاصل کرلے گی جو انسانیت کو مستقل طور پر تباہ بھی کرسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ تحقیی مقالے میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت جسے آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس (اے جی آئی) کہتے ہیں انسانیت کے لیے شدید خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی شین لیگ نے یہ نہیں بتایا کہ اے جی آئی کس طرح بنی نوع انسان کے معدوم ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے ان احتیاطی تدابیر کی نشاندہی کی ہے جو گوگل...
    یکم اپریل سے اب تک کتنے افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ چکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کے روز 876 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 1,355 افغان شہریوں کو سرحد پار کروا کر وطن واپس روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز...
    ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کے روز 876 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 1,355 افغان شہریوں کو سرحد پار کروا کر وطن واپس روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر سے 1,047 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر خیبرپختونخوا منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں...
    راولپنڈی/ پشاور: حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے لیکر اب تک 6700 افراد پر مشتمل 944 غیر ملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ملک بدر غیر ملکیوں کو ملک کے مختلف شہروں سے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں لایا گیا تھا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔ ملک بدت کیے گئے خاندانوں میں 2874 مرد، 1755 خواتین اور 2071 بچے، بچیاں شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک کل 70494 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے، یہ افغان خاندان...
    ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355  تارکین وطن  کو بھیجا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔مزید برآں ایک ہزار47 افغان مہاجرین کو آج طورخم سےافغانستان ڈی پورٹ کیاجائےگا۔
    آج کے جدید دور اور نفسانفسی کے اس ماحول میں، بے شمار لوگ علم کی تلاش میں سرگرداں ہیں، لیکن بہت کم ایسے ہیں جو اس علم کو اپنی زندگی میں مؤثر طور پر استعمال کر پاتے ہیں۔ جب یہ علم عملی دانش میں ڈھلتا ہے تو اسے حکمت کہا جاتا ہے، اور یہی حکمت انسان کو کام یابی کی منازل طے کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ جدید تحقیق، بگ ڈیٹا، اور نفسیات نے انسانی ذہنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھانے کے نئے طریقے دریافت کیے ہیں، جن میں ہاورڈ گارڈنر کی multiple intelligences کی تھیوری قابل ذکر ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں ہم ایموشنل انٹیلیجنس (جذباتی ذہانت) کے بعد آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے دور میں قدم رکھ...
    راولپنڈی: رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی، ملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ راولپنڈی میں برائلر چکن کا گوشت 880 روپے سے 900 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔ بڑے گوشت کا سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو مقرر ہے مگر اوپن مارکیٹ میں یہ گوشت 1400 سے 1500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چھوٹے گوشت کا سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو ہے تاہم یہ اوپن مارکیٹ میں 2200 سے 2300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ راولپنڈی میں برائلر زندہ چکن کا سرکاری نرخ 412 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں یہ زندہ چکن 540...
    پاکستان کی تاریخ آزادی اظہار پر قدغنوں کی ایک طویل داستان ہے۔ یہ کہانی صرف حکومتوں اور ریاستی اداروں کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں تک محدود نہیں بلکہ سماجی مذہبی اور نظریاتی جبرکی بھی عکاس ہے۔ فیض احمد فیض حبیب جالب اور دیگر اہلِ قلم نے ہمیشہ جبر کے خلاف آواز بلند کی مگر ہر دور میں سچ کہنے والوں کوکٹھن راستوں کا سامنا رہا۔ آج جب ہم اکیسویں صدی میں کھڑے ہیں تو آزادی اظہارکی صورتحال زیادہ پیچیدہ اور خوفناک ہو چکی ہے۔  گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں صحافت اور آزادی رائے کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، اس کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ صحافیوں کے اغوا قتل اور دباؤ کے بڑھتے واقعات اس امر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے تین ماہ کے اندر دوسری بار موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا، جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گیا ہے، قبل ازیں، ٹول ٹیکس میں پہلا اضافہ 5 جنوری کو کیا گیا تھا۔نئے ٹول ٹیکس کے مطابق کاروں کے لیے ٹول 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ، وین اور جیپ کے لیے ٹول 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے  ، بسوں کے لیے ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے  کر دیا گیا ہے ۔دو اور تین ایکسل ٹرکوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، آرٹی کیولیٹڈ ٹرکوں...
    چین(نیوز ڈیسک)دےکوئی ٹریفک جام میں پھنسے تو چند منٹ بعد کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، لہذا ان لاکھوں لوگوں کی حالت ِ زار کا سوچیے جو ایک دو نہیں پورے 12 دن تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ یہ انوکھا واقعہ14 تا 26 اگست 2010ء چین کے صوبے ہیبئی میں رونما ہوا، تب چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے ایسا زبردست ٹریفک جام ہوا کہ ’’100 کلومیٹر‘‘تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔ حالت اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر سفر طے کر پاتی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لیں جہاں ہر شے دستیاب تھی، یہ دنیا کا سب سے...
    اسلام آباد: رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.50 فیصد اضافے کیساتھ 17.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ  کے دوران سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران برامدآت کا حجم 7.69 فیصد اضافے کیساتھ 24.69 ارب ڈالر، درامدآت کا حجم 6.33 فیصد اضافے کیساتھ  42.589 ارب  ڈالر رہا.  مزید پڑھیں: 8 ماہ میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل، تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا مجموعی تجارتی خسارہ 4.50 فیصد اضافے کیساتھ  17.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران برامدآت کا حجم 2.617 ارب ڈالر، درامدآت...
    افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ، اب تک کتنے خود سے واپس جا چکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک 153 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، 2 اپریل کو 27 افراد نے طورخم کے راستے واپسی اختیار کی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 77 ہزار 434 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو چکی ہے، اور یکم اپریل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل شروع ہونا تھا۔ تاہم، تین دن گزرنے کے باوجود یہ عمل تاخیر...
    مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے حکومت کو دو دن کی الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عدم رہائی کی صورت میں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کے لئے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ مستونگ جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ جب تک ہم اپنی قیدی خواتین کو گھروں تک نہ پہنچائیں ہم پر گھروں کو جانا حرام ہوگا۔ کل سرکار نے اپنے تتلی نما ڈرون کے ذریعے آکر ہمارے دھرنے کی تصویر لے کر دکھائی کہ دیکھیں دھرنا کی تعداد کس قدر...
    عراقی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عوام دنیا کے ظالموں سے زیادہ طاقتور ہیں خواہ وہ کتنے ہی متکبر کیوں نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے ظالم چاہے جتنے بھی طاقتور ہوں، عوام ان سے زیادہ مضبوط ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، ہادی العامری نے جمعرات کی شام کہا کہ مزاحمتی محور کی مستکبرین پر فتح یقینی طور پر آئے گی۔ انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر کہا کہ ہمارا خون ان شہداء کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں، جو ہم سے پہلے اس راہ میں قربان...
    عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں البدر تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر امتحان سخت ہے تو قربانی زیادہ دینی پڑتی ہے۔ تاریخ میں حریت پسندوں اور مجاہدین کا یہی انجام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں "البدر تحریک" کے سیکرٹری جنرل "ہادی العامری" نے کہا کہ عالمی مستکبرین کے خلاف استقامتی محاذ کی فتح کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم القدس کی مناسبت سے المیادین چینل سے اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خون اس راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والی شہید "سید حسن نصر الله" جیسی شخصیات سے زیادہ قیمتی تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے دنیا کے ظالم کتنے ہی مستکبر کیوں...
    بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 27 ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزارت تجارت ، صوبہ ہائی نان اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے اعلان کیا کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک ہائی نان میں منعقد ہوگی۔ اب تک 71 ممالک اور خطوں کے 4،100 سے زائد برانڈز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، اور دنیا کے ٹاپ 500 اور دیگر معروف کاروباری اداروں میں سے 65 نمائش میں حصہ لیں گے ، یہ تعداد پچھلے سیشن سے تجاوز کر چکی ہے. چینی نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ کا کہنا ہے کہ اس سال کی کنزیومر ایکسپو میں پہلی بار نئی کنزیومر ٹیکنالوجی کی نمائش...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔  شوال کا چاند اتوار کی شام نظر آنے کا قوی امکان مزید...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔ آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے۔ آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ...
    سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت کا وقت 15 فروری سے 31 مارچ تک ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے وقت کاشت میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کمادکی کاشت کےلئے 60 ہزار آنکھیں فی ایکڑ ہونی چاہئیں جو مندرجہ ذیل شرح بیج سے حاصل ہوتی ہیں، شرح بیج بلحاظ وزن گنا تقریبا ایک سو تا 120...
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ Post Views: 1
    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے تاہم پریس کلب کے راستے پولیس نے بند کردیے۔ آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ریلی کے شرکاء کوریڈور تھری سے ہوتے ہوئے پیپلز چورنگی تک...
    چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا وینٹیان میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان میں منعقد ہوا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ شن ہائی شیوںگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کے دروازے مزید وسیع...
      بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ہفتہ کے روزشن ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کا دروازہ عالمی شراکت داروں کے لئے مزید وسیع ہو گا۔سی جی ٹی این کے عالمی سروے کے مطابق 90 فیصد سے زائد جواب دہندگان نے چین...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ...
      اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ فوج غزہ میں فضائی، زمینی اور سمندری حملے تیز کر رہی ہے تاکہ حماس پر بقیہ قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جائے اور یہ کہ وہ شہریوں کا بھی انکلیو کے جنوب میں انخلاء کرے۔ دو ماہ کے نسبتاً پرسکون دورانیے کے بعد اسرائیل نے مؤثر طریقے سے جنگ بندی ترک کرتے ہوئے غزہ میں حماس کے خلاف ایک نئی ہمہ گیر فضائی اور زمینی مہم شروع کر دی ہے جس کے بعد غزہ کے باشندے دوبارہ اپنی جان بچا کر بھاگ رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کاٹز نے کہا، حماس جتنا زیادہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کرتا رہے گا، اتنا...
    سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پیپلزہاؤسنگ کے منصوبے کی تیزی سے تکمیل خوش آئند ہے، منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی۔  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کی سربراہی میں سندھ پیپلزہاؤسنگ اسکیم کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد متاثرین کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے، 11 لاکھ 45 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، 10 لاکھ 20 ہزار افراد کو مالی معاونت فراہم کردی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6 لاکھ...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی...
    پشاور: خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں گردے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکپسیریس نیوز کے مطابق گردے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجو شہری ڈاکٹری نسخے کے بغیر درد کش گولیاں استعمال کررہے ہیں جس سے گردے کمزور پڑ رہے ہیں۔ بلڈ پریشر اور شوگر کی بروقت تشخیص نہ کرنے کی وجہ سے گردے کے امراض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز پشاور جنرل ہسپتال میں ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آف نیفرالوجی  ڈاکٹر اختر علی  نے کہاکہ گردے کے امراض خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں کافی بڑھ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے لوگوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news جعفر ایکسپریس کمانڈوز آپریشن ہائی جیک یرغمال
    ویب ڈیسک :  اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم 80 سال کی عمر میں سبکدوش ہوگئے۔   اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے کم و بیش 2 دہائیوں تک فرائض انجام دینے والے وزارت خارجہ کے سینئر ترین ڈپلومیٹ منیر اکرم 80 سال کی عمر میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔منیر اکرم کی جگہ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار جنہیں حال ہی میں 22  ویں گریڈ میں ترقی ملی ہے آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ...
    دو دہائیوں تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم 80 سال کی عمر میں سبکدوش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم 80 سال کی عمر میں سبکدوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے کم و بیش 2 دہائیوں تک فرائض انجام دینے والے وزارت خارجہ کے سینئر ترین ڈپلومیٹ منیر اکرم 80 سال کی عمر میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ منیر اکرم کی جگہ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار جنہیں حال ہی میں 22 ویں گریڈ میں ترقی ملی ہے آئندہ ماہ...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔ بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔  بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر نے کہا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ ریہرسل کرنا ہے تو میں...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ سیکیورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدِباب کر رہی ہیں۔  دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔  "جنگ " کے مطابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپا کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جلد کامیاب ہوگا، بزدل دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔  بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ بلوچ...
    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔ طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔ https://Twitter.com/Blackprince1849/status/1899160849581023553 اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو...
    محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بدھ تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے جب کہ جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرمی کی لہر بھارتی راجستھان و قرب وجوار پر موجود دباو کی وجہ سے پیدا ہوئی، دباو کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مغربی و شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان پر موجود پریشر بتدریج کم ہورہا ہے، اس وقت بحیرہ عرب میں ایک ہائی پریشر بن رہا، ہائی پریشر کراچی سے دور ہے، قریب آنے پر تیز ہواوں کا سبب بن...
    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف متعلقہ ریکارڈ اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی امین...
    عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیروز آباد سے محمد عارف، شاہراہ نورجہاں سے رانا خالد، گلشنِ اقبال کے علاقے سے مقصود خان لاپتہ ہیں۔ عدالت عالیہ میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ فیصل سے لاپتہ شہری سعد ظہور گھر آ گئے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کر...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیروز آباد سے محمد عارف، شاہراہ نورجہاں سے رانا خالد،  گلشنِ اقبال کے علاقے سے مقصود خان لاپتہ ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کرے: سندھ ہائی کورٹسندھ ہائی کورٹ میں گمشدہ افراد کے معاملے پر ہونے والی سماعت میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا ہے کہ جن افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوچکی ہےانہیں رقم ادا کی جائے۔ ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف بی آر افسران کی ترقی کیلئے 12مارچ تک سلیکشن بورڈ اجلاس نہ بلانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلئے آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا۔عدالت نے ایف بی آر کے افسران کی پروموشن پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کے لیے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نا کیا جائے۔ عدالت نے چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزیراعظم آفس سے بیان حلفی بھی طلب کرلیا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و سینئر وفاقی وزیر برائے خارجہ امور اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جلد کھڑا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 2030 تک جی 20 ممالک کا حصہ بن جائے گا۔ کچھ عناصر کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہضم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ریگولیٹری ادارے باہمی تعاون اور بھرپور طریقے سے کام جاری رکھیں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ بات اسلام آباد میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ہیڈ آفس کی...
    شیخ اکبر رجائی نے مرکزی دھرنے کے اکابرین سید اکبر شاہ (صدر تحریک اسلامی) شبیر مایار (عوامی ایکشن کمیٹی) اور شرکاء دھرنا کے ہمراہ آغا علی عباس رضوی کی بازیابی اور رہائی کی تصدیق کی اور ساتھ میں شیخ اختر شگری کی بازیابی اور رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد پر جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلتستان کے تین میں سے دو علماء رہا ہوگئے ہیں، ان علماء کی رہائی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گمبہ سکردو سے تعلق رکھنے والے عالم دین شیخ غلام عباس ناصری گذشتہ روز رہا ہو کر راولپنڈی پہنچ گئے تھے، ان کی رہائی کا اعلان گمبہ سکردو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم...
    کراچی: اسٹیل ملز ملازمین نے نیشنل ہائی پر 7 گھنٹے سے زائد احتجاج کر کے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔  ہفتے کی شام 5 بجے سے شروع کیے جانے والا احتجاج رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہوا ، احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین ملازمت سے برطرفی ، بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے اندرون علاقہ اور ٹھٹھہ سے آنے والی ٹریفک کو ایف بی ایل کٹ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی گرما گرم بحث دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس پر کئی لیڈران کا رد عمل سامنے آیا، جن میں سے یورپی رہنماؤں کی اکثریت نے زیلنسکی کی حمایت کی ہے۔ ’ہم بس دیرپا امن کے لیے کام کر رہے ہیں‘ دونوں صدور میں ہونے والی تکرار کے بعد زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی عوام اور صدر کا شکریہ کیا لیکن ساتھ ہی یوکرین میں دیرپا امن کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ زیلنسکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ''شکریہ امریکہ، شکریہ آپ کی حمایت...
    بیجنگ :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اٹھاونویں اجلاس میں انسانی حقوق کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے موضوع پر سالانہ اعلی سطحی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 1995 میں منعقدہ چوتھی عالمی خواتین کانفرنس میں اپنائے گئے “بیجنگ اعلامیے” اور “عمل کے لائحہ عمل” کی تیسویں سالگرہ منائی گئی۔ چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو خطاب کیا اور نئے دور میں چینی خواتین کی ترقی کے تصورات اور کامیابیوں کو متعارف کروایا۔ لیو یانگ نے کہا کہ “بیجنگ اعلامیے” کی روح سے مستفید ہونے والی، اس پر عمل کرنے والی، اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی گواہ کے طور پر،...
    پانچواں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو13 سے 18 اپریل تک منعقد ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :پانچواں  چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر ہائی کھو میں منعقد ہوگی۔ اس سال کی ایکسپو کا مرکزی مقام ہائی نان انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں واقع رہے گا ، ہائی کھو اور سان یا شہروں میں ڈیوٹی فری کھپت کے علاقے قائم کیے جائیں گے ، اور سان یا شہر میں ایک کشتی شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ برطانیہ اس ایکسپو میں مہمان خصوصی ہوگا۔ اس سال کی ایکسپو میں پہلی بار گیسٹ آف آنر صوبہ...
    چین 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبات کی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت  قدرتی وسائل ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 6 محکموں نے مشترکہ طور پر’’سمندری توانائی کے  بڑے   پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے رہنما اصول ‘‘جاری کیے ہیں۔’’رہنما اصول‘‘میں  پیش کیا گیا ہے کہ 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچ جائے، اور جزیروں پر متعدد توانائیوں کے متبادل بجلی کے نظام اور سمندری توانائی کے پیمانے پر نمونہ منصوبے تعمیر کیے جائیں گے۔ سمندری توانائی کے استعمال کے مناظر میں مسلسل توسیع اور اضافہ ہوگا، اور ایک سلسلہ وار موثراور مستحکم...
    آئی ایم ایف تکنیکی وفد کا گرین بجٹنگ بارے وفاق کے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ پر مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کو وفاقی اور صوبائی حکام نے گرین بجٹنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفد کو وفاق، صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا نے کلائمیٹ اقدامات بارے آگاہ کیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام کل آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف تکنیکی وفد...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو حماس کے عہدیدار باسیم نعیم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کے مزید اقدامات پر مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک فلسطینی قیدیوں کو معاہدے کے مطابق رہا نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ حماس نے ہفتے کو جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیا۔ اسرائیل نے اتوار کو طے شدہ...
    فلسطینیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں، حماس کا دو ٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما باسیم نعیم نے کہا کہ جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما باسیم نعیم نے کہا کہ جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں...
    چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے پے درپے شکستوں کے بعد اب بات اگر مگر پر آکر اٹک گئی ہے، جس کے لیے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اب پاکستان کو باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑےگا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جا سکے گی یا نہیں۔ قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک...
    رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق آج کا دن ثابت کرے گا کہ عوام اس عظیم ہستی سے کس حد تک عشق اور محبت کرتے ہیں اور اگرچہ ان کی تدفین کی جائے گی، لیکن ان کی روح اور مکتب جہاد اور مزاحمت کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ میں رہبر معظم انقلاب کی نمائندگی کرنے والے وفد کے رکن حجت الاسلام اختری نے کہا ہے کہ یہ غمم انگیز اور تاریخی دن مزاحمت کے عظیم شہید حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن نصر اللہ کے مقدس اور پاکیزہ جسم کی تدفین کا دن ہے اور میں لبنان، دنیا کے...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کر دی، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید قیدیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی، فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس کی بار بار خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کے بعد وفاقی سرکاری ملازمین نے  احتجاج ختم کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین نے سینیئر لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے خطاب کے بعد دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے واپس روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری،قیدی وینز،اور واٹر کینن بھی واپس روانہ ہوگئی ہیں۔ ملازمین مطالبہ کررہے تھے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، و زیراعلی مریم نوازپنجاب کے ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں، صوبے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجاب میں انسداد دہشت گردی کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھر گھر جاکر کچرا اٹھایا جارہا ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...
    گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295ارب 58کروڑ رہا وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کردی سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی نقصان 5 ہزار 748 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات میں گزشتہ مالی سال 851ارب 37 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295 ارب 58 کروڑ روپے رہا، کیسکو 120 ارب 45 کروڑ اور پیسکو نے 88 ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وازیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے ایسے وزیر اعلیٰ دیکھے جن کے پرسنل بزنس چل رہے تھے، گوگی پنکی دور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بزنس کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے گرین بس میں سفر کیا، گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت بن گیا، 27 بسیں پنجاب آچکی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، 500 بسیں بی جلد پنجاب پہنچ جائیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
    پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جا رہا ہوں، اس رمضان میں بھی عمرہ کے لئے جانے کا ارادہ ہے۔
    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر عدالت میں خود پیش ہوئے۔ اسد قیصر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں اور اس رمضان میں بھی ان کا عمرہ پر جانے کا...
    اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو...