مستکبرین پر فتح یقینی ہے، ہادی العامری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
عراقی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عوام دنیا کے ظالموں سے زیادہ طاقتور ہیں خواہ وہ کتنے ہی متکبر کیوں نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے ظالم چاہے جتنے بھی طاقتور ہوں، عوام ان سے زیادہ مضبوط ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، ہادی العامری نے جمعرات کی شام کہا کہ مزاحمتی محور کی مستکبرین پر فتح یقینی طور پر آئے گی۔ انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر کہا کہ ہمارا خون ان شہداء کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں، جو ہم سے پہلے اس راہ میں قربان ہو چکے، جیسے کہ سرورِ مزاحمت شہید سید حسن نصراللہ۔ المیادین چینل کے مطابق، العامری نے مزید کہا کہ دنیا کے ظالم چاہے جتنے بھی متکبر ہوں، عوام ان سے زیادہ طاقتور ہیں اور فتح کا دن ضرور آئے گا، کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اگر آزمائشیں سخت ہیں اور قربانیاں عظیم، تو یہی تاریخ میں تمام آزاد انسانوں اور مجاہدین کی تقدیر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے۔