چین 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبات کی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین کی وزارت  قدرتی وسائل ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 6 محکموں نے مشترکہ طور پر’’سمندری توانائی کے  بڑے   پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے رہنما اصول ‘‘جاری کیے ہیں۔’’رہنما اصول‘‘میں  پیش کیا گیا ہے کہ 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچ جائے، اور جزیروں پر متعدد توانائیوں کے متبادل بجلی کے نظام اور سمندری توانائی کے پیمانے پر نمونہ منصوبے تعمیر کیے جائیں گے۔

سمندری توانائی کے استعمال کے مناظر میں مسلسل توسیع اور اضافہ ہوگا، اور ایک سلسلہ وار موثراور مستحکم سمندری توانائی کی تکنیکی سازوسامان کی مصنوعات تشکیل دی جائیں گی، اور ایسی کمپنیوں کی تربیت کی جائے گی جو مضبوط تکنیکی تحقیق و ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کے ساتھ سمندری توانائی کے بڑے  پیمانے پر استحصال اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں

۔وا ضح رہے کہ سمندری توانائی سے مراد سمندر سے حاصل ہونے والی مختلف قابل تجدید توانائی ہے، جو بنیادی طور پر سمندر کی قدرتی حرکت، درجہ حرارت کے فرق، نمکیات کے فرق وغیرہ جیسی طبیعی یا کیمیائی خصوصیات کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سمندری توانائی کی کی صلاحیت

پڑھیں:

چین کا دیوہیکل ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ پہلی آزمائشی پرواز میں کامیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے، یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ واضح نہیں کی گئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے، جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج، اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ کے فیچرز شامل ہیں۔

جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، یہ ڈرون 100 تک چھوٹے ’لوئٹرنگ منیشنز‘ یا خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنہیں اس کے دونوں جانب موجود لانچ پوائنٹس سے چھوڑا جا سکتا ہے۔

مزید برآں یہ پلیٹ فارم 8 ہارڈ پوائنٹس پر مختلف ہتھیار اور آلات اٹھا سکتا ہے اور انٹیلی جنس، سرویلنس، ریکانائسنس (ISR) اور الیکٹرانک وارفیئر کے مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔

جیو تیان کی لمبائی 16.35 میٹر، پروں کا پھیلاؤ 25 میٹر، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 16 ٹن اور پے لوڈ صلاحیت 6 ہزار کلوگرام ہے۔ یہ ڈرون 12 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور اس کی فیری رینج 7 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان
  • علی پرویز ملک: نقصان کو مینج کرنا آج بڑا چیلنج ہے
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • برطانیہ کا بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
  • طبی شعبے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، ایف بی آر کا چونکا دینے والا انکشاف
  • برطانیہ کی بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
  • چین کا دیوہیکل ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ پہلی آزمائشی پرواز میں کامیاب
  • کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا
  • ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100 کھرب سرمایہ کاری کا اعلان
  • مانسہرہ تا چین نئی سڑک: کیا یہ وسط ایشیا تک پہنچنے کے لیے افغانستان کا متبادل راستہ بن سکتی ہے؟