کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت کا وقت 15 فروری سے 31 مارچ تک ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے وقت کاشت میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کمادکی کاشت کےلئے 60 ہزار آنکھیں فی ایکڑ ہونی چاہئیں جو مندرجہ ذیل شرح بیج سے حاصل ہوتی ہیں، شرح بیج بلحاظ وزن گنا تقریبا ایک سو تا 120 من گنا فی ایکڑ،شرح بیج بلحاظ رقبہ12 تا16 مرلہ کماد فی ایکڑ اور شرح بیج تعداد سمے 2 آنکھوں والے30 ہزار یا3 آنکھوں والے20 ہزار فی ایکڑ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کےلئے فیلڈ میں موجود ہمارے نمائندوں یا ایگری کلچر ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام خوشحال کسان خوشحال پاکستان کے تحت ان دنوں کسانوں کی رہنمائی کےلئے مختلف گائوں میں کسان اجتماع کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور کسان وہاں پر موجود محکمہ زراعت کے نمائندوں سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کی کاشت فی ایکڑ نے کہا
پڑھیں:
کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود
معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے محکمۂ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ اور منہ پر سنہرے رنگ کا پینٹ لگا ہوا ہے۔ بلال مقصود نے لکھا کہ خیابانِ اتحاد، ڈیفنس اور سی ویو پر ایسے کئی بچے نظر آتے ہیں جو چمکدار پینٹ لگا کر گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پینٹ اکثر ایلومینیم پاؤڈر یا دیگر خطرناک کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مضر ہیں اور سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک جلد پر رہنے سے جلدی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)
بلال مقصود نے محکمۂ صحت سے اپیل کی کہ ان بچوں کی حفاظت اور تعلیم کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔