شیخ اکبر رجائی نے مرکزی دھرنے کے اکابرین سید اکبر شاہ (صدر تحریک اسلامی) شبیر مایار (عوامی ایکشن کمیٹی) اور شرکاء دھرنا کے ہمراہ آغا علی عباس رضوی کی بازیابی اور رہائی کی تصدیق کی اور ساتھ میں شیخ اختر شگری کی بازیابی اور رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد پر جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلتستان کے تین میں سے دو علماء رہا ہوگئے ہیں، ان علماء کی رہائی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گمبہ سکردو سے تعلق رکھنے والے عالم دین شیخ غلام عباس ناصری گذشتہ روز رہا ہو کر راولپنڈی پہنچ گئے تھے، ان کی رہائی کا اعلان گمبہ سکردو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی نے کیا تھا۔ کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے عالم دین آغا علی عباس رضوی بھی رہا ہوگئے ہیں۔ کھرمنگ میں دھرنے کے قائدین کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے تصدیق کی کہ علی عباس رضوی بھی بازیاب ہوگئے ہیں تاہم شیخ اختر علی شگری کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ شیخ اکبر رجائی نے مرکزی دھرنے کے اکابرین سید اکبر شاہ (صدر تحریک اسلامی) شبیر مایار (عوامی ایکشن کمیٹی) اور شرکاء دھرنا کے ہمراہ آغا علی عباس رضوی کی بازیابی اور رہائی کی تصدیق کی اور ساتھ میں شیخ اختر شگری کی بازیابی اور رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہائی تک احتجاج جاری کی بازیابی اور رہائی علی عباس رضوی کی رہائی

پڑھیں:

احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں  پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،  پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر  شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع کینالز پر اندرون سندھ میں احتجاج ، دھرنے جاری، تجارتی سرگرمیاںشدید متاثر
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری