پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف متعلقہ ریکارڈ اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف متعلقہ ریکارڈ اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف صرف بیورو آفس میں ایک انکوائری زیر التوا ہے۔ اور درخواست گزار کے خلاف کسی اور عدالت میں کوئی کیس یا ریفرنس موجود نہیں ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اے اے جی نے بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے وقت درکار ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل افس بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں اور صوبائی حکومت بھی تمام متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے کیس کی اگلی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ خیبر پختونخوا نے وزیراعلی عدالت نے

پڑھیں:

پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے  دلہا کو  گرفتار کیا گیا ہے،  گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور  فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • 9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی