2025-04-22@16:25:49 GMT
تلاش کی گنتی: 166
«روانہ ہوگی»:
ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کےمسائل پر گفتگو ہوگی۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق منصب سنبھالنے کے یہ اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا، وہ 19 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔ وزرات خارجہ...
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے دکانداروں کو فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت فوری روکنے کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سیکیورٹی سعید آرائیں اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے کار ایسیسریز اور نمبر پلیٹس سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کی غیر قانونی فروخت تاحکم ثانی فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، خصوصاً فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور...
بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔ نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے...
اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی میں منعقد ہو گی، 2 روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینئر حکام شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس وفاقی دار الحکومت میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16 اپریل کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی میں منعقد ہو گی، 2 روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینئر حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اقوام...
اسلام آباد: تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں کل سے ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوگی، دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے...
اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں کل سے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوگی، دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے اعلی حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر...
اقوام متحدہ امن دستوں کے کام کیسے محفوظ بنایا جائے، سفارشات کی تیاری کے لیے کانفرنس جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں کیا جائے گا۔ کانفرنس ‘مزید محفوظ اور مؤثر امن مشن کی جانب: ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی’ کے عنوان سے منعقد کی جائے گی، جو عالمی شراکت داروں کو ایک جگہ جمع کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ترجمان...
جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے تمام 14مقدمات کی سماعت آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت آج کریں گے۔ تمام کیسز کا آج بھی جیل ٹرائل نہیں ہوگا تمام کیسز کی سماعت ضلع کچہری عدالت میں ہوگی، عدالت نے آج کے لیے تمام 700 کے قریب ملزمان اور دو گواہان کی طلبی کی ہے، پولیس نے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن ملزمان کی حاضری کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی آڑ میں صوبہ بھر میں فحاشی و عریانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو تھیٹر فحاشی کو فروغ دے گا، تین وارننگز کے بعد ایسی سرگرمیوں پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں کلچر رپورٹرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی جی پکار تنویر ماجد، ای ڈی الحمرا توقیر کاظمی اورڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ تھیٹرز سے متعلق نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کروایا جا رہا ہے،...
— فائل فوٹو آج کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کے بعد ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ملت ایکسپریس 8 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 8 اور خیبر میل سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان ریلوے کے مطابق سکھر ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 12 بجے روانہ ہوگی۔
بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یورپی کمیشن کے تجارت اور معاشی سلامتی کے کمشنر ماروش شفکووچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے جلد از جلد مشاورت کا آغاز کرنے اور چین-یورپ ٹریڈ ریمیڈی ڈائیلاگ میکانزم کی بحالی کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعرات کے روز وانگ وین تاؤ نے زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں، چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور تجارتی آزادی پر قائم رہنے سے عالمی معیشت اور عالمی تجارت میں زیادہ استحکام اور یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ ماروش شفکووچ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ محصولات نے بین...
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی جغرافیائی کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے، جو صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے۔ مصر 100 سال بعد اس عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، مصر نے اس کانفرنس کی پہلی میزبانی 1925 میں کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز اور مواقع، رواں ہفتے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی یہ اہم کانفرنس دنیا بھر سے جغرافیہ دانوں، محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی، جہاں وہ جغرافیہ کے مختلف شعبہ جات میں تازہ ترین تحقیقات، سائنسی مطالعات اور پالیسی سفارشات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں 14 خصوصی کمیٹیاں شرکت کریں گی، جو بین الاقوامی جغرافیائی یونین کی...
پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد آج سے پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا، گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا، پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری...
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے عائد کی جانے والی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے فیصلوں کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اہم اجلاس میں افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے اور افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ہدایات...
ڈی سی گوادر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کی اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تو ان کے خلاف کارروائی کرینگے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کی مکمل پاسداری تمام شہریوں پر لازم ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض افراد ضلع گوادر سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں، تاہم حکومت بلوچستان کی سخت ہدایات کی روشنی...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کسی مجرمانہ عمل پر ایف آئی آر کٹتی ہے، سوال ٹرائل کا ہے۔ وکیل وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے ٹرائل کہاں ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ ایف آئی آر کیسے کٹتی ہے،تفتیش کون کرتا ہے، طریقہ کار کیا ہوگا، یہ جاننا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے،بیلاروس کے صدرکی خصوصی دعوت پر صدرمسلم لیگ ن نوازشریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگااورمتعدداقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔ Post Views: 1
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، کہا جارہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا، شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی سستی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے بجلی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں...
اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ دریں اثنا محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اگر بی این پی سربراہ اختر مینگل نے قانون ہاتھ میں لیا تو انکے خلاف کارروائی کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا دیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد بی وائی سی نے دھرنے اور مظاہرے کئے۔ گزشتہ روز دھرنے میں بی وائی سی کی قیادت کی جانب سے ایک ریاست مخالف تقریر...
قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز29اپریل کو روانہ ہوگی، قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی،پی آئی اے کا حج آپریشن 29اپریل سے یکم جون تک جاری رہیگا۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔عازمین کی روانگی کیلئے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے...
لاہور: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کےمستقل نمائندے فو چھونگ نے فوری جنگ بندی، غزہ کی پٹی پر پابندیوں کے خاتمے، انسانی کارکنوں پر حملوں کو روکنے اور جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہوئے زور دیا کہ “دو ریاستی حل” مسئلہ فلسطین کا واحد راستہ ہے۔ فو چھونگ نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری، بلخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ چین نے غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے اور اسرائیل سے غزہ کی پٹی پر پابندیاں ہٹانے اور انسانی...
زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا...
اسلام آباد: سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع...
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا...
میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا...
ترجمان شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 2بجے دن نواں شہر چوک پر اجتماع ہوگا۔ جہاں پر غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں سے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جو نواں شہر چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوجائیں گی، نواں شہر چوک پر قائدین خطابات کریں گے، امریکی و اسرائیلی پرچم...
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل...
عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس میں مختلف سرٹیفائیڈ کورسز شامل ہوں گے۔ ان کورسز کا مقصد موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ای کامرس، ویب ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے کورسز کی مدت 3ماہ ہوگی اور داخلوں کے لیے درخواستیں جمع...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کل 27 مارچ سے پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ 29 مارچ کو عید کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے 3 دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں 2 دن چلتی تھی۔ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کی...
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو جماعتیں آئین و قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی عوام میں اس کی پذیرائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے تمام لوگوں کو نکلنا ہوگا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔روز نامہ امت کے مطابق 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے...
راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔ عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔ اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا...
رواں سال حج کرنے والے خبردار،سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز جدہ(سب نیوز) سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی بھی شخص کو حج پیکج بک کرنے یا رجسٹریشن کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام دوران حج متعدی بیماریوں کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے،...
نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ایک بار پھر الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ دونوں کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ اور بدتمیزی کا الزام عائد کیا، تو جواب میں نازش جہانگیر نے خود پر لگائے الزامات کی تردید کے ساتھ اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ آج اسود ہارون اور نازش جہانگیر دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات بتائیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، نازش...
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اقدامات سے متعلق 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی ٹیرف نظرثانی کے لئے نیپرا سے درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی، نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمٹیڈ، لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ، سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پرنظرثانی کے معاملے کا جائزہ لیا جاٰئے گا، سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ...
عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کے لیے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا۔ پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی اور تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی وزارتِ ریلوے کے مطابق چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی، یہ براستہ فیصل آباد، سرگودھا، لالاموسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین...
عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لیے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال اور لاہور روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان اور کراچی روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان اور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔ جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم جنگلا ت پر صوبے بھر میں 15لاکھ...
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)حکومت نے بہتر معاشی دستاویزات، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردئیے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نئے قوانین کے مطابق بانڈز میں سرمایہ کاری کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہوگی،انعامی رقم ٹیکس سے مشروط ہوگی لیکن اسے زکو ة سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، اس پیپر لیس سرمایہ کاری نقطہ نظر سے پرنٹنگ اور لاجسٹک اخراجات میں کمی کی توقع ہے۔(جاری ہے) ڈیجیٹل بانڈز خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے لہٰذادھوکہ دہی کا خطرہ کم سے کم ہوگا۔مزید برآں، انعامات کی خرید، فروخت اور واپسی کے عمل کو زیادہ موثر بنانے کے لئے ہموار کیا جائے...
وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے اس کے علاوہ وفد میں اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی شامل ہونگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہوگا ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
یمن میں حوثی باغیوں پر جاری امریکی حملوں کے تناظر میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی جانب بیان سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اپنے بیان میں امریکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقوام کے اتحاد سے دشمن خوف زدہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو سب سے بڑا خطرہ مسلم اقوام کے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یمن میں مزاحمت ہی واحد راستہ بچا ہے جسے اپناتے ہوئے یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا یہ...
افغان مہاجرین کے انخلا میں 15دن باقی، بروقت جانے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی کیخلاف کارروائی نہیں کی...
ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے۔ بدقسمتی سے اس ماہ میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ رمضان المبار ک میں مہنگائی کی صورتحال کیا ہے اور اس حوالے سے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے، اس کا جائزہ لینے کے لیے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ محمد اجمل بھٹی (سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیزمینجمنٹ پنجاب) تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت نہ ہونا کمیونی کیشن...
اپنے بیان میں ڈی جی لیویز فورسز نے کہا کہ لیویز فورس دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو...

"محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ چھوڑنے اور بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی دوبارہ واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر کوشش کررہی ہیں کہ اگر کسی موقع پر شہبازشریف کو بدلنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو ان کا متبادل اُنہیں لایا جائے ، نہ کہ پارٹی کے باہر سے اسٹیبلشمنٹ کوئی اپنا قابل بھروسہ بندہ لے آئے۔ اسد طور نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ محسن نقوی کے بارے میں دو تین دن سے خبر تھی ، صحافی نجم سیٹھی نے بھی اس سلسلے میں بات کی کہ محسن نقوی جارہے ہیں اور پرویز خٹک...
واشنگٹن: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اسٹارشپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں ٹیسلا کا ہومینوئڈ روبوٹ آپٹیمس بھی شامل ہوگا۔ اگر یہ مشن کامیاب رہا تو انسانی لینڈنگ 2029 تک شروع ہوسکتی ہے، تاہم 2031 زیادہ متوقع سال ہے۔ ایلون مسک نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپٹیمس روبوٹ مستقبل میں عام گھریلو کام کرنے کے ساتھ ساتھ دوستی بھی فراہم کرسکیں گے، اور ان کی قیمت 20,000 سے 30,000 ڈالر کے درمیان ہوگی۔ اسٹارشپ دنیا کا سب سے طاقتور اور بڑا راکٹ ہے جو مریخ کو کالونائز کرنے کے ایلون مسک کے خواب کا ایک...
پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل ہونے والی بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینیں کل تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس دی تو ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی۔ پاکستان ریلویز کے انجینئرز اور تکینکی اسٹاف نے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ حملے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچز اور انجنوں کو مرمت کے کام کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو روکنے کے...
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو مووی روبن ہڈ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ڈان بن گئے بڑی لالی پاپ گن کیساتھ تصاویر وائرل انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔ مزید پڑھیں: مشہور کرکٹ...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا اختیار حاصل نہیں۔ گرین کارڈ ہولڈرز کو اس وقت ملک بدر کیا جاسکتا ہے جب ایسا کرنا امریکا کے مفاد میں ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاکستانی شہری ہنگری کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور نیشنلٹی کے قانون کے تحت وزیر خارجہ کسی بھی ایسے فرد کا گرین کارڈ یا ویزا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
سعیداحمد:لاہورسےکراچی اورکوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول جاری، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ۔دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا، قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی منسوخ ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہوگی، مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری اور نقصان کے خدشات سے محفوظ ہوں گے جبکہ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا اور زکوٰۃ مستثنا ہوگی۔ پانچ سو، ہزار، پانچ ہزار اور 10 ہزار روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ خریداری صرف نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا منظور شدہ چینلز سے ممکن ہوگی، قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر ہوگی۔ انعامی رقم براہ راست لنک شدہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ ڈیجیٹل بانڈز معیشت کو دستاویزی بنانے میں مددگار ثابت...
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا...
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر---فائل فوٹو وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر بلال اکبر نے افسران کو اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لینےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوریپنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ نے معمول کے دنوں کے علاوہ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا۔بلال اکبر نے کہا کہ کسی صورت بھی زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ...
برلن: جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" بنیں اور روس کے ساتھ امن معاہدہ کریں۔ مرز نے کہا کہ یہ محض زیلنسکی کے الفاظ پر فوری ردعمل نہیں تھا، بلکہ ایک سوچا سمجھا اقدام لگتا ہے۔ مرز نے خبردار کیا کہ...
آئی ایم ایف مذاکرات، جائیداد کی غلط قیمت ظاہر کرنے پر کارروائی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اتھارٹی پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر سکے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس وصولی اور چوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اس سلسلے میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزائیں اور جرمانے کر سکے گی، رجسٹریشن نہ کرانے پر 50ہزار سے 5لاکھ...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے ذمہ داری نبھائیں۔ ناکامی پر ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں اور سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں۔ لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے تو اس پر ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز...
(ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں برس صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار240روپے فی کس ہے۔ اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں۔ مفتی منیب الرحمان نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم سے متعلق بتایا کہ گندم کے آٹے کا فدیہ 240روپے ہے،جَو کے لحاظ سے فدیہ 700روپے جبکہ عمدہ کھجور کے لحاظ سے فدیہ 4000 روپے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات طے، اہم معاملات زیر بحث آئیں گے مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ عمدہ کشمش کے حساب سے فدیہ 6400روپے...
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ مزید پڑھیں؛ کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
منتظمین کے مطابق کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب حسین نعیمی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ممتاز عالم دین حافظ نعیم الرحمن، سربراہ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مرکزی مسلم لیگ پاکستان حافظ طلحہ سعید و دیگر شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ختم نبوت اتحاد کونسل کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس کل مورخہ چوبیس فروری بروز سوموار کو لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں ہوگی۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب حسین نعیمی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ممتاز عالم دین حافظ نعیم الرحمن، سربراہ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل...
واشنگٹن: معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات دینا ہوں گی، ورنہ انہیں مستعفی سمجھا جائے گا۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے تحت کام کرنے والے وفاقی ملازمین کو ایک ای میل موصول ہوگی، جس کے جواب میں انہیں یہ وضاحت دینا ہوگی کہ پورے ہفتے میں کتنا کام کیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے مزید کہا کہ اگر کسی ملازم نے ای میل کا جواب نہ دیا تو اسے ملازمت سے مستعفی تصور کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد...
پاکستان، بنگلا دیش کے نئے تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طورپر پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا۔ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کے مطابق پاکستان سے 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ آج بنگلا دیش روانہ ہوگی۔ اری چاول کی کھیپ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ ٹی سی پی نے انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے چاول کے سپلائرز کا انتخاب کیا تھا۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول کی خریداری کا حکومتی سطح پر معاہدہ کیا تھا۔ اگلی شپمنٹ بھی رواں ماہ روانہ کی جائے گی۔سقوط ڈھاکہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، اس لیے مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کر دیا۔ کراچی کے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے، 2 لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہو چکی ہے اور 5 لاکھ سولر...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی جائے گا اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے تمام میچ جیو سوپر براہِ راست نشر کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقتول کی قبر کشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کرلیں۔اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اے ٹی سی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت 259 روپے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کوچیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی جس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ٹائم مانگا ہوگا اور سپریم کورٹ نے ٹائم...
انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دیدی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعد میں ہوگی۔ایوان وزیراعلی میں پنجاب کابینہ کا 23 واں اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، 90 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران و معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن اورانڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسیکی منظوری دے دی گئی۔اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن...
لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دے دی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں 90 نکات پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ میں صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے یہ فیصلہ کیا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، دستاویزی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی۔ کابینہ اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلیے ”زیرو ٹائم ٹوا سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلیے ہر قسم...
امریکی صدر کے حکمنامے کی بدولت غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث اہلکار اب امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہو جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ماضی اور حال میں اینٹی کرپشن کے تمام اقدامات کا اب محکمہ انصاف از سرنو جائزہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیئے۔ صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں، اس میں اٹارنی جنرل Pam Bondi کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے رہنماء اصول جاری ہونے تک وہ 1934ء کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کیلئے تباہی تھے، کیونکہ...

26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیا،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی،شاہدخاقان
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان نے کہا کہ ملک کےمسائل کےحل کی بات کریں گےتواناختم ہوجائےگی، اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے، آئین،قانون اورمسائل کی بات آئےگی توہم اکٹھےہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات متنازع ہوئےہیں،ایجنڈاطےکرناہےکہ ہم نےملک کیلئےکرناکیاہے،ہم نےاپنااظہارکیاکہ یہ ہماری رائے ہے،یونٹی گورنمنٹ بنائیں،اس سےقبل ایجنڈاطےکرناہے،ہم نہیں کہہ رہےکہ کوئی آکربیٹھےفوج،عدلیہ،سیاستدان ہیں،اپوزیشن کوبھی شامل کرکےبیٹھیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کرملک...

26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی، شاہدخاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ملک کےمسائل کےحل کی بات کریں گےتواناختم ہوجائےگی، اپوزیشن میٹنگ میں ہم نےاپنی نہیں مسائل کی بات کی ہے، آئین،قانون اورمسائل کی بات آئےگی توہم اکٹھےہیں۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات متنازع ہوئےہیں،ایجنڈاطےکرناہےکہ ہم نےملک کیلئےکرناکیاہے،ہم نےاپنااظہارکیاکہ یہ ہماری رائے ہے،یونٹی گورنمنٹ بنائیں،اس سےقبل ایجنڈاطےکرناہے،ہم نہیں کہہ رہےکہ کوئی آکربیٹھےفوج،عدلیہ،سیاستدان ہیں،اپوزیشن کوبھی شامل کرکےبیٹھیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...
ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فیس بک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا جو بیان جاری ہوا ہے بس وہی صورتحال ہے، جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا۔ باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے آج جو بیان جاری ہوا اس میں تمام سوالوں کے جوابات موجود ہیں۔ کوئی ایسا مسئلہ...
سہ فریقی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرے گی جہاں 12 فروری کو اس کا میچ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی...
جدہ(نیوز ڈیسک )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا، سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات20 فروری جبکہ بعض میں22 فروری اتوار کو ہوگی۔ میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔صوابی جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان محبت ختم نہ کرسکے، آج کارکنوں نے تاریخ رقم کردی ہے، بانی کی آواز پر کارکنوں نے لبیک کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم آگے تھے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ملک کی خاطر مذاکرات شروع کرنے کا کہا۔اُن کا کہنا تھا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جبکہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور...
وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی مرحلہ وار مزید سستی ہوگی، وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں مزید کم کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ہے، عنقریب عوام کو خوش خبری ملے گی، اجلاس میں اس معاملے پر طویل بحث ہوئی، ایک ڈیڑھ سال میں بڑی تبدیلیاں آپ کو نظر آئیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، مگر گزشتہ 2 سال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جو روایت رہی ہے، اس کے مطابق ہر احتجاج پرتشدد ہوتا ہے، اس احتجاج کو عالمی سطح کے اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا،...