کراچی:

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ 
 

سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ  کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سندھ میں پانی کے مسئلے پر سندھ کے عوام کی آواز نہیں سنی گئی۔ سندھ کے عوام وڈیروں کی زیادتی کا شکار ہیں۔ ہمیں ان سب کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔ سندھ کے مسائل کے لیے شہری اور دیہی باشندے ایک ہیں۔ اگر دریائے سندھ کے پانی پر پنجاب نے ڈاکا ڈالا تو ہم شہری سندھ بھی احتجاج کریں گے۔ 

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ نکالی جانے والی 6 نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر آصف زرداری نے دی ہے۔ ان نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے۔ حکمران اپنے مفادات کے لیے صوبے کے مفادات کا سودا کررہے ہیں۔ پانی کا مسئلہ ہو یا  کوئی بنیادی مسئلہ سندھ کے مستقل باشندے یک زبان ہیں۔ 

قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نذرِ آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ  وکیل صفائی جاوید چھتاری نے مؤقف دیا کہ کہ چالان نہیں آیا تو سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ کے عوام آفاق احمد

پڑھیں:

غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، خواجہ آصف

سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر وزیر دفاع کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر خواجہ آصف کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 1.5 ارب مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں اس فصیل کو گرنے نہ دیں ورنہ یہ سب کو بہالے جائے گا۔ آخر میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ‏خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، ‏تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا ‏آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے ‏کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر ‏خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں ‌سے۔

متعلقہ مضامین

  • گندم اور کینالز کو ساتھ نہ ملائیں، ن لیگ معاملے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، سعید غنی
  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، سردار عبدالرحیم
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • لاہور بیٹھک، ن لیگ اور پی پی کا ساتھ چلنے پر اتفاق
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
  • غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، خواجہ آصف