Daily Sub News:
2025-04-22@09:36:12 GMT

عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لیے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال اور لاہور روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان اور کراچی روانہ ہوگی۔

چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان اور لاہور روانہ ہوگی۔

تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ

ویب ڈیسک: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا، لاہور سے پہلی فلائٹ 174 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ  مینجر لاہورنذیر  خان نے خصوصی شرکت کی۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے، اس موقع پر پی آئی اے کی جانب سے باکو جانے والے مسافروں  کو تحائف بھی دئیے گئے۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور سے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز کا آغاز ہوا، کوشش ہے دوسرے شہروں سے بھی باکو کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پی آئی اے کو دھچکا لگا، دنیا میں قومی ایئر لائن کیلئے دروازے بند ہوتے جا رہے تھے، ہماری حکومت آنے کے بعد پی آئی اے کی دوبارہ بحالی کا سلسلہ شروع ہوا،  امید ہے جلد برطانیہ کیلئے بھی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہازوں میں بھی اضافہ ہوگا، نئے روٹس بھی متعارف کرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کیلئے پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔
 

کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری

متعلقہ مضامین

  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان