کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، کہا جارہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا، شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی سستی ہوجائے گی، انٹرسٹ ریٹ 10 فیصد کم ہوجائے گا، شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کو بجلی کی مد میں ساڑھے سات روپے فی یونٹ کی رعایت کم نہیں ہے، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ بجلی اس طرح سستی ہوجائے گی اور شہباز شریف وعدے پورے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی، ہماری برآمدات بڑھی ہیں، یہ سب معجزے ہیں، امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی ہے اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر کے خلاف 78 کروڑ کی کرپشن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی میں جتنےلوگ ہیں اتنے ہی ان کے ٹکڑےہوگئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل فیض اور جنرل باجوہ سیکیورٹی کی میٹنگ میں ہمیں بریفنگ دینے آتے تھے تو عمران خان ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا، ابھینندن والے واقعے کے بعد تین سیکیورٹی میٹنگز ہوئیں، جنرل باجوہ کہتا رہا کہ آ کر میٹنگ کی صدارت کرو مگر یہ نہیں آیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان کہتا ہے کہ جب تک مجھے سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں لے کر جاؤگے تو میری پارٹی نہیں جائے گی۔
آپ تضادات دیکھیں، ایک وقت وہ تھا وہ وزیراعظم تھا اور میٹنگوں میں شریک نہیں ہوتا تھا اور آج قیدی نمبر 804 ہے اور کہتا ے کہ مجھے میٹنگ میں لے کر جاؤ، اس سے بڑا تضاد کیا ہوسکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہیں، کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، نواز شریف، یا اس کا بھائی یا اس کی بیٹی جب بھی آئے گی ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، ہم اور ہمارے ساتھی اتنی ہی کمٹمنٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں جتنی کمٹمنٹ کے ستھ ہماری لیڈرشپ کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں دہشت گردی ہورہی ہے، ہمار ی افواج روز قربانیاں دے رہیں اور قربانیوں کی داستان اپنے خون سے لکھ رہی ہیں، یہ ہماری محسن ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ معجزہ ہےکہ ملک میں دہشت گردی کی لہر آئی ہوئی ہے اور پاکستان ترقی کررہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پولیس کا ڈانس پارٹی پرچھاپہ، معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 55 افراد گرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ جائے گی ملک میں جائے گا کہ ملک
پڑھیں:
غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، خواجہ آصف
سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر وزیر دفاع کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر خواجہ آصف کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 1.5 ارب مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں اس فصیل کو گرنے نہ دیں ورنہ یہ سب کو بہالے جائے گا۔ آخر میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سے۔