سندھ میں 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کر دیا۔ کراچی کے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے، 2 لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہو چکی ہے اور 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں، یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دی جائے گی، تاکہ روزگار کے مواقع ملیں، سستی بجلی سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاکھ سولر سسٹم وزیر توانائی
پڑھیں:
حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اورگیس بروقت مہنگی کرنےکی یقین دہانی کرادی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیوشارٹ فال کا سامنا ہے۔ کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس قوانین پرعملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اضافی ٹیکس اقدامات کا روڈ میپ رواں ماہ ہی تیار ہوگا۔ کھاد وکیمیکلزپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے، مہنگی شوگری اشیا پربھی نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانےکی تجویز ہے۔
سیمنٹ اور چینی سیکٹر میں پروڈکشن مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیپٹو پاورپلانٹس لیوی میں 104 ارب شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس سبسڈی میں کمی کاپلان ہے۔ وفاق اورصوبوں کے درمیان بوجھ کی منصفانہ تقسیم پرتوجہ دی جائے گی۔
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
نان فائلرز اور اثاثے رکھنے والوں کیخلاف کارروائی تیز ہوگی۔ دو سال میں 40 ہزار بڑے ریٹیلرز کو مکمل طور پرپی او ایس پر لانے کا ہدف ہے۔ ڈیجیٹل انوائسنگ کادائرہ بھی وسیع تر ہوگا۔ بعض اشیاکو 8ویں جی ایس ٹی شیڈول سے نکال کرعام جی ایس ٹی میں لانے کی تجویز ہے۔ ایف بی آرمارچ 2026 تک تین اہم طے شدہ اصلاحات مکمل کرے گا۔
آئی ایم ایف کو بجلی، گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ اضافی بجلی استعمال اسکیم کے تحت لاگت بڑھنے پر خودکار ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ ناقابل توسیع اسکیم 3 سال بعد خود ختم ہو جائے گی۔ دو مسلسل جائزوں میں زائد ٹیرف لگا تو اسکیم فوری ختم ہوگی۔ آمدن کم رہی تو صنعت و زراعت کیلئے ٹیرف مزید بڑھے گا۔ کمزورصارفین کیلئےتحفظ برقرار رکھا جائے گا۔
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار
گیس سیکٹر سرکلرڈیبٹ مینجمنٹ پلان مارچ2026میں شائع ہوگا۔ گیس چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مالی سال 2030-31 تک گردشی قرضے صفر کرنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ اسلام آباد،گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری 2026 کےآغازمیں ہوگی۔
نئے پاورپلان میں 7 ہزار میگاواٹ اضافی صلاحیت ختم کرنے کی تجویز ہے، اضافی بجلی کی صلاحیت کم ہونے سے ٹیرف میں بڑی کمی کی امید ہے۔ 10 سال میں 17 ارب ڈالر کی بچت کی متوقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔
مزید :