لاہور سےکراچی،کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سعیداحمد:لاہورسےکراچی اورکوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول جاری، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ۔
دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا، قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی منسوخ ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہوگی، مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ائیرپورٹس کے آرائیول اورڈپارچرکاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔