2025-04-23@16:51:24 GMT
تلاش کی گنتی: 52
«دل کا دورہ پڑنے سے»:
پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا، حج آپریٹرز کے نمائندے قائمہ کمیٹی اجلاس میں وزارت مذہبی امور پر پھٹ پڑے۔سینیٹر عطا الرحمان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا، جس میں حج آپریٹرز کے نمائندے نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن کا نہیں بتایا، ہمیں لوگوں سے حج درخواستیں بھی نہیں لینے دیں، ہمارے پیسے ڈی جی حج کے ذریعے کسی اور غلط اکاؤنٹ میں تھے۔ 70 سے 75 ہزار نجی عازمین حج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، طاہر اشرفیطاہر اشرفی نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 89 ہزار پرائیویٹ حجاج ہیں، مسئلہ نجی آرگنائزیشن اور...
مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز جڑانوالہ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا۔پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں، میں خود زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زیادہ...
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین جنگ میں 30 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ان کے اس اعلان نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو شک میں ڈال دیا ہے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق، آج رات تک روسی فوج کوئی حملہ نہیں کرے گی۔ کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بھی اس جنگ بندی پر عمل کرے گا، تاہم خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ روسی شہریوں نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور ایسٹر کے موقع پر کچھ وقت کے لیے امن کی امید ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر...
انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ محمد فیاض انقلابی 1960ء کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔ انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں...

امریکی ترجمان کو چینی لباس پہن کر چین پر تنقیدمہنگی پڑ گئی، وائٹ ہاوس ایسی حرکتوں سے باز رہے ، بیجنگ کا انتباہ
بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا پہنا ہوا لباس چین میں بنایا گیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوران چین کے سفیر ژانگ زی شین نے لیویٹ کے لباس سے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرر ٹوئٹ کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ چینی سفارتکار ژانگ ژیشینگ جو انڈونیشیا کے ڈینپاسار میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے سرخ اور سیاہ لیس والے ڈریس کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ چین پر الزام لگانا کاروبار ہے، چین...
معروف گلوکار اور نغمہ نگار ڈیوڈ (d4vd) کو کوچیلا 2025 میوزک فیسٹیول کے دوران ایک اسٹیج پر بیک فِلپ کرنے کی کوشش میں شدید چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ بیس سالہ ڈیوڈ انتھونی برک، جو 2021 میں ویڈیو گیم ”فورٹ نائٹ“ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے مشہور ہوئے، اس بار اپنے پہلے کوچیلا شو میں گوبی اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے بیک فِلپ کی کوشش کی، وہ الٹا اپنی پیٹھ پر گر گئے اور کچھ لمحے کے لیے درد سے تڑپتے دکھائی دیے۔ وہاں موجود ہزاروں ناظرین کے لیے یہ منظر چونکا دینے والا تھا۔ مگر d4vd نے ہمت نہ ہاری ۔ خود کو سنبھالا، دوبارہ کھڑے ہوئے، اور پورا سیٹ مکمل کیا۔ اس...
اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہم اکثر وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی صحت اور دھوپ کے ساتھ جوڑتے ہیں، لیکن تحقیق اور ماہرین کا ایک بڑھتا ہوا گروہ یہ بتا رہا ہے کہ وٹامن ڈی کا ایک اور اہم پہلو ہے: آپ کی آنتوں کی صحت۔ جی ہاں، وہ غیر متوقع باتھروم کے دورے، کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا اور دائمی حالات جیسے آئی بی ایس (یک ایسا بیماری ہے جس میں آنتوں میں غیر معمولی حرکت یا افعال کے باعث پیٹ میں درد، گیس، پھولنا اور اسہال یا قبض کی شکایات ہوتی ہیں) یا آئی بی ڈی (سوزش آنتوں کی بیماری) بھی وٹامن ڈی سے منسلک ہو سکتے ہیں، جسے ہم اکثر نظر انداز کرتے...
لندن: برطانوی آرٹسٹ سارہ بورڈمین، جنہوں نے کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری پینٹنگ بنائی ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تنقید نے ان کے 41 سالہ کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہ تصویر، جو اسٹیٹ کیپیٹل کے گیلری آف پریزیڈنٹس میں چھ سال تک لٹکی رہی، ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں "سب سے بدترین" قرار دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بورڈمین نے اپنی عمر کے ساتھ "اپنی صلاحیتیں کھو دی ہیں" اور تصویر کو "جان بوجھ کر مسخ" کیا گیا ہے۔ بورڈمین نے ٹرمپ کے ان الزامات کو اپنے کاروبار اور پیشہ ورانہ شہرت پر منفی اثرات کے طور پر بیان کیا ہے، اور کہا...
مہاراشٹرا(نیوزڈیسک)بھارت،کالج میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے20 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹرا کے شہر دھاراشیو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ کالج کی طالبہ ورشا ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ جس میں دیکھا گیا کہ طالبہ اسٹیج پر مراٹھی زبان میں تقریر کر رہی تھیں۔ درمیان میں، وہ اور وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں، مگر کچھ دیر بعد اس کی آواز سست پڑنے لگتی ہے اور وہ اسٹیج پر گر جاتی ہے۔ اس پر وہاں موجود کچھ افراد فوراً اس کی مدد کے لیے دوڑتے ہیں۔...
MAHARASHTRA: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کالج کے ایک تقریب میں 20 سالہ طالبہ تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شہر دھراشیو میں قائم ایک کالج میں تقریب تھی جہاں 20 سالہ طالبہ تقریر کر رہی تھیں اور اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبہ تقریر کے دوران گر گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہ واقعہ دھراشیو کی تعلقہ پرانڈا کے علاقے مہارشی گوروواریا شندے ماہویدیالایا میں پیش آیا اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے تاہم یہ...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق مصری شاہ تیزاب احاطہ کے قریب 60سالہ رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 60سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی جو منچن آباد بہاولنگر کا رہائشی تھا۔شفیق آباد کے علاقے سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 75سالہ بزرگ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔(جاری ہے) مزنگ ٹیمپل روڈ سے 25سالہ نوجوان فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔سبزہ زار پی بلاک کے گھر سے ڈھانچہ نما لاش برآمد ہوئی ہے ، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس...
پشاور(نیوز ڈیسک)8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ...
افغانستان کیساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نہ صرف کے پی کے بلکہ پورے ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سردمہری اور سفارتی ناکامیوں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے دعوے حقیقت سے متصادم ہیںاور ان کی ناقص کارکردگی خود ان کے چہرے پر ایک زور دار طمانچہ...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر کے پی کے سمیت پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختون خوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ جعلی حکومت کا ملک میں بیڈ گورننس، دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت ’منت‘ کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑنا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہونے والے ہیں، انکا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس ہیں۔ شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب 90 کی دہائی کے بعد شاہ رخ خان کی...
گورنر سندھ کا اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں دعائیں سنتا ہے، قوم ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کرے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنر ہاؤس نے روشنیاں بحال کر دیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ...
طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، جو جانبر نہ ہو سکا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد گولے مقامی آبادی پر گرے، مارٹر گولے گرنے سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )پاکستان کی کاشتکار برادری کو زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے جدید زرعی تکنیک کے استعمال کی تربیت دی جانی چاہیے زرعی سائنسدان ڈاکٹر احمد نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے جدید طریقوں سے ہم آہنگ رہنا چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بہت سے کسان اب بھی فرسودہ کاشتکاری کے طریقے استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت کم ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط مالی بنیاد کی ضرورت ہے تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ پالیسی ساز کاشتکاروں کو مطلوبہ...
چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ ایشیا کپ کی صورت میں رواں برس ماہِ ستمبر میں سجے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 17 ویں ایڈیشن میں 19 میچز طے کیے گئے تھے جو ابتدائی طور پر بھارت میں منعقد کرائے جانے تھے۔ تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کی تلاش کر رہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وینیوز کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام ایونٹ کو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کے متعلق سوچ...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اندرونی اختلافات ملک کی خودمختاری کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ جنرل وقار الزمان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اپنے اختلافات بھلا کر متحد نہ ہوئے تو ملک کی آزادی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اس ماہ ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت سے جوڑا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے، یونیورسٹی کیمپس میں حریف طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جو حکومت مخالف...
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔ طالبہ جمعرات کی صبح اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ اسکول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
بھارت کی ریاست کرناٹک میں ٹرک ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہو کر کئی رکشوں، موٹر سائیکلوں اور بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد رکا۔ اس حادثے میں ایک 32 سالہ سبزی فروش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔ ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور...
اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔ جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔ اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔ جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ...
بماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 48 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بعض متاثرین پانی میں جا گرے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی پیٹھ پر اس کا بچہ موجود تھا۔ مالی افریقہ کے بڑے سونے پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، لیکن غیر منظم کان کنی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے۔ حکومت غیر قانونی کان کنی پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، تاہم حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی حکام نے بھی کان کے منہدم ہونے...
بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتی ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک...
انٹرنیٹ پر دوبارہ منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسکائی ڈائیور کو آسمان میں دورے پڑتے ہیں اور وہ بے ہوش ہونے کی حالت میں بے قابو ہوکر گھومتا ہے۔ اسکائی ڈائیونگ کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ کیمرے میں قید کیا گیا، جس میں ایک اسکائی ڈائیور کو ہوا میں رہتے ہوئے بھی دورے پڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک بہادرانہ عمل میں، اس کے ساتھی اسکائی ڈائیور اور انسٹرکٹر نے تیزی سے مداخلت کی، ہوا کے ذریعے پینتریبازی کرتے ہوئے پریشان اسکائی ڈائیور تک پہنچ گئے۔ فوری سوچ اور درست کارروائی کے ساتھ، بچاؤ کرنے والے نے اسکائی ڈائیور کے بے قابو گھومنے کو مستحکم کیا اور اپنے پیراشوٹ کو بروقت کھول...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی ہے، جو اندور کی رہائشی تھی اور اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی ہوئی تھی۔ یہ واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں تقریباً 200 مہمان موجود تھے۔ سول میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتا اسٹیج پر رقص کر رہی تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی گِر گئی۔ View this post on Instagram ...
بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کے لیے کان چھدوانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخی فلم ’چھاوا‘ جس میں وکی کوشل مراٹھا جنگجو سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے جوکہ رواں ماہ 14 فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) حال ہی میں وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اس کردار میں ڈھلنے کے لیے انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی ہر فلم کے کردار میں جلد ڈھل جانے کے لیے مشہور وکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) جنوبی کوریا میں اس بات پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیول کو نظرانداز کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تک یکطرفہ طور پر پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے اپنی پہلی انتظامیہ کے دوران اسی طرح کے بعض اقدامات کیے تھے۔ ٹرمپ کی پہلی میعاد کے دوران جنوبی کوریا اس وقت گھبرا گیا تھا، جب ٹرمپ نے کم جانگ ان کے ساتھ تین دور کی بات چیت کی اور دونوں کے درمیان 27 "محبت ناموں" کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ اور پھر جون 2018 میں سنگاپور میں دونوں کے درمیان سربراہی اجلاس کے دوران ہی غیر متوقع طور...
مریم اورنگزیب---فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) سے خطاب کے دوران کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہو گی، پنجاب میں شہری اور دیہی منصوبہ بندی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ایشیاء سی پی اے کانفرنس کا بائیکاٹ کرینگے: ملک احمد خان بچھراپوزیشن لیڈر پنجاب...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔ معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔ ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی...
سٹی42: واسا حکام کی نااہلی کے باعث لاہور کے رسول پارک میں بارش کے پانی کے نکاس کے منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ ہو گیا تھا، تاہم پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکم پر اس لاگت میں کمی کر دی گئی ہے۔ واسا حکام نے 24 ستمبر 2024 کو اس منصوبے کی 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت کی منظوری دی تھی، جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اعتراض کیا اور منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے احکامات پر واسا حکام نے از سر نو منصوبے کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں لاگت میں کمی کی گئی...
مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور:ملتان میں معمر شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟مریم نواز نے کہا کہ مجھے اپنے ہر شہری...
اس وقت لگ بھگ 64 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ہیں۔ اس اعتبار سے ہمارا شمار چوٹی کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جن کے سب سے زیادہ شہری بیرون ملک مقیم ہیں۔ لگ بھگ نصف کارکن خلیجی ممالک (بالخصوص سعودی عرب اور امارات) میں ہیں۔ اس کے بعد یورپ اور پھر شمالی امریکا جاتے ہیں۔ زیادہ تر نے قانونی طور پر وطن چھوڑا ہے مگر غیرقانونی انداز میں ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے کم نہیں ہے۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ سے نیچے صرف 4 ممالک ( یمن، عراق، شام اور افغانستان) کے پاسپورٹ ہیں۔ پاکستان سے نیچے کے ان چاروں ممالک کے پاسپورٹس کی بے وقعتی تو اس لیے سمجھ میں آتی...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما ڈاکٹر عمر بابر کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان کی حالت سنبھال نہ سکی اور وہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،...
دل کا دورہ انسان کو ایسے وقت میں پڑتا ہے جب دل کو خون کی فراہمی شدید متاثر ہو جائے، جس کی بڑی وجہ شریانوں میں چکنائی اور کولیسٹرول کا اجتماع ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ ہارٹ اٹیک کو اچانک پیش آنے والا واقعہ سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق دل کے دورے سے کئی ہفتے پہلے ہی کچھ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابتدائی علامات اور ان کی اہمیت دل کے دورے کی علامات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند عام علامات درج ذیل ہیں: سینے میں دباؤ یا تکلیف:دباؤ یا جکڑن کا احساس ہارٹ اٹیک کی سب سے عام علامت ہے۔ بازو، گردن، یا کمر...

مذاق مہنگا پڑ گیا،سپر گلو سے ہونٹ چپکانے والے شخص کا کیا حال ہوا ؟ وائرل ویڈیو نے سب کو سبق سکھا ڈالا
فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر توجہ حاصل کرنے اور آن لائن وائرل ہونے کےلیے انتہائی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ ہوا، جسے اپنے ہونٹوں کو سپر گلو سے چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔ یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے، اور اس...
فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر توجہ حاصل کرنے اور آن لائن وائرل ہونے کےلیے انتہائی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ ہوا، جسے اپنے ہونٹوں کو سپر گلو سے چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔ یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے، اور...
پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی...
تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجیا رنگراجو، جو راج کمار کے نام سے بھی مشہور ہیں، چنئی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد میں ایک فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں چنئی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وجیا رنگراجو کے انتقال کی خبر پبلسٹی مینیجر سریش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی۔ اداکار کے آخری رسومات چنئی میں ادا کی جائیں گی اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔ وجیا رنگراجو اپنے پیچھے دو بیٹیاں، دیکشتا اور پدمنی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے،...
لاہور(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ آج کل عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، عدالت اگر فیصلے پر عمل درآمد نہ کراسکے تو اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اہم ججمنٹس دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا...
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے۔ صدر یون کو مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سینکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کاردیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی...
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں ملا وٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اوگرا نے شکایات موصول ہونے پر غیر معیاری سلنڈر میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا، اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے سندھ اورپنجاب میں کریک ڈائون کر کے درجنوں کمپنیوں اور ملاوٹ والا کیمیکل پکڑلیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی شکایات پر چیئرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضہ میں لے لیے، ایل پی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کے احکامات پر ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز لینے پرپابندی کے باعث صدر ٹاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس بلوچ کا گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اب آج لیاری ٹاون کے ریٹائر ڈرائیور محمد شفیع بھی گھریلو پریشانیوں کے باعث دل کا جان لیو ا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ابھی تک دس ملازمین پینشن کا نہ فیصلہ ہونے پر دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کے ایم سی یونین کے رہنماوں نے ٹی ایم سیزکے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کاکیایم سی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدموں میں گرفتارپی ٹی آئی کے 150 کارکنوں کی ضمانت منظورکرلیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو انصرکیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کا متن ایک جیسا ہے،ہر مقدمے میں سیاسی قیادت کو نامزد کیا گیا ،کسی کارکن کو نہیں،مدعی بھی ایس ایچ اوز ہیں جو متن سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ استغاثہ زاہد آصف نے موقف اپنایا تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد گرفتار کیا گیا،ان سے برآمدگیاں کی گئیں، شہادتیں بھی ہوئیں اور پولیس والے زخمی ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں 10 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ملزموں...