افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پشاور:
ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر کے پی کے سمیت پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختون خوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ جعلی حکومت کا ملک میں بیڈ گورننس، دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے فنڈز روک کر صوبے میں بھی بیڈ گورننس کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبے کی مدد نہ کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا محض تماشا دیکھ رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغانستان کے ساتھ نے کہا رہا ہے
پڑھیں:
کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔
بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔