ٹرمپ کی اپنی سرکاری پینٹنگ پر تنقید، آرٹسٹ کا کاروبار خطرے میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لندن: برطانوی آرٹسٹ سارہ بورڈمین، جنہوں نے کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری پینٹنگ بنائی ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تنقید نے ان کے 41 سالہ کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ تصویر، جو اسٹیٹ کیپیٹل کے گیلری آف پریزیڈنٹس میں چھ سال تک لٹکی رہی، ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں "سب سے بدترین" قرار دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بورڈمین نے اپنی عمر کے ساتھ "اپنی صلاحیتیں کھو دی ہیں" اور تصویر کو "جان بوجھ کر مسخ" کیا گیا ہے۔
بورڈمین نے ٹرمپ کے ان الزامات کو اپنے کاروبار اور پیشہ ورانہ شہرت پر منفی اثرات کے طور پر بیان کیا ہے، اور کہا ہے کہ اب ان کے کاروبار کو دوبارہ بحال کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تصویر میں کوئی جان بوجھ کر مسخ یا سیاسی جھکاؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کمیشن کے مطابق کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل ایڈوائزری کمیٹی سے اس تصویر کو بغیر کسی تعصب یا مبالغہ آرائی کے مکمل کیا تھا۔
ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کی تصویر کی تعریف کی تھی اور اسے "زبردست" قرار دیا تھا، لیکن اپنے ہی پر پورٹریٹ پر کوئی ایسی تعریف نہیں کی۔ ان کے تبصروں کے بعد یہ تصویر عوامی نمائش سے ہٹا لی گئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں متعدد ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کی جانب سے اپنے ہوم پچ کیوریٹرز کے خلاف شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال نے بھارتی بورڈ سے مشہور کمنٹیٹرز ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول پر ایڈن گارڈنز میں کمنٹری کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ درخواست سائمن ڈول اور ہارشا بھوگلے کی جانب سے ہوم کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے پر شہر سے باہر کسی میدان کو ہوم گراؤنڈ بنانے کی تجویز کے بعد کی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کی ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو ایک سخت خط لکھا ہے جس میں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو ایڈن گارڈنز میں مزید کسی میچ میں کمنٹری کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔
دوسری جانب ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔