چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے پر بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ ایشیا کپ کی صورت میں رواں برس ماہِ ستمبر میں سجے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے 17 ویں ایڈیشن میں 19 میچز طے کیے گئے تھے جو ابتدائی طور پر بھارت میں منعقد کرائے جانے تھے۔ تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کی تلاش کر رہا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وینیوز کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام ایونٹ کو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ البتہ، کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی۔
اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے بھارتی حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد پاکستان نے بھی بھارت میں رکھے گئے میچز کسی نیوٹرل جگہ پر منعقد کرانے کی شرط رکھی تھی۔ کئی ہفتوں کی بیٹھکوں کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز کے لیے دبئی کو چنا گیا تھا۔
اے سی سی ایونٹ کو اس تنازع سے شروع سے بچانے کے لیے کونسل نے ایشیا کپ کے تمام 19 میچز منعقد کرانے کے لیے نیوٹرل وینیوز کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی بھارت کے کے لیے
پڑھیں:
کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
کراچی:کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
کیوی اسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔
پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت رجسٹریشن نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤدی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ویمنز پلیئرز میں فاطمہ ثنا، لیورا ہیریس، دیندرا ڈوٹن، شبنم اسماعیل اور دیگر نے بھی رجسٹریشن کروالی ہے۔