اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔

جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔

جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔

اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔

جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ رہی تھی۔ شاید کئی دنوں سے بال تک نہیں دھوئے تھے۔ خشکی بھی نظر آ رہی تھی۔

میزبان جنگن کاظم نے مزید کہا کہ ان دونوں نے دانت بھی صاف نہیں کیے تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کے منہ سے ناگوار بو آ رہی تھی۔

جگن کاظم نے کہا کہ ہمیشہ ہی حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے لیکن جب آپ کسی تقریب میں جارہے ہیں تو اس کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ صاف ستھرائی کی عادات اپنانے سے ہماری شخصیت میں نکھار آتا ہے۔

تاہم جگن کاظم کو ان خیالات پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

صارفین نے کہا کہ میزبان اور اداکارہ کو اتنا بھی نہیں پتا کہ کون سی بات کہاں کرنی چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ چینل پر بیٹھ کر کسی کے بارے میں ایسی بات کرنا، ان کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی باتیں اچھی ہیں لیکن آپ کا انداز اچھا نہیں اور آپ کو وہ واقعہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔

متعدد صارفین نے کہا کہ شو کی میزبان کو کسی کے لیے بھی ججمینٹل نہیں ہونا چاہیے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جگن کاظم نے نے کہا کہ

پڑھیں:

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

غزہ:ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہ سکیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا میں آواز بلند کی ہے۔

انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن دیا ہے’۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے جارحیت دوبارہ شروع کی گئی ہے اور اس میں مزید وسعت لائی گئی، اس وقت سے لوگوں کو جبری بے دخل کرنا اور جان بوجھ کر بنیادی امداد روکی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں ایک دفعہ پھر منظم انداز میں تباہ کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک وحشیانہ کارروائیوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان رواں برس کے شروع میں جنگ بندی ہوئی تھی اور معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا تاہم دوسرے مرحلے میں مذاکرات سے قبل ہی اسرائیل نے بم باری شروع کردی، اس کے علاوہ زمینی اور سمندری راستوں سے بھی بدترین حملے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں اور دنیا بھر میں بے گھر افراد اور جنگوں سے متاثرہ خواتین کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سفیر کی حیثیت سے جنگ زدہ افغانستان کا بھی دورہ کیا تھا اور پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بے گھر افراد کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا تھا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے: کومل میر
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • اقبالؒ کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خودانحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، شہباز شریف
  • اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا: وزیراعظم
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا