2025-04-22@10:50:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1520

«جنید اکبر کے»:

    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورامریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے نمائندوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے نئی دہلی کو امید ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ماہ اعلان کردہ بھاری ٹیرف پر 90 دن کی مہلت کے دوران کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا. امریکی نائب صدروینس کے ترجمان نے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں راہنماﺅں نے اقتصادی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے.(جاری ہے) امریکی نائب صدر کا چار روزہ دورہ بھارت فروری...
    بانی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری اطلاعات ہیں کہ پیسوں کی بندربانٹ ہورہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے پیسے ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ کر کھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن آج وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے مصیبت میں ہیں،...
    جناب سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشرتی زندگی کے اس پہلو پر آج کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کافروں کے ساتھ معاشرتی زندگی میں کیا معاملہ کیا ہے اور ان کے ساتھ زندگی کیسے گزاری ہے؟ اس حوالہ سے جناب سرور کائناتﷺکی حیات مبارکہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ (۱) پہلا حصہ اس چالیس سالہ دور کا ہے جو نبوت سے پہلے مکہ مکرمہ میں گزرا۔ نبی اکرمﷺ چونکہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر تھے اس لیے کفر و شرک، بت پرستی اور جاہلانہ رسوم سے آپ کی نفرت طبعی تھی۔ حضورﷺ ان امور میں معاشرے کے ساتھ شریک نہیں تھے اور ایسی تمام باتوں سے الگ تھلگ...
    قیصر کھوکھر : چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا،والڈ سٹی اتھارٹی کے تین منصوبوں کی بحالی کیلئے روڈ میپ بنایا جائے گا۔  والڈ سٹی کی پرانی مغلیہ دور کی دیوار کو بحال کیا جائے گا۔یہ دیوار 12 دروازوں کے اندر ٹوٹی پھوٹی حالت میں موجود ہے۔شالامار باغ کی بحالی اور تحفظ بھی منصوبے میں شامل ہے۔اجلاس میں اکبری منڈی کی بحالی کی بھی منظوری دی جائے گی۔دہلی گیٹ سے اکبری منڈی تک راستہ بحال اور وسیع کیا جائے گا۔اکبری منڈی کی پرانی دکانوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔پی اینڈ ڈی بورڈ ان منصوبوں کی منظوری دے گا۔ صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب...
    اسلام ٹائمز: دوسری طرف مختلف یورپی ممالک جیسے جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں بھی ایسے طلبہ و طالبات کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں جنہوں نے 2023ء سے اب تک کسی نہ کسی صورت میں فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ وہاں بھی انسانی حقوق، آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کی دعویدار تنظیمیں اور ادارے چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ وہ بے پناہ طلبہ کی حمایت کرنے کی بجائے حکومتوں کے آمرانہ اور ظالمانہ برتاو کی حمایت کر رہے ہیں۔ نہ تو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی ہنگامی اجلاس بلواتی ہے اور نہ ہی یورپی پارلیمنٹ اور کمیشن کے بیانات سامنے آتے ہیں۔ مغربی کا حقیقی چہرہ کھل کر سامنے آ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا۔اسحاق ڈار کے افغانستان دورہ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں۔ ان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا کو چھوڑ دیا گیا۔ دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا صوبے کو ساتھ لے چلنا پڑے گا، اگر کے پی کے جرگے کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مذاکرات والی پالیسی پر وفاق عمل پیرا ہوگیا، اسحاق ڈار سلیکٹیڈ اور فارم 47 حکومت کے نمائندہ ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ پی...
    ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کا اعتماد کو چکی ہے، سندھ کی عوام اب ان کی کسی بات پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ انہوں نے اپنے مفادات اور حکمرانی کے خاطر سندھ کے مفادات کا سودا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، جنہوں نے دریائے سندھ سے مزید 6 نئی کینالز نکالنے کی منظوری دی وہ سندھ کے حقوق کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں، اگر وفاق کو سندھ کے خدشات ختم کرنے...
    ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو انڈیا کے چار روزہ دورے کا آغاز کیا جہاں نئی دہلی تجارتی معاہدہ کر کے امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جے ڈی وینس کا دورہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دو ماہ بعد ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر کا سرخ قالین بچھا کر اور گارڈ آف آنر پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ وہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔...
    نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری کرنے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہےگا، چاہے 15 روز مزید دھرنا دینا پڑے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی، ہم نے اس کا بھی بائیکاٹ کیا ہے، ہمارے مطالبات ایسے نہیں ہیں جو نہ مانے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 15 روز سے مال روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا، خواتین...
    وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شامل ہوں گے۔کمیٹی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر“ نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو سست کہانی اور کمزور اسکرپٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد ناقدین نے اسے سلمان کی اب تک کی ”بدترین“ یا ”کمزور ترین“ فلم قرار دیا ہے۔ تاہم، حال ہی میں فلم کا ایک حذف شدہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ اگر یہ سین فلم میں شامل ہوتا تو شاید فلم کی قسمت کچھ اور ہوتی۔ یہ منظر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آیا ہے، جس میں کاجل اگروال کے کردار کو اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ...
    کراچی: وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں آبی و زرعی ماہرین کو شامل کیا جانے کا امکان بھی ہے۔ وفاقی حکومت کی یہ کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج پیر کی صبح نئی دہلی پہنچے جن کی شام کے وقت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں دیگر اہم امور کے ساتھ ہی دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت توجہ مرکوز رہنے کا امکان ہے۔ امریکی نائب صدر وینس اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارت آئے ہیں، جو بھارتی نژاد ہیں اور ان کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں اس دورے کو اہم سمجھا جا رہا ہے، یاد رہے کہ یہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے درمیان ہو رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 4 روزہ دورے پر بھارت پہنچے، جہاں ان کا مقصد دہلی کے ساتھ ابتدائی تجارتی معاہدے پر پیشرفت کرنا اور امریکی محصولات سے بچاؤ کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وینس کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب 2 ماہ قبل بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے شدید گرم موسم میں جب وینس اپنے طیارے سے باہر آئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ روایتی اعزازی گارڈ اور لوک رقص کرنے والے فنکاروں نے نائب صدر کو خوش آمدید کہا۔ وینس اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ مزید...
    پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان، جو سوشل میڈیا پر “زلمی” کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ یہ اشتراک پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔ زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے 24 گھنٹوں کے اندر 15 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔ View this post on Instagram A post shared by Sajid Rehman (@zalmiplayz) زلمی نے مارچ 2022 میں “ایف ایم ریڈیو کے خراٹے” کے عنوان...
    بیجنگ (اوصاف نیوز)چین نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیکسوں (ٹیرف) سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکا کی خوشامد کرنے سے گریز کریں.. چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے عزت کمائی جا سکتی ہے۔“یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ دیگر حکومتوں پر چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کے بدلے میں درآمدی محصولات میں رعایت دینے کی پیشکش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے اپنے تجارتی شراکت داروں...
    لاہور: دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پیپلزپارٹی...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
    سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کینالز معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کیلئے 1991ء کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق اور سندھ میں کینالز کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں راہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملاقات کر کے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا...
    محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں...
    محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے '' محفل مذاکرہ '' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکراہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک ہوگئی۔ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ فلم مختلف غیرقانونی ویب سائٹس پر ناظرین کے لیے ایچ ڈی فارمیٹ میں دستیاب ہوگئی جس سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں 1919 کو جلیانوالہ باغ میں پیش آنے والے سانحے کی کہانی کے گرد گھومتی اس فلم کا مداحوں کو شدید انتظار تھا اور اکشے کمار نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ فلم دیکھنے...
    بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔ بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔ مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ عدالتوں سے کوئی امید نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور جبر برادشت کرتے ہیں، جس دن برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں، دراصل لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
    ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ روم میں ہونے والی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور دونوں ممالک نے جوہری معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روم میں ہونے والے ایران امریکا جوہری مذاکرات میں ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سربراہی کی، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے امریکی مندوب برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اپنی حکومت کی نمائندگی کی۔ یہ بھی پڑھیں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم ایک ہفتہ قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں دونوں فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے۔ امریکا اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات کریں گے تو صرف جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے کریں گے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔...
    سیالکوٹ :وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے، مارکیٹ میں نئی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں، ایک وقت میں ہر گھر میں قالین تیار کیا جاتا تھا، یہ انڈسٹری آج ختم ہوچکی ہے۔ سیالکوٹ میں صنعت کاروں سے خطاب نے کہا کہ شہر اقبال خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مہارت رکھتا ہے، ذہن میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے پاکستان وہ کیوں نہیں بن سکا جو بننا چاہئے تھا۔ 1960 پاکستان کی مجموعی 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی، آج دیگر ممالک ہم سے بہت بہتر ایکسپورٹ میں زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا دوسرا چیلینج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ان مذاکرات کی سربراہی کر رہے ہیں۔ عمان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکی مندوب برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف واشنگٹن حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ اطالوی دارالحکومت روم میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب ایک ہفتہ قبل دونوں فریقین نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں بالواسطہ مذاکرات کیے تھے۔ سن 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کپ پہلپ دور صدارت کے دوران واشنگٹن کے عالمی جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد امریکہ اور ایران کے مابین یہ اولین اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔ مغربی ممالک بشمول امریکہ طویل عرصے سے ایران پر الزام لگا رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو باہر نکلنے کے بغیر چارہ نہ ہوگا، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات ضروری ہیں،مذاکرات کا پہلا تقاضا ہی عمران خان کی رہائی ہوگا ، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے ہم نہیں چاہتے کہ معاملات خراب ہوں.(جاری ہے) اپنے انٹرویو میںسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا لائحہ عمل بالکل واضح ہے، ہمارا لائحہ عمل تین سطحوں پر کارگر ہوگا ایک تو سیاسی سطح ہے ہم دیگر پارٹیوں سے بات چیت کریں، جے یو آئی ف سے ہمارا اتحاد موجود ہے تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی...
    ویب ڈیسک:  پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع ہو گئے۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل پہنچے جہاں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل پہنچا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔ بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد...
    روم: ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور آج اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کیلئے روم پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہورہے ہیں۔  اس سے قبل دونوں وفود کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں ملاقات ہوئی تھی جسے فریقین نے "تعمیری" قرار دیا تھا۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حالیہ ہفتوں میں کشیدگی اور سخت بیانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واشنگٹن نے مذاکرات کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کا مکمل خاتمہ شامل ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ...
    عید کا تہوار سب کے لیے خوشیوں کی برسات لے کر آتا ہے لیکن خوشی کے اس دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو یہ زندگی بھر کا روگ بھی بن جاتا ہے۔ اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کو بھی ایسے ہی ایک کرب ناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کے شوہر 2022 میں عید الفطر کے پہلے روز انتقال کرگئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اب ہرعید پر ہم دکھی ہوجاتے ہیں میری بیٹی خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہے۔ فہیمہ اعوان نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں تھیں اور عبادت میں مشغول تھیں، جب انھیں شوہر کے انتقال کی خبر ملی۔ ماڈل اور اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ اس سال سے میں...
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو باہر نکلنے کے بغیر چارہ نہ ہوگا، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات ضروری ہیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے، ہم نہیں چاہتے کہ معاملات خراب ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا لائحہ عمل بالکل واضح ہے، ہمارا لائحہ عمل تین سطحوں پر کارگر ہوگا۔ ایک تو سیاسی سطح ہے ہم دیگر پارٹیوں سے بات چیت کریں، جے یو آئی ف سے ہمارا اتحاد موجود ہے تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی اس کے سربراہ ہیں اور علامہ ناصر عباس ہیں اور سنی اتحاد کاؤنسل تو ہے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔‘ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی...
    کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے، میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا ۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کے...
    پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر — فائل فوٹو   پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے تشویش ناک ہوگیا ہے۔ فرحت اللّٰہ بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر کا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا گلیشیئر اور ہمالیہ کے پہاڑوں پر دارومدار ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال میں گلیشیئر 65 فیصد زیادہ پگھل رہے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...
    پاکستان میں افغان سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان قونصل جنرل افغان عبوری حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت، راہداری، اور افغان مہاجرین کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ افغان وزیر نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان حکومت مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے، انہوں نے تجویز دی کہ دونوں...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد یونس نے کہا کہ مضبوط تعلقات دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کریں گے۔ ’کچھ رکاوٹیں ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش آمنہ بلوچ، جو 15 سالوں میں ڈھاکہ کا دورہ...
    مداحوں اور خیرخواہوں کی جانب سے تیزی سے کم ہوتے وزن پر تشویش کے اظہار کے بعد بالآخر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کا وزن ڈرامائی انداز سے کم ہوا ہے جس پر مداحوں نے بارہا فکرمندی کا اظہار بھی کیا لیکن کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ کرن نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ظاہر ہوئی۔ تاہم کرن...
    یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے...
    وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس ، اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے  کے لئے ہمارا جہاد جاری رہے گی، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر  سکیں گے۔ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات اور کاروائیوں کے حوالے سے  تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔  دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی حکومت  تمام صوبوں کی استعداد بڑھانے  کے لئے بھرپور تعاون کرےگا۔ ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی دوسری نشست ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگی ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں غریب آبادی نے کہا کہ ملاقات کے مقام سے قطع نظر، عمانی وزیر خارجہ مذاکرات کے سہولت کار اور ثالث ہیں.(جاری ہے) خیال رہے کہ اس حوالے سے پہلی نشست گذشتہ ہفتے مسقط میں ہوئی تھی جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کی تھی پہلی میٹنگ کے بعد وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین توڑ کر مارشل لا لگائے گئے۔ اسلام کے نام پر بننے والا ملک خودمختار نہیں رہا۔ وہ لاہور میں بار سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے سیاسی تحریک چلائی گئی، پاکستان پر حکومتیں مسلط کی گئیں جس سے ملک تباہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے لیے مَیں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اپنی ذات کے لیے نہیں، پاکستان کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقصد کردی نہیں ہے۔ ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے۔ ان کا مقصد ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس سمیت اہم اداروں میں ہنر مندی کے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہواوے کے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے خصوصی تربیتی پروگراموں کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ ٹیکسلا اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے نصاب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع...
     (ویب ڈیسک)پاک بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج ڈھاکا میں شروع ہوں گے۔  سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز وفود کی قیادت کریں گے، یہ مشاورتی اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے۔  دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات  پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف...
    پاکستان بھرمیں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں ہرسال تقریباً 2 لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث دنیاچھوڑجاتے ہیں، بزرگوں اورنوجوانوںکے بعد بچے بھی دل کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہو رہی ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن غذا، ورزش سے اجتناب، پان،گٹکے وغیرہ کا استعمال اورتمباکو نوشی وغیرہ شامل ہیں۔ دل کے دورے اوردل کی بیماریاں جوکسی زمانے میں بڑی عمر کے افرادکو لاحق ہوتی تھیں، اب یہ30 اور 40 سال کی عمر کے افراد میں خطرناک حد تک عام ہوچکی ہیں۔ ایک حالیہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں غیرمتعدی امراض...
    جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں کیوں ہوا؟ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں...
    ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دے دی۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا گول پوسٹ کی تبدیلی کسی بھی شروعات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ایران امریکا جوہری مذکرات کا پہلا دور گذشتہ ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔ Post Views: 10
    پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلا م آباد (سب نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر ڈائیلاگ کا پانچواں دور 15 اپریل کو بیجنگ میں ہوا۔ مذاکرات میں سمندری شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسفک)عمران احمد صدیقی اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے بات چیت کے چوتھے دور کے بعد سے اپنے تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں...
    ایتھوپین سفارتخانے، وزارت تجارت،ٹڈاپ اور راولپنڈی چیمبر کے اشتراک سے گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایتھوپیا کے سفارت خانے نے وزارت تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے راولپنڈی چیمبر میں ایک گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد کیا۔ فورم میں افریقہ، بالخصوص ایتھوپیا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کاروباری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس بزنس فورم کا مقصد تاجروں اور سرمایہ کاروں کو 15 سے 17 مئی 2025 کو ادیس ابابا، ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے متحرک کرنا تھا۔ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اپریل 2025ء) وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی تیاری اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے عالمی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے منظوری کے لیے آئندہ ماہ 'ورلڈ ہیلتھ اسمبلی' میں پیش کیا جائے گا۔اس مسودے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیراہتمام تین سال تک ہونے والی بات چیت کے بعد اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس میں ایسے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے وبائی بیماریوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں عالمگیر صحت عامہ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مساوات پر مبنی اقدامات میں...
    امریکی حکومت ٹیرف سے متعلق مذاکرات کو اپنے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ انہیں چین کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو محدود کرنے پر مجبور کیا جائے۔ امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد مختلف ممالک سے یقینی دہانی لینا ہے کہ وہ ٹیرف میں کمی کے بدلے میں چین کو معاشی میدان میں تنہا کرنے پر امریکہ کا ساتھ دیں گے۔ امریکی حکام 70 سے زیادہ ممالک کے ساتھ ہونے والے ٹیرف مذاکرات کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چینی مصنوعات کو اپنی سرحدوں سے گزرنے کی اجازت نہ...
    ویب ڈیسک: امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دی گئی ہے، جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔ وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار مائیکل پیٹرک، خاتون اہل کار ماریہ اور سکیورٹی آفیشل مہوش شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق  بات چیت تھا۔ Ansa Awais Content Writer
    امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس) امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دی گئی ہے، جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔ وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہل کار مائیکل پیٹرک، خاتون اہل کار ماریہ اور سکیورٹی آفیشل مہوش شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔ امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق بات چیت تھا۔
    روڈن انکلیو کا فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کے معروف ہاؤسنگ پراجیکٹ روڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے ساتھ کھڑے ہونے اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جی ایم راشد نے یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس میڈم تصور سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دونوں اداروں کے درمیان مختلف مثبت اور تعمیری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبات کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بزنس مین کمیٹی کے تحت لیکچرز اور مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔جی ایم راشد کا...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) بھارتی سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو غیر حساس زبان کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ریپ کی متاثرہ خواتین سے کہا کہ انہوں نے خود مصیبت کو دعوت دی سپریم کورٹ نے زیریں عدالتوں کو خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق مقدمات میں ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ماہ الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ دعوی کیا کہ ایک کم عمر لڑکی کو چھیڑنا اور ان کے پاجامے کا اِزار بند کھینچنا ”ریپ کی کوشش“ کے زمرے میں نہیں آتا لائیو لا ویب سائٹ...
    ممبئی (نیوز ڈیسک )ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور انہیں قابل اعتراض کی حالت میں پکڑنے کے بعد اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا۔ ملزم خاتون کی شناخت روینہ کے طور پر ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جبکہ متوفی کی شناخت پراوین کے طور پر ہوئی ہے۔ایوینا اور پراوین کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔ روینہ نے تقریباً دو سال پہلے سریش نامی ایک شخص سے دوستی کی، جو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ رپورٹ...
    ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر ٹی وی شو میں لڑ پڑے۔ عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے میں جس میں انہیں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان احمد علی بٹ ان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کون سا ایک کھلاڑی ہے جس پاکستانی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے جواب میں اسٹوڈیو میں بیٹھے دیگر مہمان بابر اعظم کا نام لیتے ہیں جس پر عمر اکمل غصے میں آ کر کہتے ہیں کہ ’آپ میں اتبی ہمت ہے تو یہ بات بابر اعظم کے منہ پر بولیں‘۔ عمر اکمل نے...
    پاکستان اور چین کے مابین میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کا پانچواں دور چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی وزارت خارجہ (ایشیا-پیسفک) کے ایڈیشنل سیکریٹری عمران احمد جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے ‘باؤنڈری اینڈ اوشیئن افیئرز ڈیپارٹمنٹ’ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ شریک ہوئے۔ دونوں فریقین نے ان مذاکرات کے چوتھے دور سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور سراہا۔ انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی، سمندر سے جڑے معیشت، سائنس اور ماحولیات سے متعلق مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دونوں ممالک کے حکام نے...
      اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے اہم تجاویز دیدیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیک آف کے موقع پر آنے والا بجٹ مستقبل کا روڈ میپ طے کریگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، گردشی قرضوں کی صورت میں ایک پہاڑ کھڑا ہے جس کا فوری حل ناگزیر ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سولر پالیسی حکومت اور صارفین دونوں کے مفاد میں ہونی چاہیے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کو بجٹ میں شامل کیا جائے، معاشی دبائومیں کمی کیلئے قرضوں پر سود کو ایک مخصوص مدت کیلئے...
    امریکا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیرف مذاکرات کو امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں کے راستے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں۔ ان ممالک سے یہ بھی کہا جائے گا کہ امریکی ٹیرف سے بچنا ہے تو اپنے علاقوں میں چینی فرموں کی موجودگی کو ختم کریں۔ Post Views: 3
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے عمران خان سے ملاقات کے بعدکہاہیکہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا اور نہ ہی کسی کو ڈیل کے لیے دباؤ ڈالا ہے،ان کایہ بھی کہناتھاکہ  بانی نے پارٹی لیڈرز کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے منع کیا ہے، بیرسٹرگوہرکے اس بیان سے اعظم سواتی کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے جو قرآن پاک پر حلف کے ساتھ یہ دعویٰ کررہے تھے کہ عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کااختیاردیاہے،یہ وہی اعظم سواتی ہیں جنہوں نے ماضی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان کی طرف سے کئے گئے دعوے بے بنیادثابت ہوئے تھے ،حالیہ صورت حال نے پی ٹی آئی کے اندرتقسیم مزیدگہری کردی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع...
    ایک امریکی اخبار  نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  کہ افغانستان سے آنے والے امریکی ہتھیاروں سے پاکستان کے استحکام کو خطرہ ہے۔ اخبار نے رپورٹ کیا کہ جنوری 2018 میں ایک امریکی ’’ ایم فور اے ون‘‘ رائفل افغانستان بھیجی گئی تھی لیکن یہ حال ہی میں ایک مسلح حملے میں استعمال ہونے کے بعد پاکستان میں پہنچ گئی۔ یہ رائفل امریکی فوجی سازوسامان کا حصہ تھی جسے 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد افغان فورسز نے ترک کر دیا تھا۔ اخبار نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ہتھیار پاکستان میں باغیوں کے ہاتھ میں پہنچ چکے ہیں جو وہاں تشدد میں اضافے میں معاون ہیں اور علاقائی استحکام پر افغانستان میں امریکی جنگ...
    ملک کے مختلف حصوں میں رات گئے 5.6 شدت زلزلے کے شدید خوفناک جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی شدت اس قدر تھی کہ لوگ نیند سے جاگ کر خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔  امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز...
      اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر قسم کی ڈیل مسترد کرتا ہوں، میری رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی،عمران خان کی بیرسٹر گوہر سے گفتگو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، عمران خان کی رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے...
    اسلام ٹائمز: اب مذاکرات ایران کے لیے کمزوری نہیں بلکہ اپنی شرائط منوانے کا ایک ذریعہ بن چکے ہیں۔ ایران نہ صرف عسکری طور پر مستحکم ہوا ہے بلکہ اس نے خطے میں ایک نظریاتی بلاک قائم کر دیا ہے جو امریکی و اسرائیلی منصوبوں کو چیلنج کر رہا ہے۔ "شیطانِ اکبر" کو اب ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے کیونکہ سامنے صرف ایک ملک نہیں، ایک مضبوط اور باعقیدہ مزاحمتی بلاک کھڑا ہے۔ ایران مذاکرات اس لیے نہیں کر رہا کہ وہ امریکہ سے خوفزدہ ہے بلکہ اس لیے کہ وہ اب امریکہ سے آگے بڑھ چکا ہے۔ امریکہ اس لیے مذاکرات پر آمادہ ہوا ہے کیونکہ وہ ایران کو شکست نہیں دے سکا۔ تحریر: سیدہ نقوی...
    مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حوالے سے جب تک وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور متعلقہ سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی تو اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ ڈیل نہیں چاہتے ہیں اور نہ انھوں نے کسی کو ایسے مذاکرات کے اختیارات دیے ہیں کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ واضح...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2025ء)  ویوو  نے باضابطہ طور پر اپنی تین سالہ فلیگ شپ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی مہم  "Capture the Future" کو ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کے تعاون سے شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو  فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی کے ذریعےفروغ دیا جا سکے۔پروگرام کے نفاذ کے لیے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کو ویوو کی جانب سے 2 کروڑ روپےعطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے سال میں یہ منصوبہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا۔ویوو جمالیاتی تعلیم...
    جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آبی وسائل کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے دوران پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، 4 ارب روپے مالیت کا منصوبہ 36 ارب روپے پر چلا گیا۔ حکام آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک آنے کے بعد ڈیزائن میں تبدیلی ضروری تھی، یہ روڈ سی پیک اسٹینڈرڈ کو مکمل کرتا ہے، کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ اگر عام روڈ ایک ارب روپے میں بنتی ہے تو سی پیک کی سڑک 10 ارب روپے میں بنتی ہے۔ یہ بھی دیکھیں: پبلک اکاؤنٹس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے مغربی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ طے کرنے کے لئے درکار تمام اہم نکات پر پورا ا±ترتا ہے۔ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے جوابی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور جب دیکھا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ اِن ٹیرف کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے تو ریکو ڈِک...
    پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔ اعظم خان سواتی  نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں اعظم سواتی نے دعوی کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے. انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی اعظم سواتی نے کہاکہ عمران خان کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے.(جاری ہے) انہو ں نے...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر کھلے الفاظ میں دھمکی دے دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سنگین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ اس تک پہنچنا کیسے ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایرانی مسئلے کو "حل کر دیں گے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے...
    عبرانی اخبار کو مطلع کرتے ہوئے صیہونی سلامتی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ تہران کے میزائل پروگرام اور غزہ کی حمایت میں استقامتی محاذ و یمن کیجانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں جیسے موضوعات کو مذاکرات میں نظرانداز کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نام ظاہر نہ کرتے ہوئے صیہونی سلامتی کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے مقامی اخبار "یدیعوت آحارانوت" کو بتایا کہ صیہونی رژیم، امریکہ و ایران کے مابین مذاکرات سے نہایت رنجیدہ ہے۔ اسرائیل اس بات پر نالاں ہے کہ ان مذاکرات میں تہران کے میزائل پروگرام اور استقامتی محاذ کے متعلق کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اسرائیلی حکام بالخصوص وزیراعظم "نتین یاہو"، ایران-امریکہ مذاکرات کے حوالے سے صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے مؤقف پر...
    حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس کا مؤقف برقرار ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ اور قابض افواج کا انخلا ہونا چاہیئے۔ عہدیدار نے کہا کہ حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے تازہ مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر اختتام کو پہنچ گئے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فلسطینی اور مصری ذرائع نے...
    عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی...
      اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)  کے مابین  آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی...
    سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...
    اسلام آباد+چراٹ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور مراکش کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کی ایس ایس پی اور مراکش کی سپیشل فورسز نے شرکت کی۔ دونوں ملکوں کی افواج کی مشق انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں ہوئی۔ کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھانا اور باہمی عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج ایک وسرے سے فائدہ اٹھائیں گی۔ 
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر کھلے الفاظ میں دھمکی دے دی ہے کہ اگر تہران نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سنگین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ مزید پڑھیں: امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے چین ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ اس تک پہنچنا کیسے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی مسئلے کو "حل کر دیں گے۔...
    اسلام آباد میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئر آدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو...
    ویب ڈیسک : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قرار دیدیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب ارکان ایفڈیویٹ دیکر پاس ہوئے ہیں، اگر یہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف ہوتے تو وزیر اعلیٰ بل پیش نہ کرواتے۔ میں تو پہلے دن سے کہتا ہوں انکی اتنی اوقات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آج انقلابی بننے والے ہیں، انگریزوں کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں تھا، انگریزوں سے جنگ وسائل کی تھی، آج پھر ایک شکل میں ون یونٹ بن رہا ہے۔ اٹھارویں ترمیم پختون...