پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان، جو سوشل میڈیا پر “زلمی” کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ یہ اشتراک پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔
زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے 24 گھنٹوں کے اندر 15 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔
A post shared by Sajid Rehman (@zalmiplayz)
زلمی نے مارچ 2022 میں “ایف ایم ریڈیو کے خراٹے” کے عنوان سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی، لیکن ان کا بڑا بریک تھرو جنوری 2023 میں آیا، جب انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ “24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج” کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کی، جو وائرل ہو گئی۔
زلمی اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کر چکے ہیں، اور اپنی خاندانی زندگی، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مسٹر بیسٹ کا 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج بھی مکمل کیا، جس سے ان کی عالمی شہرت میں اضافہ ہوا۔
زلمی نے ایک نئی ویڈیو “Zalmi x MrBeast پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک جلد آ رہا ہے” کے عنوان سے ریلیز کی ہے، جس نے پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں بےحد جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ اشتراک ممکنہ طور پر پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ہو سکتا ہے، اور شائقین اس کا بڑی بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
پاک سری لنکا بحری مشقوں ’’امن 2025ء‘‘ کے لیے دونوں ممالک کے اشتراک پر بھارت ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
خطے میں بحری طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھارتی حلقوں میں سخت اضطراب کا سبب بنی ہوئی ہیں۔
’’امن 2025‘‘ میں 60 سے زائد ممالک کی شمولیت جہاں ایک تاریخی لمحہ ہے، وہیں بھارت کی جانب سے اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں خود اس کی خفت کا باعث بن رہی ہیں۔
عالمی بحری طاقتوں کے ساتھ پاکستان کا بڑھتا تعلق
پاک بحریہ کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی مشقوں میں شرکت اور دوستانہ دوروں نے نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر تعاون کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ پی این ایس ’’اصلت‘‘ کا حالیہ کولمبو دورہ، سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور دیگر فعال روابط اس مضبوط شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے دعوے اور سری لنکن وزارت دفاع کا سخت ردعمل
بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاک سری لنکا بحری مشق منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم سری لنکا کی وزارت دفاع نے ان افواہوں کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
امن مشق میں سری لنکن بحریہ کی فعال شرکت
’’امن 2025‘‘ میں سری لنکن بحریہ کی پرجوش شرکت نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ یہ شرکت اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نہ صرف بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں بلکہ ان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔
بھارتی پروپیگنڈا ہمیشہ کی طرح ناکام رہا
بھارت کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بار بار ناکام ہو رہی ہیں۔ خواہ وہ جعلی خبریں ہوں یا میڈیا پروپیگنڈا، زمینی حقائق یہ ثابت کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان کا مؤثر کردار اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔