پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد (سب نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر ڈائیلاگ کا پانچواں دور 15 اپریل کو بیجنگ میں ہوا۔ مذاکرات میں سمندری شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسفک)عمران احمد صدیقی اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے بات چیت کے چوتھے دور کے بعد سے اپنے تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے میری ٹائم سیکورٹی، میرین اکانومی، میرین سائنس اور ٹیکنالوجی اور سمندری ماحول پر تفصیلی بات چیت کی اور مختلف امور پر اتفاق رائے کیا۔ دونوں اطراف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اعلی سطحی بحری تعاون پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاک چین میری ٹائم کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بحری امور پر جاری رابطے کو برقرار رکھنے، بحری پالیسیوں پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور سمندری ڈومین میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اگلے سال مناسب وقت پر پاکستان میں سمندری تعاون پر پاک چین مذاکرات کا چھٹا دور منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر

پڑھیں:

وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف 22 اپریل سے دورہ ترکیہ پر روانہ ہوں گے

دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان سے ملاقات کریں گے،وہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،دیرینہ  شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکئے کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کی روایت ہے،یہ روایت دونوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،دونوں ممالک کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطح روابط کے لئے "ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل" (HLSCC) قائم ہے،ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12 و 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا،اس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوغان نے مشترکہ طور پر کی تھی

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
  • پاک بنگلہ دیش سفارتی تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت