ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر“ نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو سست کہانی اور کمزور اسکرپٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد ناقدین نے اسے سلمان کی اب تک کی ”بدترین“ یا ”کمزور ترین“ فلم قرار دیا ہے۔

تاہم، حال ہی میں فلم کا ایک حذف شدہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ اگر یہ سین فلم میں شامل ہوتا تو شاید فلم کی قسمت کچھ اور ہوتی۔

یہ منظر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آیا ہے، جس میں کاجل اگروال کے کردار کو اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی وہ یہ قدم اٹھاتی ہیں، سلمان خان کا کردار منظر میں آتا ہے اور ایک جذباتی مکالمہ ادا کرتا ہے جس میں وہ زندگی کی قدر اور اہمیت پر زور دیتے ہیں، اور کاجل کے سسرال والوں کو ان کی سوچ بدلنے کی تلقین کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ”یہ منظر آج کے نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے تناظر میں بہت مؤثر ہو سکتا تھا۔ سلمان کا انداز اور جذباتی پیغام دل کو چھو لینے والا تھا۔“

دوسرے صارف نے کہا، ”کاش فلم کا غیر ایڈیٹ شدہ ورژن ریلیز کیا جائے، تب شاید زیادہ لوگ دیکھنے آتے۔“

ایک اور رائے کچھ یوں تھی،”دل کو چھو لینے والا سین تھا، خاص طور پر آنکھوں کے عطیے کی اہمیت کو جو طریقے سے دکھایا گیا، وہ فلم میں ہونا چاہیے تھا۔“

”سکندر“ کی ہدایت کاری معروف فلمساز اے آر موروگدوس نے کی ہے، جنہوں نے اس سے پہلے ”گجنی“ جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ راشمیکا مندنا، کاجل اگروال، ستیاراج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔

فلم کی کہانی سلمان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کے اعضاء کے عطیات پانے والے تین افراد کو بچانے کے مشن پر نکلتا ہے۔

فلم کو سست رفتار کہانی اور غیر مؤثر اسکرین پلے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور اس نے دنیا بھر میں صرف 184 کروڑبھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل،ہوشربا انکشافات،قاتل بارے اہم معلومات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل کے حوالے سے مزید جو انکشافات سامنے آئے ہیں ان کے مطابق نامعلوم قاتل ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب ڈیڑھ بجے جی ٹین میں عون محمدرضوی روڈ پردوگھروں پرمشتمل نجی ہاسٹل میں گھسا اورڈیڑھ گھنٹہ کارپورچ میں چھپ کربیٹھارہا ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-2.mp4

اس دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لان میں ٹہلنے کےلیےنکلی اوروہاں چھپے شخص کودیکھ کر چورچورکاشورمچادیا۔ اوربھاگ کرکمرےمیں پہنچی۔ قاتل بھی اس کےپیچھے ہولیا، کمرےمیں تین اورطالبات بھی موجودتھیں۔ قاتل نے انہیں انگلی سے اشارہ کرتےہوئے خاموش رہنےکاکہالیکن ایمان شورمچاتی رہی توقاتل نےاسے گولی مارکرقتل کردیا ۔

https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-3.mp4

مقتولہ مانسہرہ کی رہائشی اوراسلامک انٹرنیشنل میں انٹرنیشنل ریلیشنزمیں ماسٹرزکر رہی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرکےمختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-1.mp4 کہ کیایہ ٹارگٹ کلنگ ہے؟؟ قاتل چوری کے ارادے سےداخل ہواتھا؟؟ یاپھریہ ذاتی عناد کانتیجہ ہے۔ تھانہ رمنانےواقعہ کی قاتل کے چہرے کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج نادراکوبھجوادی ہے ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-4.mp4

یہ بات قابل ذکرہےکہ پرائیوٹ ہاسٹل کی سیکورٹی کاکوئی بندوبست نہیں کیاگیاتھا ۔ اہل علاقہ کابھی کہناہےکہ انہوں نے کئی بارہاسٹل انتظامیہ سے اس بارےمیں بات کی لیکن انہوں نے سنی ان سنی کردی ۔ وفاقی دارالحکومت میں رہائشی علاقوں میں ہاسٹلزقائم کرنے کی اجازت نہیں ۔

https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-5.mp4

مزید پڑھیں :

متعلقہ مضامین

  • اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل،ہوشربا انکشافات،قاتل بارے اہم معلومات منظر عام پر آگئیں
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر
  • جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے
  • پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟