2025-04-22@23:09:07 GMT
تلاش کی گنتی: 446
«ریلوے نے»:
(نئی خبر)
سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا ریلوے پولیس کا اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت...
کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر ٹرین دوسرے روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کل بھی معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ Post Views: 1
---فائل فوٹو بہاولپور میں جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے کار سے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ بہاولپور، ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درجبہاولپور میں ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی مسافر خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بازیاب کروایا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔ جمعرات اور جمعہ چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے...
جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والے 29 افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 16 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 13 کو سول اسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق حملے میں شہید افراد میں ریلوے پولیس اہلکار شمروز بھی شامل ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ان کی بھرپور مدد کی۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک،...
جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یر غمال بنانے کے بعد ریلوے پولیس نے ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت ریلوے ذرائع کے مطابق کے لاہور سے جانے والی ایک ٹرین کے اندر 4 سے 5 ریلوے پولیس کے سیکیورٹی اہکار ہوتے ہیں جو وقتاً فوقتاً ریل کے ہر ڈبے میں جاکر صورتحال کو دیکھتے رہتے ہیں۔ عموماً لاہور سے اگر ٹرین سندھ یا پنجاب کے شہروں میں جا رہی ہو تو سیکیورٹی کے اتنے ہی اہکار ٹرین کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس میں بکنگ 750 مسافروں کی تھی ریلوے ذرائع نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر 750 مسافروں نے بکنگ کروائی ہوئی تھی اور...
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس حملے کے بعد 12 ریلوے ملازمین باحفاظت کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اہلخانہ اور ساتھی عملہ نے ان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا، ریلوے ملازمین اور ان کے اہلخانہ ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس جب سفر کر رہی تھی تو پہلے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں انجن ڈی ریل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 35 سے 40 تھی اور ریلوے کے تمام عملے...
ایس آئی ایف سی حکام نے آئی ایم ایف کے وفد کو سرمایہ کاری، گورننس اور اسٹرکچر پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستانی حکام نے چاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا۔ آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی کے کام پر بریفنگ دی گئی۔ ایس آئی ایف سی حکام نے آئی ایم ایف کے وفد...
ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور امجد یاسین محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور طاہر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سعد قمر بھی محفوظ ہیں۔ ذرائع ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کے گارڈز و عملہ کے دیگر ارکان بھی محفوظ ہیں، ٹرین عملے کو جلد ہی کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔

آپریشن جعفر ایکسپریس مکمل ، 33 دہشت گرد ہلاک ،21 عام شہری ، 4 ایف سی جوان شہید ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )11مارچ کوایک بجےکےقریب ریلوےٹریک کودھماکےسےاڑادیاگیا،ریلوے میں 440مسافرسوارتھے۔ مرحلہ وار مغویوں کو رہا کرایا گیا ۔ کل شام100کےلگ بھگ مسافروں کوبازیاب کروایاگیا۔ دہشتگردمسافروں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کررہےتھے۔ آپریشن ختم ہوچکاہےاورتمام دہشتگردمارےجاچکےہیں۔ ہلاک دہشتگردوں کی تعداد33تھی۔ 21مسافردہشتگردوں کی بربریت کاشکارہوئے۔ ڈی جی آئی ا یس پی آر کے مطابق آپریشن جعفر ایکسپریس ، مکمل ۔ تمام 33 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ۔ آپریشن کے دوران 21 عام شہری اور اور 4 ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں 440مسافر موجود تھے۔ 21مسافردہشتگردوں کی بربریت کاشکارہوئے۔ ایف سی کے4جوانوں کودہشتگردوں نےشہدکیا۔ دہشتگردوں کوکسی صورت اپنےقدم جمانےنہیں دیں گے۔ دہشتگردوں کادین اسلام سےکوئی تعلق نہیں۔ 11مارچ کوایک بجےکےقریب ریلوےٹریک کودھماکےسےاڑادیاگیا۔ ریلوے میں 440مسافرسوارتھے۔ مرحلہ...
رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروا لیا جائے، یرغمال مسافروں میں خواتین...
فائل فوٹو۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔ یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...

جعفر ایکسپریس: یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے. رپورٹ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) جعفر ایکسپریس سے یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تا حال جاری اور اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 155 مسافر بازیاب کرائے جا چکے ہیں جب کہ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد علاقے میں تاحال سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم بولان میں صورتِ حال...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروا لیا جائے، یرغمال مسافروں میں خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے اور اس دوران کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیئے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنہیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا، تاہم ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز...
پاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغما ل بنا لیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن کے دوران...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں جنہیں دہشتگردوں سے بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یرغمال مسافروں مین خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے، کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروالیا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا۔ آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی کے کام پر بریفنگ دی گئی۔ ایس آئی ایف سی حکام نے آئی ایم ایف کے وفد کو سرمایہ کاری، گورننس اور اسٹرکچر پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستانی حکام نے چاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی...
لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطلی کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی تاحال روانہ نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کر دیا، اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان میں حالات معمول پر آنے تک ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی ہیں، بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس تک معطل رہیں گی، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سبی سے جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقام تک پہنچانے...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ ٹرین میں سوار مسافروں کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے...
ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کے خلاف پر تشدد اقدامات بزدلانہ جرم ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا،...
سٹی42: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لواحقین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔ سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
سٹی42: جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔ بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و...
سعید احمد :وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیاریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں کی ہفتہ کےروز کی چھٹی بند کردی گئی ،ریلوےہیڈکوارٹرکے افسر اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے،وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے کی تعیناتی کے ساتھ ہی ریلوے افسروں کی عیاشیاں ختم ہوگئیں ، ریلوے افسروں کی ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاوزیر ریلوے حنیف عباسی کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردی ا، ریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں کی ہفتہ کی چھٹی بند کرکے ریلوےہیڈکوارٹر افسروں کو اب ہفتے کو بھی دفتر آنے کا حکم جاری کردیا. وزارت...
لاہور: ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی، ہفتے میں 6 دن کام ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حنیف عباسی کے ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد لاہور میں واقع ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے۔
لاہور ( نیوز ڈیسک)ریلوے افسران کیلئے نیا حکمنامہ، ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ریلوےہیڈکوارٹر افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے ۔وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزیدپڑھیں:چین نے ہر فن مولا اے آئی ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی اہم فیصلے کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی ہے، اب ہفتے میں 6 دن کام کیا جائےگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر اسپیشل ٹریننیں چلانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دنیا میں سب سے زیادہ سرکاری چھٹیاں منانے والے ممالک کون سے ہیں؟ حنیف عباسی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں راولپنڈی...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ حنیف...
—فائل فوٹو وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔وفاقی وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے آلات نصب کر نے پر زور دیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ حنیف عباسی کے عہدے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی۔ عید سے قبل اسپیشل ٹرینیں چلانے کا...
حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے،...
اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں آپ کو ریلوے کے محکمے میں بہتری نظر آئے گی، عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، 25 رمضان سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے۔ نیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے، ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔ سال 25۔2024 میں خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟ فافن کی رپورٹ جاری ...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات...
حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔ ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چیئرمین ریلوے کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ نارووال روٹ 211 اپ اور 212 ڈاؤن کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی کی جائے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ریلوے حکام سے 211 اپ کو صبح 7 بجے 212 ڈاؤن کو شام 5 بجے کرنے کی گزارش کی ،موجودہ ریلوے شیڈول سے کسانوں، دفاتر کے ملازمین اور بزرگ شہریوں کو مشکلات ہیں ،مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ریلوے شیڈول میں بہتری ناگزیر ہے ،نارووال کے مسافروں کو درپیش طویل انتظار، رات دیر سے سفر جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چیئرمین ریلوے کو فوری اقدامات کی درخواست...
کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لانڈھی ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیملی نے چلتی ہوئی قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگیں۔ ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پلیٹ فارم ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کے لئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ اہلکار کی حاضر دماغی اور فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے...
سٹی 42: پنڈی میں موبائل استعمال کرتے ریلوے لائن کراس کرنے والا شہری ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا راولپنڈی میں ایک شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہری کی ٹرین کی ٹکر سے ہلاکت کا واقعہ ویسٹریج کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی زد میں آنے والا موبائل استعمال کرتے ہوئے ریلوے لائن کراس کررہا تھا۔
کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔ گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز نے ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں مستقل بنیاد پر بھرتیاں کرنے کی سفارش کردی، کمیٹی نے ریلوے ملازمین کی پنشن سے متعلق یونیفارم پالیسی کی بھی سفارش کی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریلوے پولیس سے متعلق کئی شکایات مل رہی ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں ریلوے پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ کمیٹی کو جمع کرائیں۔سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں نئے لوگوں کی بھرتیوں کی ضرورت ہے، ریلوے میں لوگوں کو کنٹریکٹ پر نہیں مستقل بنیاد...
اقصیٰ شاہد: پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک کے دوران ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریزرویشن آفس میں دو شفٹوں میں کام کیا جائے گا۔پہلی شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہو گی۔ نمازِ جمعہ کے لیے ساڑھے بارہ سے دو بجے تک وقفہ ہوگا۔ ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ پندرہ روزے کے بعد دفاتر کے اوقات کار رات نو بجے تک بحال کر دیے جائیں گے۔ نامورقوال بدرمیانداد کومداحوں سے بچھڑے18 برس بیت گئے یاد رہے کہ پہلی شفٹ کے دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔...
لاہور: گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو...
لاہور: ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ7بجکر 30 منٹ سے لے کر 12 بجکر 30 منٹ تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی۔ جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔ ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، ازبکستان میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے لائن منصوبے سے گوادر اور ابوظبی پورٹس کو فائدہ ہوگا، ازبک، افغانستان اور پاکستان...
ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ طارق فضل چوہدری کو صحت جبکہ مصطفی کمال کو میری ٹائم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حنیف عباسی چند دن قبل لاہور میں رہلوے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاق کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کی توسیع کی ہدایت کی ہے جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر...
ریلویز پولیس راولپنڈی نے گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...
اسلام آباد+ تاشقند (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ازبکستان نے دفاع، ٹیکنالوجی، تکنیکی تربیت، میڈیا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ گزشتہ روز ان دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ ازبکستان کے دوران شوکت مرزایوف کی دعوت پر دستخط کیے گئے۔ دونوں رہنماؤں کی دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد وزیراعظم شہباز اور صدر شوکت مرزایوف نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی جبکہ دونوں اطراف کے حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی پہلے سے دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ...
راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی، اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین نے نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
—فائل فوٹو ساہیوال میں ریلوے یارڈ کالونی کے رہائشی بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے لیے باہر نکل آئے۔پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے ریلوے یارڈ کالونی میں مظاہرے کے دوران مظاہرین ٹرین کی پٹری پر لیٹ گئے۔ریلوے حکام کے مطابق احتجاج کی وجہ سے کراچی ایکسپریس کو ساہیوال اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ کراچی، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاجکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر شہری گھروں سے نکل آئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر 1 ہفتے سے اسٹیشن، تھانے اور ریلوے یارڈ کالونی کی بجلی بند ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں سے بجلی بل کے پیسے ایڈوانس کاٹ...
پشاور/ لاہور/ کراچی: گزشتہ سات دہائیوں کے دوران پاکستان ریلویز، صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر لیول کراسنگز پر سڑکوں اور پھاٹکوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے ایک موثر حکمت عملی بنانے میں ناکام ہے۔ پشاور کے رہائشی محمد فقیر کو آج بھی اپنے والد کی المناک موت یاد ہے جو ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے تھے، انھوں نے کہا کہ پھاٹک نہ ہونے سے شہری علاقوں سے گزرنے والی ٹرینوں کیلیے حفاظتی انتظامات نہیں،صدیوں پرانا نظام ہی اب بھی چل رہا ہے۔ لاہور کے علاقے لال پل کے رہائشی حسن رحیم سنی کے مطابق کینال روڈ موڑ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اور کاریں وقتاً فوقتاً حادثات کا...
ویب ڈیسک : ٹرین کا سفر کرنے والے افراد کیلئے اچھی خبر ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین 25فروری سے بحال کی جا رہی ہے۔ پاکستان ریلوے کے سی ای او عامر علی بلوچ نے آج شاہ حسین ایکسپریس کا معائنہ کیا، ان کے ہمراہ ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی تمام کوچز اور تمام کلاسز کا تفصیلی معائنہ کیا، کوچز کی خوبصورتی، معیار سمیت صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا گیا، معائنے کے دوران لائٹنگ، فینز اور دیگر سفری سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ...
پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی.سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا.دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی.حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔
لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن گیا ہے، جو ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
ویب ڈیسک : ریلوے انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی ہیں، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن گیا ہے، جو ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔...
ریلوے پولیس کے نئے آئی جی رائے محمد طاہر— فائل فوٹو ریلوے پولیس کے نئے آئی جی رائے محمد طاہر کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ ریلوے میں کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہ ہو، جو بھی دہشت گرد ہوگا ،اس کا پیچھا کریں گے۔نئے آئی جی ریلوے پولیس رائے محمد طاہر لاہور میں اپنے دفتر پہنچے تو ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے یاد گارِ شہداء پر پھول بھی رکھے۔ ملتان: ریلوے پولیس نے مسافر کے گمشدہ 4 لاکھ روپے ڈھونڈ نکالےملتان کی ریلوے پولیس نے مسافر کے گم ہو جانے والے 4 لاکھ روپے ڈھونڈ نکالے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائے محمد...
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بیلجیئم میں ریلوے کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال 1960ء کے آخر اور 1961ء کے اوائل میں کی گئی تھی جو 6 ہفتوں تک جاری رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ یہ ہڑتال بیلجیئم کی نئی وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن کے حصول کیلئے کام کی عمر بڑھانے اور ملک بھر میں کئی چھوٹے اسٹیشنوں پر گاڑیوں کے اسٹاپ ختم کرنے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ اس ہڑتال کی اپیل انڈیپینڈنٹ ٹریڈ یونین آف ریلوے پرسنل OVS نے کی ہے۔ جس کے مطابق یہ ہڑتال جمعہ 21 فروری رات 10 بجے سے شروع ہو کر بروز اتوار 2 مارچ کے رات 10 بجے تک مسلسل 9 دن جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی بیلجیئم کے ٹرین...
اسلام آباد (اے پی پی)پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر رائے کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا۔ وہ اس وقت نیشنل پولیس بیورو میں بطور ڈی جی کام کررہیتھے ۔محمد طاہر رائے اس سے قبل ڈی جی ایف آئی اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا بھی رہ چکے ہیں ۔
شہدادپور(نامہ نگار)ایف آئی اے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں دبنگ کاروائی، ڈیڈکشن بل اور ناجائز بجلی کنکشن کے 50ہزار روپے رشوت رنگے ہاتھوں وصول کرنے والے حیسکو ملازم کو ساتھی سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا، حیسکو ملازم نے چھاپے کی کاروائی پر رشوت کی رقم ساتھی کو دے کر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ایف آئی اے اہلکاروں نے دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے ایک شہری محمد اسلم لغاری کی درخواست کہ میرے سے ڈیڈکشن بل اور ناجائز کنکشن دینے کا کہہ کر ایک لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ جس میں سے 50ہزار روپے دے چکا ہوں اور بقایا 50ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نوابشاہ کے ایس ایچ او ایس...
دہلی کانگریس صدر نے اس موقع سے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی بدانتظامی کیوجہ سے لوگوں کی موت ہوئی جس کیلئے براہ راست محکمہ ریلوے ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات کے مطابق آج دہلی کانگریس کے قانونی اور محکمہ انسانی حقوق کے ایک وفد نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملاقات کی۔ کانگریس وفد نے 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بدانتظامی کی وجہ سے مچی بھگدڑ میں مرنے والے لوگوں کی شکایت کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں اس افسوسناک حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ...
محمد سلیم انجینیئر نے کہا کہ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھگدڑ کیوجہ کا تعین کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی، غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں اور ہجوم کے انتظام میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پریاگ راج میں چل رہے مہا کمبھ میں شرکت کے لئے پورے ملک سے لوگ پریاگ راج پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں میں زبردست بھیڑ چل رہی ہے۔ مہا کمبھ میں شرکت کے لئے جانے والے عقیدتمندوں کے لئے خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مقامات پر حادثے بھی رونما ہو رہے ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات پیش آیا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر...
مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر...
سعید احمد: پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
سکھر ،ریلوے کالونی میں جمع سیوریج کاپانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے اسٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
پاکستان ریلوے نے 2 سال کے عرصہ بعد لاہور سے براستہ فیصل آبادکراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو25فروری سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرین لاہور سے شام7بجے چل کر دوپہر 2 بجے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی سے شام 7:30 بجے چل کر فیصل آباد11:50جبکہ لاہور2:15 پر پہنچے گی۔ پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے ریلوے انتظامیہ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے اس مستحسن فیصلہ سے ایک طرف عوام کو سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف ریلوے کی آمدن میں بھی معقول اضافہ ہو گا۔
پاکستان ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ’’ریلوے کی نجکاری، نامنظور‘‘ کے سلوگن کے تحت پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی اپیل پر پشاور، کندیاں، راولپنڈی، لاہور، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، روہڑی، سکھر، نواب شاہ، کراچی، کوئٹہ، دالبندین اور مچھ سمیت دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشنوں پر ملک بھرکے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ڈویڑنل ہیڈکوارٹر آفس کے باہر احتجاجی جلسے کیے اور دھرنے دیے۔ لاہور میں بھی ریلوے ملازمین نے ڈی ایس آفس کے باہر احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدنعرہ بازی کی۔ اس موقع پر پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے خطاب کرتے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیور کوقصوروار ٹھہرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے...
1991 کی بات ہے جب پاکستان ریلویز نے ٹرانسپورٹ مافیا اور مختلف سیاسی و سازشی عناصر کی بدولت بہاولپور ریجن کا ایک خوب صورت اور بہترین جنکشن ختم کرکے اسے بے آسرا کردیا۔ یہ ذکر ہے خان پور جنکشن کا جو رونق، سہولیات اور مسافر بردار ریلوں کے حوالے سے پوری ریاست بہاولپور کا سب سے بڑا جنکشن ہوا کرتا تھا۔ افسوس کے آج اسے یاد کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ لاہور اور کراچی کے تقریباً وسط اور ریاست بہاولپور کے جنوب مغرب میں واقع خانپور شہر، کبھی ایک ضلع ہوا کرتا تھا جس کی آبادی، ضروریات اور نواحی علاقوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسے جنکشن بنایا گیا تھا۔ 1932 میں خان پور کی ضلعی حیثیت تو ختم کردی...
اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس سانحے کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد، عدالتی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیئے جو چھپانے کے بجائے، ریلوے کی انتظامی ناکامیوں کی آزادانہ انکوائری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 18 اموات کے بعد ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ جب ملک کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ میں خواتین اور بچے مر رہے تھے تو اشونی ویشنو اس خبر کو دبانے اور اموات کو چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے اس بھگدڑ کی دردناک تصویروں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر...
کانگریس صدر نے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی اموات کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے حقیقت کو چھپانے کی کوشش انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈروں نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ معاملے پر مرکزی حکومت اور ریلوے پر شدید تنقید کی۔ کانگریس لیڈران نے جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھگدڑ معاملے میں مرکزی حکومت پر سچائی چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر مہلوکین اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر کرنے اور لاپتہ افراد کے بارے میں مرکز سے جانکاری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملکارجن کھڑگے...
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے ایک قلی نے بھگدڑ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج اسپیشل ٹرین کو پلیٹ فارم نمبر 12 سے روانہ ہونا تھا، لیکن اسے پلیٹ فارم نمبر 16 پر منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پریاگ راج جانے والے مسافروں کی بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 12 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 12، 13، 14، 15 اور 16 پر بھاری بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ مرکز نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایل این جے پی اسپتال میں 15 اور لیڈی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) نئی دہلی سے اتوار 16 فروری کی صبح تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی دارالحکومت میں گزشتہ رات اس وقت مسافروں کا بہت بڑا ہجوم موجود تھا، جب وہ سب شمالی بھارتی شہر پریاگ راج میں جاری دنیا کے اس سب سے بڑے مذہبی میلے میں شرکت کے لیے مختلف ریل گاڑیوں میں سوار ہونا چاہتے تھے، جو ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود ہلاکت خیز سانحے کمبھ میلہ، جس میں ہر بار کروڑوں ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، ایک ایسا مذہبی اجتماع ہوتا ہے، جس دوران ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کے باوجود بہت زیادہ بھیڑ کے باعث ایسے المناک واقعات پیش آتے...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ سنگین حادثہ ہفتہ کی رات 10 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 13 اور 14 پرمہا کمبھ کیلیے دو ٹرینوں میں تاخیر کے باعث پیش آیا۔ مسافر رش کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر آئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی...
بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔ ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش ہے۔
نئی دہلی: ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے سٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی ، ریلوے سٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں10خواتین اور3بچے بھی شامل تھے۔دوسری جانب بھاری وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس...
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات کمبھ جانے والے مسافروں کی بڑی بھیڑ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں 18 لوگ ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریاگ راج (الہٰ آباد) ٹرین ہفتہ کی رات پلیٹ فارم نمبر 14 پر کھڑی تھی۔ اس پر سوار ہونے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ دو دوسری ٹرینوں کی روانگی مین تاخیر کے باعث ان کے مسافر بھی پلیٹ فارم نمبر 12، 13 اور 14 پر موجود تھے۔ اسی دوران پریاگ راج ٹرین کے مزید مسافر آنا شروع ہو گئے۔ جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نمبر 16 کے ایسکلیٹر کے قریب اور پلیٹ فارم...
NEW DELHI: نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہندوؤں کے مذہبی تہوار مہا کمبھ کے میلے میں جانے والے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے 15 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ نئی دہلی کے لوک نائک اسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریتو سکسینہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کو اس تعداد کی تصدیق کی جب ہفتہ کی شام کو مبینہ طور پر ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ...
پاکستان ریلوے افسران کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کیے گئے ہیں۔صدر تھانے میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔عدالتی حکم پر درج مقدمے میں ریلوے افسران سمیت 30 سے 40 نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ریلوے حکام نے ایف آئی آر درج ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ کو خط ارسال کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ معمول کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔حکام کے مطابق مدعی نے حقائق کے بر خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، چیف سیکرٹری اس معاملے میں موثر کردار ادا کریں۔مدعی مقدمہ کے مطابق 24 جنوری کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے عمران حیات، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں ریلوے کے میگا منصوبہ جات، ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران حیات نے ڈپٹی چیئرمین کو بلوچستان میں جاری ریلوے منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع اور بہتری کے لیے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سبی سے ہرنائی ریلوے ٹریک کی...