پریم یونین رہنمائوں کا شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے 2 سال کے عرصہ بعد لاہور سے براستہ فیصل آبادکراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو25فروری سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرین لاہور سے شام7بجے چل کر دوپہر 2 بجے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی سے شام 7:30 بجے چل کر فیصل آباد11:50جبکہ لاہور2:15 پر پہنچے گی۔ پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے ریلوے انتظامیہ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے اس مستحسن فیصلہ سے ایک طرف عوام کو سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف ریلوے کی آمدن میں بھی معقول اضافہ ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی:عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق پیر کے روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ عرصے گروں کی بیماری میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے۔
بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹرز کے جواب کے بعد وہ ایک ماہ قبل وطن واپس آگئے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔