2025-04-23@22:09:25 GMT
تلاش کی گنتی: 398

«ا پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے»:

(نئی خبر)
    اپنے بیان میں ترجمان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طور پر ایران سے پاکستان، اور پاکستان سے ایران جانیوالے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ڈیڑھ ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے ایران آنے اور جانے والے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیر قانونی تارکین وطن کو یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہوگئی ہے کیونکہ گائیڈڈ میزائل اب  ہماری طرف آرہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر وکیل مشال یوسفزئی کی جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ازخود توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کازلسٹ منسوخ اور کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کیا...
    پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔  بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران...
    پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مالدیپ میں قیام کے...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز" اصلت  "نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا ۔مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ہندو مداحوں کو ہولی تہوار کی مبارکباد دینے کے لیے بندیا لگا لی جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی موجود ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by...
    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج کے تناؤ کے بعد شروع ہوا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کو ہونے والے اس تشدد میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور پتھراؤ کیا گیا، جس میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ اس واقعے کے دوران کئی فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔   پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے بعد تشدد پر قابو پا لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آرچت چندک نے تصدیق کی کہ پولیس نے طاقت...
    اتوار کو قاضی گنڈ میں لاپتہ نوجوان کی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا، تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، جس میں خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں پیر کے روز اس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں قبائلی نوجوان کی ہلاکت اور پولیس کی مبینہ زیادتی کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اتوار کو قاضی گنڈ میں لاپتہ نوجوان کی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا، تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا، جس میں خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس افسر کی جانب سے کئے گئے مبینہ ناروا سلوک کی سخت مذمت...
    پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز گانسو (شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں اگرچہ موسم اب بھی کافی سرد ہے لیکن گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کی ایک لیب میں گرما گرم بحث جاری ہے،اور محمد علی رضا مولچ پر مبنی ڈرپ آب پاشی کے تجربات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔مولچ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرپ آب پاشی فصلوں کی جڑوں تک براہ راست پانی پہنچاتی ہے، وہ نہ صرف پانی کی بچت کرتی بلکہ غذائیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں محقق کی حیثیت سے کام کرنے والے علی نے کہا کہ ان کی تحقیق اس بات...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنا پہلا باضابطہ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں روس-یوکرین جنگ سمیت متعدد مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ترک صدر اردگان نے ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں 3 سالہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کی اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اردگان نے شام کی صورتحال پر بھی زور دیا اور استحکام اور پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ امریکی پابندیاں شام کی نئی اسلامی حکومت کو بے حد ضروری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے علاقائی ممالک جیسے سعودی عرب اور قطر کی مدد میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، لیکن وہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کے ردعمل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا، جو جنگی حالت میں دشمن ممالک کے شہریوں کو بغیر سماعت ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون وینزویلا کی Tren de Aragua تنظیم کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک وفاقی جج نے پہلے فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون کے تحت وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے یہ قانون 1812 کی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں نافذ کیا گیا تھا۔ تازہ حکم نامے کے تحت وینزویلا کے تمام 14 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری، جو TdA تنظیم...
    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے لیوی میں 10  روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اضافی لیوی سے 180 ارب روپے سالانہ حاصل ہوں گے، جو بجلی کی قیمت میں 1.50 روپے فی یونٹ کم کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔  عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا، بلکہ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کردی ہے۔ حالانکہ پٹرول پر 15 روپے تک کمی کی گنجائش موجود تھی، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث عوام کو براہ راست ریلیف نہیں مل سکا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور بجلی کے نرخوں میں...
    ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے۔ بدقسمتی سے اس ماہ میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ رمضان المبار ک میں مہنگائی کی صورتحال کیا ہے اور اس حوالے سے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے، اس کا جائزہ لینے کے لیے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ محمد اجمل بھٹی (سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیزمینجمنٹ پنجاب) تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت نہ ہونا کمیونی کیشن...
    گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب نے اطلاع دی کہ کھینجو کے علاقے میں ان کی گاڑیوں پر نامعلوم  افراد  نے فائرنگ کی ہے اور  فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع  پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا،  فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے میں جام مہتاب کا ایک گارڈ جاں بحق اور 3زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگھوٹکی میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، یہ یادگار برطانوی سلطنت نے انیس سو چودہ کے بعد ان مقامی فوجیوں کی یاد میں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعمیر کی تھی جو پہلی عالمی جنگ میں لڑے تھے۔ یہ یادگار کُری روڈ پر واقع ہے لیکن اب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک مشترکہ ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے مسمار ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ دونوں اتھارٹیز نے حال ہی میں اس مقام پر ایک نیا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے جہاں یہ یادگار واقع ہے۔ پاکستان میں یہ کوئی نئی بحث نہیں کہ حکام تاریخ کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دی جانی چاہیے۔ اس...
    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کے ساتھ پریس بریفنگ ایک معمول کا عمل ہے۔ عموماً یہ عمل خوشگوار جملوں کے تبادلے اور باہمی معاملات پر محتاط رائے پر مبنی ہوتا ہے تاہم چند روز قبل یوکرائن کے صدر برزنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات غیرمتوقع طور پر تلخی پر منتج ہوئی۔ اطراف سے تندوتیز جملوں کے تبادلے سے ریالٹی ٹی وی شو کا سماں بن گیا۔ تلخی اس حد تک بڑھی کہ سفارتی آداب دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مہمان صدر کو پیغام دیا گیا کہ اب مزید پروگرام جاری رکھنا مشکل ہے۔ اسی لیے انھیں فوراً وائٹ ہاؤس چھوڑنا پڑا۔ ماڈرن تاریخ میں دو ملکوں کے سربراہان کے درمیان...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اسکالر اور کئی شوز کے میزبان رہ چکے عامر لیاقت حسین جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے، وہ اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ اپنی وفات سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا۔ لیکن انتقال سے قبل ان کے آخری الفاظ خوب وائرل ہوئے تھے، آج نیوز نے ان کے مبینہ آخری الفاظ پر مشتمل ایک ویڈیو 10 جون 2022...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی گائیکی کے سحر سے متاثر ہو کر ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے یوٹیوب پر معظم علی خان کا گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ سنا اور ان کی آواز سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ جاوید اختر نے درخواست کی کہ معظم علی خان ان سے رابطہ کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ کچھ گانے گائیں۔ معظم علی خان، جو کہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے پڑپوتے ہیں، نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل موسیقی میں اپنا کیریئر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
    گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور...
    کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش نجی سیکیورٹی گارڈز نے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو روکا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، پرائیوٹ گارڈز نے شہری پر فائرنگ بھی کی اور پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔ فرحان ورک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس واقعہ کا...
    اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی  عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔ لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔  ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا...
    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔ چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔ آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک...
    تصویر سوشل میڈیا۔ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جمعرات کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون اور تربیت کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ  نے پی اے ایف کی غیر معمولی ترقی اور خود انحصاری میں پیشرفت کی تعریف کی۔ انھوں نے فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اور بحرین ائیر فورس کی...
    کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کا اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، عسکری قائدین سے ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون اورتربیت کے شعبےمیں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کمانڈربحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ائیرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنرل محمدبن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی ۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز نے پاکستان ایئرفورس کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔ اور فضائیہ سےفضائیہ تعاون بڑھانےکی خواہش ظاہر کی ۔ بحرین ایئرفورس کی...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں جو بے مثال برادرانہ تعلقات سے ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے  فوجی تعاون اور تربیت کے شعبے میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔  چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ آئی ایس پی آر...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل...
    انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس  میں پاکستان ری اینشورنس کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈر کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس  جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، پی اے سی میں وزارت کامرس ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ چونکہ آڈٹ اعتراضات میری وزارت کے وقت ہیں اس لیے اس میں بیٹھنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے نوید قمر سے اجلاس میں بیٹھنے کی درخواست کی تاہم نوید قمر معذرت کرکے اجلاس سے چلے گئے۔ اجلاس  میں 5 سال سے 2...
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابلِ قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا، امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے۔(جاری ہے) اس سے قبل ہفتے کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایران کو خط لکھا تھا۔خط میں جوہری معاہدے کے لیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے ہی بہتر ہو...
    بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارو میزبان امیتابھ بچن جو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کی پہچان بن چکے ہیں اس شو سے الگ ہو رہے ہیں اور اب اگلے سیزن میں وہ بطور میزبان نظر نہیں آئیں گے۔ امیتابھ بچن کے شو سے الگ ہونے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان افواہوں کے درمیان ایک سروے کیا گیا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کی میزبانی میں ’کون بنے گا...
    چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔ ایونٹ کی شروعات سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں اڑائیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے ٹیم کی جرسی پر لفظ پاکستان نہیں لکھیں گے تاہم آئی سی سی کی پھٹکار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔ اسی طرح ایونٹ کے فائنل میں میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...
    چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔ ایونٹ کی شروعات سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں اڑائیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے ٹیم کی جرسی پر لفظ پاکستان نہیں لکھیں گے تاہم آئی سی سی کی پھٹکار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اسی طرح...
    کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے، جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے، یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔ ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی ذخائر میں اضافہ کیا۔ پاکستان کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی...
     بزرگ عالم دین گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم کی قومی و علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے ملک کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی اور سینکڑوں شاگردان ملک بھر میں دین مبین کی تبلیغ کررہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ سربراہ جامعہ شہید مطہری ملتان و سربراہ حسینی تبلیغی مشن پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی ملتان کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے، بزرگ عالم دین گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم کی قومی و علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے ملک کے مختلف حصوں میں مدارس کی بنیاد رکھی اور سینکڑوں شاگردان...
    اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں لوکل معیاری مینوفیکچرنگ کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس کے لیے ڈریپ کی پالیسیاں سرمایہ کاری کیلیے سازگار ہونی چاہیئیں بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیئے اس کیلیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہے، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے ہمیں ہر حال میں بچانا ہوگا، جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، تمام اسٹیک...
    کیا امیتابھ بچن واقعی ”کون بنے گا کروڑ پتی“ سے الگ ہو رہے ہیں؟ نئے میزبان کے لیے شاہ رخ خان، ایشوریا رائے یا کوئی اور؟ بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ (KBC) سے جُڑی ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، امیتابھ بچن، جو اس شو کی پہچان بن چکے ہیں، ممکنہ طور پر اگلے سیزن میں بطور میزبان نظر نہیں آئیں گے۔ امیتابھ بچن نے 2000 میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کا آغاز کیا اور 2007 کے بعد سے وہ مسلسل اس شو کی جان بنے ہوئے ہیں۔ ان کی شاندار شخصیت، منفرد انداز اور سنجیدہ مگر دل چسپ گفتگو نے ’کون بنے گا کروڑ...
    نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں صدر ولیئم روٹو کی جانب سے ایک چرچ کو دیے گئے بڑے مالی عطیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔بی بی سی کے مطابق صدر روٹو نے نیروبی کے رائیسامبو علاقے میں واقع “جیزس ونر منسٹری” چرچ کو 20 ملین شلنگز (تقریباً 1.55 لاکھ ڈالر) عطیہ دیا تھا۔ تاہم مہنگائی اور اقتصادی بحران سے پریشان نوجوانوں نے اس عطیے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چرچ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر پتھراؤ اور آگ لگا کر راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال...
    کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کر دیا۔ اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا، شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی، غذائی اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اسے 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری 2025ء میں مہنگائی توقعات...
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئےپالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد متوقع کمی کی توقعات کے برعکس اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں برس گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی توقعات سے کم رہی، غذائی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی اور پھر بتدریج بڑھتے ہوئے 5 سے 7 فیصد پر مستحکم ہوجائے گی،...
    وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل...
    چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش، آئی سی سی کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش ہے جس پر آئی سی سی سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی جائے گی۔دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی...
    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا، شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس تک کمی کا مکان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 10مارچ (بروز پیر)کو کریگا، مرکزی بینک کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی پیر کو اجلاس منعقد کرے گی، جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مجموعی مالی اور اقتصادی صورتحال، اہم معاشی اشاریے، مختلف شعبوں کے ڈیٹا اور پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد ہونے والی بڑی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ مرکزی بینک مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ماہرین کے مطابق، اسٹیٹ بینک شرح سود میں...
    پارلیمان کا مشترکہ اجلاس10 مارچ کو بلایاگیا ہے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ صدر مملکت کے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات اورحکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا ذکر کیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ عسکری قیادت، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی۔ دعوؤں کے مطابق تو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی اطمینان بخش نظر آتی ہے۔ ظاہر...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاجی کیمپ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا جس میں منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا۔  زرائع کے مطابق عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہددار شرکت کریں گے، پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا،سلمان اکرام راجا نے لاہور کے بجائے اجلاس پشاور میں طلب کیا ہے۔  زرائع کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری ہے، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے عون عباس بپی نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر...
    اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش، اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کئے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں، وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر ایم موزوں انتظامی ڈھانچہ بنایا جا ئے، یہ ڈھانچہ گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی حکومت کا ہو، یہ سفارش سب کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں کی گئی...
    امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پالیسی پہلے ہی ایک طالب علم پر لاگو کی جا چکی ہے، جس کا ویزا مبینہ طور پر حماس کے حامی مظاہرے میں شرکت پر منسوخ کیا گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جبکہ ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ نے اس پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا تاہم وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ امریکا دہشت گردوں کے حامی غیر ملکی وزیٹرز کے خلاف...
    اسلام آباد/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا.(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف...
    بغل میں چھری منہ میں رام رام ، صرف ایک محاورہ نہیں بلکہ’’ ہندوتوا‘‘کی ذہنیت اور پالیسی ہے۔ یقین نہ آئے تو ہندوتوا کے سٹریٹجک گرو یا فلسفی اچاریہ چانکیہ کی کتاب ارتھ شاستر کا مطالعہ کرلیں ، اس کا تمام تر فلسفہ منافقت ، دو رنگی اوردھوکہ دہی پر کھڑا ہے۔وہ جھوٹ اور منافقت کو عظیم فلسفہ کہتا ہےا ور مودی سرکار اس فلسفی کو اپنا باپ ، مہان گرو اور نا معلوم کیا کیا مانتی ہے ، دوسرے لفظوں میں جو حیثیت فتنہ انتشار کے لئے روحونیت کے بانی امام انتشار کی ہے۔ ویسے کوئی زیادہ فرق بھی دونوں میں نہیں ہے ، جھوٹ، منافقت دو رنگی اور دھوکہ دہی دونوں کا طرہ امتیاز اور شناخت ہے ۔ معلوم...
    امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشتگرد محمد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کیلئے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں، اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے فیڈرل پبلک ڈیفنڈر درکار ہے۔ افغان شہری محمد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے پانچ مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا، شریف اللّٰہ کو نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللّٰہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔ دس منٹ تک جاری ابتدائی سماعت کے موقع پر شریف اللّٰہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا...
    نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے آڈٹ کیسز کی بھاری تعداد پر تحفظات کا اظہار کرتے  ہوئے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی ادوار کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں سے متعلق آڈٹس کے تقریباً 5 سے 6 لاکھ زیر التوا کیسز ہیں، آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ محصولات کی کمی  کسی صورت نہیںہونا چاہئے، اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ کی جائے۔ آئی ایم ایف نے آڈٹ میں پکڑی گئی بے ضابطگیوں کی تفصیلات طلب  کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  مالی سال کی آخری سہہ ماہی  میں ریونیو...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیلی کام ایونٹ کے انعقاد کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سیکریٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن کو پاکستان کے دورے کی...
    بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں...
    نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کیلئے آئین ہند کی خصوصی دفعہ 370 اور 35 اے کی تنسیخ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو عوام کی مرضی کے خلاف عمل میں لایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران بھارتی حکومت کے سابق ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے متنازع فیصلے پر حکمران جماعت اور حزب مخالف کے ارکان کے درمیان ہنگامے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اجلاس کے دوران جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کو تقدیر ساز قرار...
    بھاجپا لیڈر کے متنازع بیان پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سخت احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تیسرے روز اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو "غدار" قرار دیا۔ ان کے متنازع بیان پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سخت احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد اسپیکر نے ان کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2025ء)رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، چکن کی قیمت 700 روپے، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے اور پھلوں کی قیمتیں 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، تو دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہوتے سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور دیگر اشیاء کی بے قابو ہوتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کے برعکس مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سبزیوں میں لہسن...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرائن میں دیرپا امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں پانی کی کمی کی وجہ سے افطار اور سحری کے اوقات میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مظاہرین احتجاج کے دوران واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے اور وہاں پانی کے وال کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے وال خراب ہے اور واٹر...
    ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اس وقت تنقید کی زد میں ہے، جس کی ایک قومی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اپنے تبصروں سے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار شمع محمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں روہت شرما کو "کھلاڑی کی حیثیت سے موٹا" اور بھارتی تاریخ کا "سب سے زیادہ غیر متاثر کن" کپتان قرار دیا۔ تاہم ان کی اس پوسٹ نے بڑے پیمانے پر سخت ردعمل کو جنم دیا، جس کے سبب کانگریس پارٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹویٹ حذف کرنے کو...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو...
    ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لیے حکومت کی تمام تبدیریں الٹی ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہر میں گوشت، قیمے، دودھ، سبزی، فروٹ من پسند نرخوں پر فروخت کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) شمالی عراق میں ترک افواج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عراق کے کرد دیہاتیوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ان کی امیدیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کیوں کہ گزشتہ روز کردستان ورکرز پارٹی یا 'پی کے کے‘ نے 40 سالہ شورش کے بعد فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ چند ہی دن پہلے 1999ء سے ترکی میں قید اس گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تحریک کے کارکنوں سے ہتھیار پھینک دینے کی...
    جاوید محمود بلوچستان کے حوالے سے عالمی سطح پر شائع ہونے والی خبریں دنیا بھر میں آباد محب وطن پاکستانیوں میں بے چینی پیدا کر دیتی ہیں۔ ایسی خبریں جس میں گمشدہ افراد اور ہلاک کرنے کے واقعات پڑھ کر ایک ہی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہاں جنگل کا قانون ہے؟ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کا سر اٹھانا ایک انتہائی لمحہ فکریہ ہے اور حکومت پاکستان کو بلوچستان کے مسائل حل کرنے پر سنجیدگی سے توجہ دینی ہوگی۔ تصور کریں اگست 2016 میں بلوچستان کے موجودہ وزیر خارجہ سرفراز بگٹی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 13575 افراد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ،2015 میں سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔ اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے کہ دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم...
    عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کی غنڈہ گردی پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ عالمی تجارتی قوانین کے برخلاف میکسیکو کو چین پر محصولات عائد کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق، جواب دہندگان نے میکسیکو کو چین پر محصولات عائد کرنے پر مجبور کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے منفی اثرات عالمی تجارتی نظام کو خطرے میں ڈال دیں گے۔ سروے میں 70.4 فیصد عالمی جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ میکسیکو کا چین...
     شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ  کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔   نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز   وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ...
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو مسلح افراد کے شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مسلح افراد کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رات گئے 2 مقامات پر کارروائی کر کے 2 گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئیپولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ اسد رضا کا کہنا ہے کہ...
    دوشنبہ: چین تاجکستان میں وسطی ایشیا کا سب سے طویل پل تعمیر کرنے میں معاونت کرے گا، جس کے ذریعے بیجنگ خطے میں اپنی اقتصادی اور تعمیراتی موجودگی مزید مضبوط کر رہا ہے۔ یہ 920 میٹر (3,018 فٹ) طویل پل سورخوب دریا پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں زیادہ تر تاجک مزدور کام کریں گے۔ تاجک ٹرانسپورٹ وزارت کے مطابق، اس منصوبے کے لیے چین کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے قرض لیا جائے گا۔ روسی معیشت تاجکستان کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار بنی ہوئی ہے، لیکن گزشتہ دس سالوں میں چین نے تاجکستان میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ ماسکو کے اثر و رسوخ کو چیلنج کر...
    تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فلم چھاوا کے اسٹار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ بھی اب سسرالیوں کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور وہ وکی کوشل کی والدہ اپنی ساس کے ساتھ مہاکنبھ  میلے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے دریا گنگنا میں ڈبکی بھی لگائی۔ A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia) اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ گنگنا میں اپنی ساس کے ساتھ پوجا کر رہی ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق وہ اس مقام پر دریا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔ واضح رہے کہ 13...
    تاشقند میں وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی۔کانگرس سینٹر تاشقند پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ازبک صدر اور وزیراعظم پاکستان نے ایک دوسرے کو اپنی ٹیم کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں، وزیراعظم اور ازبک صدر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دونوں رہنما پاک ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گےوزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کا دورہ مکمل کر کے آج ہی ازبکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔
    تاشقند: وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔ وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔ وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔  وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب...
    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ...
    کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے  پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
    ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا :متاثرین مونال کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )تلہاڑ، گوکینہ، سنگھڑہ ،مکھنیال اور کھاریاںکے رہایشی اور مونال کے سابق ملازمین نے کہا ہے کہ ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ہے،مارگلہ ہل نیشنل پارک قانون کو بنیاد بنا کر 113 میں سے صرف کاروباری عمارات کو نشانہ بنایا گیا ، ایک بسے بسا ئے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیاگیا، سابقہ چیئر پرسن اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ راینا سعیداور لیگل ایڈوایزر چییرپرسن وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ اسلام آبادعلی گیلانی نے میڈیا پر ہماری بھوک اور بے روزگاری کا مذاق اڑایا،انہیں ہمیں گھروں میں...
    ’جیو نیوز‘ گریب  پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا۔اسٹیٹ آئل کمپنی آربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدارتی محل آمد، پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیشوزیرِ اعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کے صدارتی محل زوولیا آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آذربائیجان کے شہر...
    مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مایہ ناز صحافی، ممتاز کالم نگار اور شاعر اثر چوہان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اثر...
    کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ 11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔ طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں...