اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری ہے، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے عون عباس بپی نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر اسٹینڈ لیا جسے تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔ سینیٹ اجلاس میں اپنی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے عون عباس نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چھ مارچ کی صبح گھر سے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صبح ساڑھے 8 بجے 20 لوگ گھر آئے میرے دفتر اور گھر پر ریڈ کیا گیا اور زبردستی میرے بیڈ روم میں داخل ہو کر مجھ سے موبائل فون مانگا گیااورمیراموبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ میں سو رہا تھا مجھے کالر سے پکڑ کر گھسیٹ کر لے کر گئے۔ میرے بیٹے کو پکڑ کر لائے پھر اسے چھوڑ دیا۔ میرے منہ پر کالا کپڑا تھا دو گھنٹے تک سفر کے بعد جج کے سامنے لایا گیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پرجج نے پوچھا آپ پر کیا الزام ہے؟ تو میں نے پوچھا کہ میں ہوں کہاں۔

جج نے بتایا کہ آپ بہاولپور کی تحصیل یزمان میں ہیں۔ پھر جج نے بتایا کہ آپ پر 5 ہرن کے شکار کا الزام ہے۔ مجھ پر ہرن کے شکار کا الزام لگایا گیا اور راہداری ریمانڈ پر انہیں بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک روزہ ریمانڈ پر تھانے لے کر جایا گیا تو پتا چلا کہ یہ وہ تھانہ ہے جہاں فواد چوہدری پر ٹوٹیاں چوری کا مقدمہ ہے۔

مجھے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف مہم چلانے پر نشانہ بنایا گیا۔ میں بانی پی ٹی آئی اور تمام گرفتار رہنماوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے ساتھ وفا کروں گا۔ کاش آج اعجاز چوہدری بھی یہاں ساتھ ہوتے۔ عون عباس بپی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ میرے پروڈکشن آرڈرز پر اس لئے عمل کیا گیا کہ آپ کو واپس ایوان میں لایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرائیں نہیں تو میرے آرڈرز بھی منسوخ کردیں۔ اس کے ساتھ ہی سینیٹ میں جذباتی تقریر کرنے کے بعد سینیٹر عون عباس بپی ایوان سے بطور احتجاج واک آﺅٹ کرگئے۔ سینیٹر عون عباس بپی احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئے اور کہا کہ وہ اعجاز چوہدری کے بغیر ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے اور واپس بہاولپور جیل جا رہے ہیں۔

پولیس انہیں پارلیمنٹ ہاوس سے لے کر روانہ ہو گئی۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر رولنگ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل کیا گیا جبکہ انہیں ایوان میں لانے کے احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا اور واضح کیا کہ اتھارٹی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ سینیٹ اجلاس میں کارروائی دس نکاتی ایجنڈے کے تحت جاری رہی۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں کے وقفہ سوالات، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور توجہ دلاو نوٹسز پر بحث کی گئی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سینیٹر عون عباس بپی اعجاز چوہدری کے اجلاس میں کرتے ہوئے پی ٹی آئی انہوں نے کیا گیا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر مداحوں کی پریشانی اور بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث وہ سچ سامنے لانے پر مجبور ہوگئیں۔

سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیوز میں موجود لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی۔  یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر نے انکشاف بھی کیا کہ یہ نازیبا ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیں، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے۔ میں نے اس شخص کے گھر والوں سے بھی بات کی ہے۔

سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیوز پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • پی پی نے ہمیشہ مزدوروں، غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: گورنر 
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
  • اور ماں چلی گئی
  •  شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج