2025-04-23@21:06:31 GMT
تلاش کی گنتی: 555
«سینیٹر عون عباس بپی»:
چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی ہے جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کے نئے معیارات قائم کررہی ہے۔ اس جدید سروس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9,934 میگابائٹس فی سیکنڈ جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ 1,008 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے جو صارفین کو بے مثال ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بدولت صارفین صرف 20 سیکنڈ میں 20 گیگابائٹس کی فل لینتھ 4K مووی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سروس ویڈیو سٹریمنگ، گیمنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ورچوئل رئیلٹی جیسے جدید ایپلی کیشنز کے لیے بھی غیر معمولی کارکردگی پیش کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق چین کا یہ...
اسلام آ باد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے 67 ہزار عازمین کے فریضہ حج سے محروم رہ جانے کے معاملے کو تاریخ کا بڑا اسکینڈل قرار دے دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک عامر ڈوگر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان، نمائندہ ہوپ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 67 ہزار عازمین حج کے رہ جانے کا معاملہ زیرِ غور آیا۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب نے نئی پالیسی دی کہ 2 ہزار سے کم کوٹہ والا کوئی حج گروپ آرگنائزر اب نہیں ہوگا، 904 حج گروپ آرگنائزر کو 45 بڑی حج کمپنیوں کے کلسٹرز...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 13 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان میں مدِ مقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے تمام میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔ اسکواڈ: ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد
پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔ چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی، ہم میٹرک کی...
پی پی سینیٹرز نشستوں سے اٹھ کر باہر آگئے ، پی پی ارکان کے پانی چور نامنظور کے نعرے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے، قائد حزب اختلاف شبلی فراز سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور پانی چور کے نعرے لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر احتجاج کیا جبکہ بات نہ کرنے پر پی پی ارکان بھی بھڑک اٹھے ۔اجلاس میں کینالز منصوبے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بھی احتجاج کیا اور نشستوں سے اٹھ کر سامنے آگئے ، پی پی ارکان...
پنجاب اسمبلی نے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظور کرنے کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت شروع ہوا، جس میں مسودہ قانون نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل پیش کیا گیا، جسے منظور کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھیک مانگنا ناقابل ضمانت جرم قرار، پنجاب اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا، ایوان نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز کو مسترد کردیا۔ اس کے علاوہ اسمبلی میں دی پنجاب ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025، دی امپرئیل ٹیوٹرل کالج بل 2025 ایوان...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے اور اس کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے جبکہ لاہور قلندرز تین میں سے دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسکواڈ: ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ...
فائل فوٹو۔ سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے تحریری جواب میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی تفصیلات پیش کردیں۔ وزارت توانائی کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر 7.75، کیروسین آئل پر 10.96 روپے فی لیٹر لیوی لی جا رہی ہے۔ وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025 کےلیے وصول کردہ لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے تھا، 28 فروری 2025 تک 743 ارب روپے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق پٹرولیم لیوی وصولی کا 58 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا...
پاکستان سپر لیگ (10) میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس محمد رضوان وی نیوز
اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کی۔ شرکاء کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کی۔ شرکاء کی جانب سے اس...
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور پانی چور کے نعرے لگائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر احتجاج کیا جبکہ بات نہ کرنے پر پی پی ارکان بھی بھڑک اٹھے۔ اجلاس میں کینالز منصوبے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بھی احتجاج کیا اور نشستوں سے اٹھ کر سامنے آگئے، پی پی ارکان نے پانی کے چور نامنظور، پانی چوری نامنظور کے نعرے لگائے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام سات دنوں سے سڑکوں پر ہیں، سینیٹ میں جماعتوں نے نہروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ہے، اور ’پانی چوری نامنظور‘ کے نعرے لگائے گئے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کیا، پیپلزپارٹی سمیت دیگر سینیٹرز اٹھ کر چیئرمین کی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شور شرابے کے دوران ہی اپنا خطاب جاری رکھا اور کہاکہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثنااللہ نے سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے، آج کابینہ کے اراکین سوالوں کے جواب دیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے درخواست کی کہ پیپلزپارٹی...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانونی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کردی۔ شرکا کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف، بی اے پی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی، ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کمیٹی اراکین...
اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔ ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ کونسی سی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔ تھیٹر ریلیزز: گراؤنڈ زیرو (25 اپریل): عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیرو رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی گی جس میں وہ BSF آفیسر دوبے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی کارروائی کی قیادت کرتا ہے۔ دی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات , ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔ چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ۔ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی ،اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن, سٹیلائیٹ انٹر نیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے ۔ اس موقع پر گلیکسی اسپیس کے وفد کا پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار، دفد کے ارکان...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں متعدد ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کی جانب سے اپنے ہوم پچ کیوریٹرز کے خلاف شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال نے بھارتی بورڈ سے مشہور کمنٹیٹرز ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول پر ایڈن گارڈنز میں کمنٹری کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ درخواست سائمن ڈول اور ہارشا بھوگلے کی جانب سے ہوم کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے پر شہر سے باہر کسی میدان کو ہوم گراؤنڈ بنانے کی تجویز کے بعد کی گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کی ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو ایک سخت خط لکھا ہے جس میں آئی پی...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر-کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ 2 اور عبدالصمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،...
دونوں مما لک کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں، شی بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈینیئل نوبوا کو جمہوریہ ایکواڈور کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔پیر کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین اور ایکواڈورکے تعلقات نے ترقی کا اچھا رجحان برقرار رکھا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہوتا رہا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں اور عوام کے درمیان دوستی مزید گہری ہو ئی ہے۔ اس سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتالیسویں سالگرہ ہے ۔چینی...
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری کے لیے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری سے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگی بجلی نے شہریوں کو سولر لگانے پر مجبور کر دیا سولر پینلز کو طوفانی ژالہ باری میں محفوظ رکھنےکے لیے درج ذیل طریقہ پر عمل کریں۔ پاکستان میں مہنگی ترین بجلی اور توانائی بحران کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد بجلی کے حصول کے لیے گھروں، کارخانوں، تجارتی مراکز پر سولر سسٹم لگوا چکی ہے۔ ملک میں عمومی موسمی صورتحال میں ژالہ باری سے سول پینلز کو نقصان نہیں پہنچتا جس کے باعث شہری اس کے تحفظ سے بے خبر اور غیر محتاط رہتے تھے۔ تاہم گزشتہ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی بارش کے دوران انتہائی بڑے سائز (ٹینس بال کے سائز کے برابر) کے اولے گرنے سے جہاں لوگوں کی گاڑیوں کو نقصان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران ردوبدل دیکھا گیا ہے۔ جہاں روایتی بیٹریوں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے وہیں لیتھیم بیٹریاں سستے داموں دستیاب ہیں۔ جس سے صارفین کو بجلی کے متبادل ذرائع میسر آ رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ سولر پینلز بھی سستے ہوئے ہیں۔ بیٹریوں کی تازہ ترین قیمتیں (اپریل 2025) 20 تا 40 ایمپیئر آور برانڈ ماڈل پلیٹس گنجائش قیمت (روپے) AGS GR-46 9 30 Ah 9,600 Exide SOLAR-50 5 20 Ah 7,000 Osaka 12GEN-MR35 5 20 Ah 7,200 Phoenix XP50+L 9 32 Ah 11,300 Volta CR65L+ 11 40 Ah 13,100 ...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے نویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دسویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپریل کے مہینے میں بیٹریوں، یو پی ایس اور سولر پینلز کی قیمتو ں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ بجلی کے متبادل ذرائع کے طور پر سولر پینلز اور یو پی ایس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں بیس ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ٹیوبولر بیٹریوں کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپریل میں سو لر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہے، ماہرین اس کمی کودرآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ملک میں مقامی سطح پر سولر انورٹر...
شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے، 30 اپریل کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ 3 مئی کو ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا، 13 مئی کو امیدواروں کو انتحابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، یکم جون 2025ء بروز اتوار پولنگ ڈے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ پی پی 52 کی سیٹ چودھری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے، 30 اپریل کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ 3 مئی کو ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی منظوری یا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تیسرا جبکہ کراچی کنگز کا چوتھا نمبر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا کرنا پڑا تھا۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی ماجد
اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی...
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، اور ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کروائی گئی تھی۔ اس کے باوجود جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے متعدد بار ملاقات...
ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، پوری تاریخ میں کبھی اتنے قریبی و مضبوط نہیں رہے!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات کی اور روسی وزیر خارجہ کی جانب سے گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل میری جناب پیوٹن کے ساتھ بھی اچھی و طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران میں نے انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔ اس پیغام کی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔ دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے...
ویب ڈیسک: پاکستان میں سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، اس بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی،یہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی ہے۔ فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے،اس کمی کو ماہرین...
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ فیصل واوڈا...
خضدار(اوصاف نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی پہلے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خضدار سے 18 کلومیٹر شمال میں تھا ۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ قبل ازیں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیا شواہد موجود ہیں؟ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ لوگوں کو اکسانے کی ترغیب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی لاہور ڈاکٹر جاوید نے عدالت میں پیمرا سے حاصل کردہ ریکارڈ پیش کیا، جس پر اعجاز چوہدری کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پیش کیے گئے شواہد محض ٹی وی انٹرویو پر مشتمل ہیں۔ مزید پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعجاز چودھری کی ویڈیو موجود ہے جس میں لوگوں کو اکسا رہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا اعجاز چودھری کی کوئی ویڈیو ہے۔ انسداددہشتگردی عدالت ؛پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور جسٹس شفیع صدیقی نے...
بھارت(نیوز ڈیسک)آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی سنیل غیر قانونی بلا استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے...

پی اے سی ممبر کے گھر سے میٹر اتارنے کا معاملہ، چیئرمین کمیٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس نہ چلانے کا اعلان
جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں کیوں ہوا؟ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سنیل نارائن کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف میچ میں غیر قانونی بلا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران ایک شرمناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی...
اس آئی پی ایل سیزن کے آغاز میں، جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے ٹی 20 کرکٹ میں بلے اور گیند کے درمیان توازن کی کمی کی جانب اشارہ کیا جس پر بہت سے لوگوں کی جانب سے آواز اٹھائی جاچکی تھی۔ ایسے وقت میں کہ جب ٹیمیں 300 رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر زور دے رہی ہیں، کاگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہتا ہے تو اس کھیل کو ’کرکٹ‘ نہیں بلکہ ’بیٹنگ‘ کہا جانا چاہیے۔ بلے اور گیند کے درمیان توازن مگر کیسے؟ ایسا لگتا ہے کہ بورڈ آف کرکٹ کنڑول ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی اس توازن کو قائم رکھنے کی جانب گامزن ہے، یہی وجہ ہے کہ...

چیئرمین واپڈا سے سوال پر ثناء مستی خیل کا میٹر اتار لیا گیا، پی اے سی چیئرمین کا اجلاس نہ چلانے کا اعلان
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر—فائل فوٹو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثناء اللّٰہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیرِ صدارت ہوا۔دوران اجلاس ممبر پی اے سی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ گزشتہ روز چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پروجیکٹ 36 ارب روپے میں کیوں ہوا؟ میں نے ان سے تقرری کے بارے بھی سوال پوچھا تھا، سوال کرنے کی پاداش میں رات گئے میرے گھر، رشتے داروں کے گھروں سے بجلی کے میٹر اتار لیے گئے۔انہوں نے کہا...
سیف علی خان پر ان کے گھر میں گھس کر چاقو بردار شخص نے جان لیوا حملہ کیا تھا جس میں اداکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں کیے گئے ایک انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے۔ پولیس کی اس چارج شیٹ سے حملے سے متعلق کئی مزید سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن کا جواب تلاش کیا جانا، شفاف تحقیقات کے لیے بے حد ضروری ہے۔ چارج شیٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے اکٹھے کیے گئے 20 فنگر پرنٹس میں سے صرف ایک ملزم شریف الاسلام سے ملتا ہے۔ چارچ شیت کے مطابق ملزم...
کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں جہانداد خان کی جگہ زمان خان کو شامل کیا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھا ٹوٹل...
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور بولرز کے درمیان مقابلہ میں توازن رکھنے کے لیے ایک اننگز میں دو مختلف اینڈز سے دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچ رہا ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے ہرارے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائے گی۔ یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔ تجویز کے مطابق ہر اننگز شروع تو دو گیندوں کے ساتھ ہی ہوگی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) یورپ کی طرح کوئی دوسرا براعظم گرم نہیں ہو رہا ہے۔ منگل 15 اپریل کو جاری ہونے والی یورپین اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ 2024 ء رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس براعظم نے گزشتہ سال درجہ حرارت کے ان گنت ریکارڈ توڑ دیے، شدید موسم نے تقریباﹰ پانچ لاکھ افراد کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، برطانیہ میں زیادہ اموات کا خدشہ یورپ: گرمی کے باعث ایک سال میں 47 ہزار افراد ہلاک ہوئے، تحقیقاتی مطالعہ یورپی یونین کی 'کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس‘ اور 'ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن‘ کے تقریباﹰ 100 محققین کی جانب سے تیار کردہ اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 19...
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر فرد ایک پارٹی بنا ہوا ہے۔ عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئےحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایک جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ ہر لمحہ بات بدل دیتے ہیں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس سمیت پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی. عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ آج توقع ہے سابق وزیراعظم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ عدالتی حکم بھی یہی ہے جج نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، کیا جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا...

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، پی پی ایل اور فن لینڈ کی ’میٹسو‘ کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان
سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...
ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں سے پریشان عوام نے بجلی کے متبادل ذرائع اپنانا شروع کیا اور گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں سولر پینلز سسٹم لگانے کا رجحان بڑھ گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اب پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز امپورٹ کرنے والا ملک بن گیا ہے، رپورٹ کے مطابق سال 24 میں پاکستان نے 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز امپورٹ کیے ہیں، سولر پینل سسٹم گھریلو صارفین، صنعتوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے لگوائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے کرکے خوش ہوجائیں، سردار اویس خان لغاری وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان میں سولر پینلز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ان کی بیٹنگ جاری ہے۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی اسکواڈ آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان،...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکواڈ: پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہوئس
معروف اداکارہ نادیہ حسین فراڈ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی میں پیش ہوگئیں، نادیہ حسین کا بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بجلی چلی گئی۔ایف آئی اے نے آج نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں بینیفشری کے الزام میں طلب کیا تھا، ایف آئی اے کا الزام ہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار نادیہ حسین کے شوہر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔ ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، نادیہ حسین نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین...
ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔ پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔ ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔ مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس...
کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ ایف آئی اے...

سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹس کی ایک کھیپ خلا میں روانہ کردی ہے۔ اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے مشہور کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کو صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کیا ہے۔ راکٹ 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے لانچ کیا گیا۔ ۔اس مشن کا مقصد 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھنا ہے جہاں وہ دنیا بھر میں تیز رفتار، کم تاخیر والے انٹرنیٹ لوگوں ک وفراہم کرسکیں۔ پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز پر زمین پر واپس آیا جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔ خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید :
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ واضح...
کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Post Views: 3
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ویب ڈیسک:کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کیلیے آئے۔ محمد نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں قلندرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری۔ لاہور قلندرز اسکواڈ فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد...
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں...
پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ تاہم 217 رنز کےبڑے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، 13.1اوور میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پشاور زلمی بیٹنگ ہدف کے تعاقب میں...
میٹرک کلاس کے مطالعہ پاکستان پرچہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔احمد کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگایا تھا، حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، بھٹو کی اصلاحات تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا نقطہ آغاز تھیں۔توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے علم دوست ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، ذوالفقار بھٹو سے متعلق من گھڑت سوال انتہائی قابل افسوس ہے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بھٹو...
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میانوالی، اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر، مالاکنڈ اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والے سوالات پر وضاحت دیدی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر سواتی صاحب (اعظم سواتی) اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہوگی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب،رنگا رنگ آتشبازی اور گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس نے چارچاند لگا دیے قبل ازیں راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوگاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا اور اس موقعے پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد یونائیٹڈ...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پیپلز پارٹی میں قابل مذمت باتیں کی ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی فورم پر نہروں کی مخالفت نہیں کی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نہروں کی مخالفت کی ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی فرد سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے۔؟ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کر دی۔ سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید...
سینئر پی پی رہنما کیخلاف بدعنوانی، منی لانڈرنگ کے الزامات: ایف آئی اے نے سوالنامہ دے یا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی، غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے الزام پر انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر و سابق...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا بُرا پرفارم کیا اسے پیچھے...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کر لیتے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ہے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔ ملک کو قرض پر چلایا جا رہا ہے حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر...
سینیٹر روبینہ خالدکی زیر صدارت بی آئی ایس پی بینظیر کفالت قسط جائزہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کی بینظیر کفالت قسط کے اجرا کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سیکرٹری BISP جناب عامر علی احمد کے ہمراہ BISP ہیڈ کوارٹرز میں بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط کے اجرا کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، زونل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران شاہین آفریدی نے اوپری نمبرز پر آکر بیٹنگ کرنے کی وجہ بتادی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اوپری نمبرز پر آکر کھیلنے کی حیران کُن وجہ سے پردہ اٹھادیا۔ فاسٹ بولر نے لاہور قلندرز کے بعض میچز میں جلد بیٹنگ کیلئے جانے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ٹیم کی ضرورت کیلئے ایسا کرتا ہوں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں جب بھی بیٹنگ کیلیے گیا ہماری ٹیم کے 30 ،40 رنز پر 4،5 پلیئرز آؤٹ ہوچکے ہوتے تھے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی...