اسلام آباد(اوصاف نیوز) سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی

مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔

دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 8,000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔ اب مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔
افغان باشندوں کا انخلاء تیزی سے جاری، 10 ہزار 985 خاندان ڈی پورٹ،آئی جی پنجاب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نمایاں کمی سولر پینلز ہزار روپے

پڑھیں:

رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
  • چین پر نئی امریکی پابندیوں سے تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی