نارائن کا شرمناک اقدام: آئی پی ایل میں 'غیر قانونی بلے' سے کھیلنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سنیل نارائن کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف میچ میں غیر قانونی بلا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران ایک شرمناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔
آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف
پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے کی پیمائش کی، جو آئی سی سی قوانین کیخلاف تھا، ان کا بلا قانونی حد (4.
مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟
نارائن کے بلے چیک کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نارائن امپائر سے بات چیت کررہے ہیں جبکہ امپائر انہیں بیٹ کے استعمال سے صاف منع کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
واقعہ نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے کہ نارائن نے اس سے قبل ہی متنازع بیٹ کا استعمال کیا تھا یا نہیں، ادھر فی الحال کرکٹر پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایل
پڑھیں:
پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔
کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ خریدار قیمت کے ساتھ بجلی خرچے کو بھی دیکھتا ہے تاکہ ماہانہ بل کی ادائیگی آسانی ادا کر سکے۔
جمعہ خان نے بتایا پورٹیبل اے سی دبئی سے آتے ہیں جو ایک ٹن کے انوٹر ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کا خرچہ عام اے سی کی نسبت تقریباً آدھا ہے۔ ’اگر اپ پورا دن استتعمال کرتے ہیں تو آپ کا بل دس ہزار سے زیادہ نہیں آئے گا۔‘
پورٹیبل اے سی کے بارے میں مزید جانیے، دکاندار جمعہ خان کی زبانی اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں