مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مایہ ناز صحافی، ممتاز کالم نگار اور شاعر اثر چوہان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے عملی صحافت کا آغاز 1960ء میں زمانہ طالب علمی کے دوران سرگودھا سے بطور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سے کیا۔ بعدازاں لاہور آ گئے 1973 میں اپنا اخبار ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔ وہ پنجابی زبان میں میگزین ’’چانن‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ اثر چوہان روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ سیاست اور روزنامہ پاکستان میں ’’سیاست نامہ‘‘ کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے۔ ان کی اہلیہ نجمہ چوہان  مرحومہ ذوالفقار علی بھٹو دور میں رکن پنجاب اسمبلی میں رہیں۔ صحافتی و ادبی حلقوں نے اثر چوہان کے وفات کو صحافت کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اثر چوہان

پڑھیں:

کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پنجاب میں امن و امان کے قیام کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے.پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے. مریم نواز نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا ہے. گندم کے کاشتکاروں کیلئے 109ارب روپےکا پیکج دیا گیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کو5 ہزار روپے فی ایکڑ ملیں گے۔انھوں نے کہا کہ فلورملز مالکان کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا گیا ہے. فلورملز 25فیصد گندم خریداری کی پابند ہوں گی۔ کاشتکاروں کو ہرفضل کیلئے رقم فراہم کی جائے گی، گندم کے کاشتکاروں کو10ارب روپے کی سبسڈی پر9500 ٹریکٹردیئے جائیں گے۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی. دنیا بھر میں جدید زرعی آلات کی خریداری کی جائے گی. زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ کا 85 ہارس پاور ٹریکٹرمفت ملے گا۔ان کا کہنا ہے کہ دوسری پوزیشن کے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا۔ تیسری پوزیشن کےکاشتکارکو35لاکھ روپےکا60ہارس پاورٹریکٹرملےگا. ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10 لاکھ انعام دیا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے صوبے نے کاشتکاروں کیلئے بروت اقدامات نہیں کیے. کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے.گندم کی نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • لاہور، پوپ فرانسس کے انتقال کر تعزیتی اجلاس کا انعقاد
  • علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟
  • نامور کالم نگار و تجزیہ کار مظہر برلاس کا سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف