ممبئی(شوبز ڈیسک)مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی گائیکی کے سحر سے متاثر ہو کر ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے یوٹیوب پر معظم علی خان کا گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ سنا اور ان کی آواز سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

جاوید اختر نے درخواست کی کہ معظم علی خان ان سے رابطہ کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ کچھ گانے گائیں۔

معظم علی خان، جو کہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے پڑپوتے ہیں، نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل موسیقی میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔

انہوں نے 2020 میں ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں سیٹھ فرید کا کردار نبھایا اور اپنے کردار سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ اس سے قبل وہ سوشل میڈیا پر نغمے گانے اور ویڈیوز شیئر کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کے گانے اور ڈراموں کے کلپس مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔

معظم علی خان نے گلوکاری کا آغاز اپنے بھائی عباس علی خان کی غزل ”تمہارے بن“ سے کیا، جو کہ خود عباس نے گائی تھی۔ اس گانے کی مقبولیت نے ان میں مزید گانے گانے کا حوصلہ پیدا کیا۔ ان کی آواز نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کا دل بھی جیتا ہے، اور انہیں جگجیت سنگھ سے مشابہت دی جا رہی ہے۔

معظم علی خان نے ہیمنت کمار کا مشہور گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ اپنی آواز میں پیش کیا، جسے بہت سراہا گیا۔ ان کے گانے سن کر بھارتی اداکار رتک روشن اور گلوکارہ ریکھا بھردواج نے بھی ان کی تعریف کی۔

جاوید اختر کی پوسٹ کے بعد، ان کے مداحوں نے اکثر سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں جاوید اختر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اس موقع پر فوری رابطہ کرنے کی تجویز دی۔

جاوید اختر ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں عامر خان کے ساتھ ان کی فلمی میلے ”عامر خان: سنیما کا جادوگر“ کے افتتاح پر نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ، جاوید اختر نیٹ فلکس کی ڈاکیومینٹری ”اینگری ینگ مین“ میں بھی نظر آئے، جس میں ان کی زندگی اور کیریئر پر بات کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: معظم علی خان جاوید اختر سوشل میڈیا

پڑھیں:

’تم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے‘، معین اختر کی 14ویں برسی

زندگی بھر لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 22 اپریل 2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

معین اختر کے یادگار کردار

ساٹھ کی دہائی میں اسٹیج سے اپنا کیریئر شروع کرنے والے معین اختر نے 4 دہائیوں تک فن کی خدمت کی۔ اس دوران انہوں نے ٹی وی پروگرام، ریڈیو شوز، فلم اور تھیٹر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ مختلف تقاریب کی میزبانی کرنے کے ریکارڈ بھی بنائے۔

پی ٹی وی کے آغاز کے ساتھ ہی وہ اس کا حصہ بنے اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کے بامِ عروج پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کئی لازوال کردار نبھائے جن میں سے بہت سے ایسے ہیں جو تاحال مداحین کے اذہان پر نقش ہیں۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

ہاف پلیٹ میں مرزا

ہاف پلیٹ میں معین اختر نے خودساختہ دانشور اور شاعر کا کردار نبھایا جس کی وجہ شہرت اپنی بیوی (خالدہ ریاست) کے ساتھ ہر وقت کی فقرے بازی ٹھہری تھی۔ دونوں ایک دوسرے کی کمزوریاں ڈھونڈتے اور فقرہ کسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔ معین اختر کے کردار نے بنیادی طور پر غیر ملکی کرنسی کمانے والوں کے مقابلے میں اپنا ملک چھوڑنے سے انکار کرنے والے ادبی لوگوں کی حالت زار کی عکاسی کی تھی۔

روزی

پی ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے ٹیلی پلے ‘روزی’ میں معین اختر نے لڑکی کا بہروپ کیا تھا۔ انور مقصود کے لکھے اور ساحرہ کاظمی کے ڈائریکٹ کیے گئے اس ڈرامے کی کاسٹ میں یوں تو لطیف کپاڈیہ، فضیلہ قاضی، اکبر سبحانی، اور فریحہ الطاف جیسے فنکار بھی شامل تھے، مگر اس ڈرامے کی وجہ شہرت معین اختر کا نبھایا گیا کردار ‘روزی’ ہی ہے۔

مزید پڑھیں: معین اختر نے آخری فون پر کیا کہا تھا؟ بشریٰ انصاری ذکر کرتے آبدیدہ ہوگئیں

آنگن ٹیڑھا میں غائب دماغ شاعر

اگرچہ معین اختر حاضر جوابی اور مزاحیہ جملوں سے بھرپور اس ڈرامے کی ایک آدھ قسط میں ہی دکھائے گئے مگر ان کے غائب دماغ شاعر والے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔ یہی وجہ تھی کہ ٹی وی کے بعد جب یہ ڈرامہ اسٹیج پر پیش کیا گیا تو معین اختر کے کردار کو اس میں بطورِ خاص شامل کیا گیا۔

سچ مچ میں سیٹھ منظور دانا والا

اس ڈرامے میں معین اختر نے ’سیٹھ منظور دانا والا‘ کا کردار ادا کیا جو ایک کنجوس مالک مکان ہیں اور اپنی بیوی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اس ڈرامے میں ان کے ادا کیے گئے ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے پیشِ نظر اس کا سیکوئل ‘سچ مچ 2’ اور پھر اس کا سیکوئل ‘کچھ کچھ سچ مچ’ بھی بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روزی معین اختر ہاف پلیٹ

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ
  • ’تم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے‘، معین اختر کی 14ویں برسی
  • اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • عیدالاضحی پر کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی