2025-04-24@01:06:22 GMT
تلاش کی گنتی: 78
«کل سماعت کے لیے مقرر»:
عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی راہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ عمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں، علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری...
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات طلب کرلیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ اجلاس بھارتی حکومت کی جانب سے آج شام آنے والے بیان پر ردعمل دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک واضح رہے کہ کل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے تھے جن میں 2 غیرملکی بھی شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد آج شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار گریجویٹس میں سے 300 طلبہ کے پہلے بیج کو چین بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹس میں سیاست ہوتی رہی ہے، اب ہمیں انہیں دوبارہ زندہ کرنا ہوگا، جہاں نوجوان جاکر ملک کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ دن...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین شہریوں کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ ٹرائل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل ہوا یا نہیں، اس حوالے سے وہ عدالت کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کے لیے قانونی گراؤنڈز تو دستیاب ہیں لیکن سویلین ملزمان کو اپنی مرضی کے وکیل تک رسائی...
سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ...
حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ نہ آٹا مہنگا ہو، نہ کسان کو نقصان ہو۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گندم کٹائی کے موقع پر وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔ گندم کٹائی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟ انہوں نے کہا کہ انشااللہ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان...
اسلام آباد: تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں کل سے ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوگی، دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فہرست عمران خان کے ترجمان نیازاللہ نیازی کی جانب سے ارسال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیازاللہ نیازی، نعیم پنجوتھا اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان سے کل ان کے اہل خانہ کی ملاقات متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک...

پاکستان میں چائینیز اشتراک سےجدید طرز کے اسکل ڈوویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جنہیں ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ 26 آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیا گیا ہے تاہم اس کے خلاف مختلف عدالتوں میں درخواستیں جاری کردی گئی ہیں جن میں اس آئینی ترمیم کو عدالتی نظام انصاف کے...
معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد 8 تا 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے۔ اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان...
مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے ، جو گورننس، بدعنوانی کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( اتوار) 30مارچ کو ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔(جاری ہے) ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر26گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31مارچ کوہونے کے قوی امکانات ہیں،غروبِ شمس وقمر کے درمیان فرق 69سے 78منٹ ہوگا۔کراچی 69منٹ ،جیوانی 71کوئٹہ اور لاہورمیں 74منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی...
مشہور کہاوت ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے۔ یہ بھی اکثر سننے میں آتا ہے کہ تہواروں کے دوران کراچی میں اربوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہاوت آج بھی کراچی پر صادق آتی ہے؟ کیا آج بھی عید پر یہاں اربوں روپوں کا کاروبار ہوتا ہے؟ کیونکہ حکومت دعوے کر رہی ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مذکورہ بالا سوالات کے جوابات جانتے ہیں کراچی کے تاجروں سے کہ وہ اس بار بھی عید اربوں روپے کمانے کی توقع رکھتے ہیں یا صورت حال مختلف ہے؟ کواپریٹو مارکیٹ کے صدر اسلم خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے اور لوگوں کی گہما...
— فائل فوٹو کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دین محمد وفائی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے کورٹ روڈ اور فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو 23 مارچ 1940ء کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آج یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا...
رپورٹ: عمران ملک ، سکھر شکارپور سے تعلق رکھنے والے خالد حسین ترین ، جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ قائداعظم سے شباہت رکھتے ہیں۔ خالد حسین ترین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، 2015 سے میں ہر سال باقاعدگی سے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دیتا ہوں۔ وہاں لوگ مجھے بے حد محبت اور عقیدت سے ملتے ہیں۔ روزانہ درجنوں لوگ مجھ سے اتفاقیہ ملاقات کرتے ہیں، مجھ سے بات کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عوام قائداعظم سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور اسی نسبت سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پہلے سے کام کرنے والے بعض پاکستانی شہریوں کا ماننا ہے کہ پاکستانیوں کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت اور سوشل میڈیا کے ذریعے یو اے ای حکام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مبینہ کوششیں ویزا پابندیوں کی بڑی وجہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ایسی سرگرمیوں کو پسند نہیں کیا جاتا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے یو اے ای کے ساتھ اس کی خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے حال ہی میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر کوئی سرکاری پابندی عائد نہیں کی ہے۔ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کیوں نہیں جا پا رہے؟...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2025 پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات بند کرتے ہیں، ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے افراد، کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقے اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...

عمران خان کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر متحد ہونا پڑےگا، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر ملکی مفاد کے لیے متحد ہونا پڑےگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے لیکن کوئی بھی مذاکرات عمران خان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، جب تک عمران خان جیل میں ہیں ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کی اصل وجہ غلط پالیسیاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے کیا...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اتحاد کو حتمی شکل دیں گے اور بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے ذمہ داری لطیف کھوسہ کو دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ جوائنٹ اے پی سی کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کو دعوت دیں گے کہ اے پی سی ہمارے پلیٹ فارم سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی آپ کے سامنے ہیں، سوال شروع ہوتی اجلاس ختم کر دیا گیا۔...
ویب ڈیسک: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اتحاد کو حتمی شکل دیں گے اور بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے ذمہ داری لطیف کھوسہ کو دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ جوائنٹ اے پی سی کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کو دعوت دیں گے کہ اے پی سی ہمارے پلیٹ فارم سے ہو۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم انہوں نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان طے پانے والےجنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد 19 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اس کی مدت یکم مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے باوجود تاحال کوئی معنی خیز نیتجہ برآمد نہیں ہوا، تاہم اسرائیل نے رواں ہفتےکے آغاز میں غزہ میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 413 فلسطینی مارے گئے۔ غزہ جنگ بندی مذاکرات گہرے اختلافات کی زد میں اقوام متحدہ کے ماہرین کا اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کا الزام اقوام...
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر نے مزیدکہا کہ مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ہارون اختر نے...
اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم...

دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگا دی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہا کرو۔ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے ان کے پاس جانے کو تیار ہے، یہ قومی معاملہ ہے اس میں غیر مشروط شرکت ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے۔ ہماری قیادت...
اسلام آباد: ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان رولز 2025ء کے مسودے کو حتمی شکل دے دی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 1980ء میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980 کے جائزے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رولز میں ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام متعارف کرانے کی سفارش کی، عدالتی امور میں بہتری کے لیے بار کونسلز اور ججز سے تجاویز طلب کی گئیں، مسودہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا، جس میں علاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹل، پاراچنار مین روڈ کو فوری طور پر عام آمد و رفت کے لیے کھولا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے، مظاہرین نے...
امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے رہنما احسن مہدی نے کہا کہ شہدائے اسلام جنہوں نے اپنی جانیں راہ خدا میں قربان کی ہیں اُنہیں پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کررکھی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ملت جعفریہ، شہدائے فلسطین و لبنان، بالخصوص سردار شہید سید حسن نصراللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ ماجدہ علامہ محمد امین شہیدی کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم مسجد ولی العصر میں بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی، مجلس ترحیم سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی خطاب کریں گے، امامیہ...
یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟ یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک...
ویب ڈیسک: زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بنک کل بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کے تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں،ترقیاتی مالیاتی اداروں اورمائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش سرکلر کے مطابق کل پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی...
رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ مزید پڑھیے: استقبالِ رمضان، اے آئی سافٹ وئیر جو پاکستانی خواتین کو کھانا بنانے کی بے شمار تراکیب بتاتے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک...
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت چیئرمین...
نیدر لینڈز کی سفیر، ہینی ڈی ویریز نے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ڈچ اور جرمن ہاکی ٹیموں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب ڈچ ہاکی کلب HGC کے دورے کے اختتام پر منعقد ہوئی۔ سفیر ہینی ڈی ویریز نے تقریب میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کھیلوں کی اہمیت پر بات کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ہینی ڈی ویریز نے کہا کہ پچھلے سال فروری 2024 میں، 22 سالوں میں پہلی بار، ایک ڈچ ہاکی ٹیم، پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام پاکستان کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔ مجھے امید ہے کہ یہ دورے ایک طویل روایت کی بنیاد ڈالیں گے اور پاکستان میں ہاکی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں خواتین کے لیے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری نے پریزنٹیشن کے ذریعے قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی اہمیت اور اس میں کرنے کے کاموں کی طرف رہنمائی کی اورکہا کہ روزہ کی روح کو حاصل کرنے کے لیے قرآن سے حقیقی تعلق ضروری ہے۔ مدینے کی ریاست جیسا ملک دیکھنے کے لیے نبی ؐ کے لائے ہوئے نظام عصمت و عفت کو لانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عرفانہ ملک نے شرکا کو بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کن اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔اپنی خوراک میں صحت بخش چیزوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اقدام سے ایچ آئی وی کا علاج متاثر ہو گا، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور افریقہ میں ایم پاکس کی وباؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار مالی وسائل دستیاب نہیں ہوں گے۔ایچ آئی وی/ایڈز پر قابو پانے کے عالمگیر امریکی اقدام 'پیپفر' کے لیے مالی وسائل کی فراہمی معطل ہونے سے...
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر...
ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے اساتذہ اپنے مطالبات کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)دوسرا چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ میں حیدرآباد کی سمیع عابد ہاکی کلب ٹنڈوجام نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برنی ہاکی ٹیم کوئٹہ کو 4-2 سے شکست دے کر راؤنڈ میچ میں کامیابی حاصل کر لی اس شاندار فتح پر ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے نائب صدر محمد اسلم خان نیازی، حیدرآباد ریجن کے صدر اور معروف اسپورٹس آرگنائزر راؤ ظفر سعید راجپوت، راؤ تسلیم رشید راجپوت، سجاد عالم خانزادہ، جنید راجپوت محمد اختر آرائیں اور عارف ایوب راجپوت نے ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سمیع عابد ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے حیدرآباد کا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرسندھ حکومت نے کیلے کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں اضافے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار پر زیادہ منافع حاصل ہو سکے کیلا پاکستان میں ایک اہم پھل کی فصل ہے اور اس کی پیداوار صوبہ سندھ میں مرکوز ہے اس کے بعد خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کا نمبر آتا ہے.(جاری ہے) اس وقت کیلے کی اوسط سالانہ پیداوار صرف آٹھ سے دس میٹرک ٹن فی ایکڑ ہے پھلوں کی نشوونما کے دوران گچھوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور کٹائی...
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں...

سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) فچ کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان کو مالی سال 2025 میں بیرونی قرضوں کی مد میں 22 ارب ڈالر سے زیادہ ادا کرنا ہوں گے، جن میں تقریباﹰ 13 ارب ڈالر دو طرفہ ڈپازٹس کی شکل میں ہیں۔ فِچ ریٹنگز دنیا کی ان اہم ترین کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز (سی آر اے) میں شامل ہے جو کسی حکومت، کاروبار یا مالی ادارے کے مالیاتی استحکام اور اسے ادھار دیے جانے کے بارے میں اس کی درجہ بندی کرتی ہیں۔ فِچ نے جمعرات چھ فروری کو کہا، ''بہت زیادہ رقوم کی جلد طے شدہ ادائیگی اور قرض دہندگان سے لی گئی موجودہ رقوم کے تناظر میں بیرونی فنانسنگ کا حصول...
---فائل فوٹو ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سرفراز مغل نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 50 لاکھ روپے دیے ہیں۔ترجمان وزیراعلی فراز مغل نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اخراجات کے سلسلے میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیرِ اعلیٰ نے اپنی جیب سے کی ہے۔ چاہے جان چلی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر دم لیں گے، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسی...
اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام مولانا شاہ کریم الحسینی کے لیے دعائیہ تقریب کل یعنی 8 فروری کو لزبن میں ہوگی۔ دعائیہ تقریب میں صرف مدعو مہمان شریک ہوں گے۔ پرنس کریم آغا خان کو مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے 50 ویں امام ہوں گے۔ اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دن دو بجے کمیٹی روم میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، اجلاس میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے جن وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا، ان میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع...
بلوچستان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بلوچستان لیویز فورس کے 4 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری ٹریبونل کی سربراہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری III، محکمہ داخلہ بلوچستان ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ حکومت بلوچستان نے ٹریبونل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کرے، ٹریبونل کے دائرہ کار میں واقعے کی وجوہات، کسی بھی ممکنہ کوتاہی اور ذمہ داروں کا تعین شامل ہے۔ رپورٹ میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماتۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی عدالت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے مائیکرو بایولوجسٹ جیمز ریلی کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی، "اب بھی ایک ٹائم بم کی طرح ہے۔" ان کے بقول وائرس کی شناخت کے کئی دہائیوں بعد اینٹی ریٹرو وائرل ادویات کی موجودگی، ایڈز میں تبدیل ہونے سے پہلے تک، محض اس مرض کو دبائے رکھتی ہے۔ اور تقریباﹰ 40 ملین لوگ اب بھی ایچ آئی وی کے ساتھ زندہ ہیں۔ ادھر سائنسدان اب بھی ایچ آئی وی کا علاج تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیمز ریلی کہتے ہیں جب تک اس کے مریض "ہر روز پری ایکسپوزر پروفیلیکسس) (پی آر ای پی) تھراپی حاصل کرتے رہتے ہیں، تو...
واشنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد پر بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ مزید برآں، محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں...
کراچی: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔ جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے...
نئی گاڑیوں کی خریداری کے بغیر ٹیکس وصولی کا ہدف پانا مشکل ہے، ایف بی آر کا قائمہ کمیٹی کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عملے کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا جس کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات اور فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ 19 اور اس سے اوپر اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی جب کہ گاڑیاں افسران کو نہیں بلکہ دفاتر کو دی جائیں گی۔...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کانٹی کلب وارکشائر کے ساتھ معائدہ طے پا گیا، حسن علی 2025 کائونٹی سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔تفصیل کے مطابق حسن علی تمام فارمیٹس میں وارکشائر کیلئے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کا کائونٹی سیزن مئی کے آخر سے ستمبر تک جاری رہے گا۔ حسن علی کا کہناتھا کہ ایجبسٹن گرائونڈ ان کے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔پاکستانی کرکٹر حسن علی اس سے قبل بھی وارکشائر کائونٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024کائونٹی سیزن میں وار کشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے 2023اور 2024میں کائونٹی چمپئن شپ میں 27 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔حسن کا کہنا تھا...
ڈیووس: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قرضوں کے بوجھ سے نجات پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے اپنے اندرونی معاملات کو درست کریں۔ ڈیووس میں ایک عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اور فزیکل اکاؤنٹ کے جڑواں خسارے ہیں، جن کی وجہ سے مالیاتی استحکام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اپنے مالی معاملات کو درست کیے قرضوں کے بوجھ سے نکلنا ممکن نہیں۔ قرضوں کے ذریعے اخراجات چلانے یا سبسڈیز دینے کی بجائے پیداواریت کو بڑھا کر برآمدات میں اضافہ کرنا ضروری ہے، حکومت اپنے اخراجات میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کے حجم کو...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سابق امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالوحید قریشی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ عبدالوحید قریشی کے ایصال ثواب کے لیے درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، سابق امیر جماعت اسلامی حیدرآباد مشتاق احمد خان نے درس دیا جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ، راشد نسیم ،محمد حسین محنتی،سید شاہد ہاشمی، عبدالقدوس حمدانی،سندھ آباد گار بورڈ سید ندیم علی شاہ،امداد نظامانی، جٹس( ر) غلامربانی قریشی،امیر جماعت اسلامی نوشہروفیروز شبیر قائم خانی، سابق صوبائی وزیر نواب راشد علی خان،جے یو آئی کے رہنما مولانا تاج محمد نائیوں، اعظم جہانگیری، ایس ٹی پی کے روشن ابڑو،سینئر صحافی حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر علی حسن، حیدرآباد کلب کے جنرل سیکرٹری...
اسلام آ باد (صباح نیوز) عالمی بینک اگلے 10 سال میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی فراہمی کیلیے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کل (جمعرات) جاری کرے گا اور اس کا باضابطہ افتتاح عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر کریں گے۔
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
کوٹری: صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کے کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔ پریس کانفرس کرتے ہوئے اعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس کیس کو بار بار موخر کیا جاتا رہا، نیب کے وکیل کو جرح مکمل کرنے کے لیے 35 سماعتیں کرنا پڑی، کہتے تھےکہ ہم چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آجائے، اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈران کل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کھڑے قہقہے لگا رہے تھے، لگ نہیں تھا کہ ان کے لیڈر کو سزا ہوئی ہے۔ اعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزرا نے کہا کابینہ...
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص نے ’الیکٹرک‘ کمپنی کو اس وقت انتہائی مشکل میں ڈال دیا جب اس نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے 40 کلوگرام یعنی ایک ’من‘ سکّوں کا استعمال کیا، سخت سرد موسم میں بھی کمپنی ملازمین سکوں کی گنتی کےدوران پسینے نکل گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اس وقت ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب ریاست مہاراشٹرا کے واشم علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 7 ہزار 160 روپے کا بل ادا کرنے کے لیے 1 اور 2 روپے کے سکوں پر مشتمل ایک من سکّے الیکٹرک کمپنی کے حوالے کر دیا۔ میڈیا کے مطابق ان سکھوں کی گنتی کرنا مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن...
پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ پاکستانی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف اور وزیر دفاع کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ یہ بھی...
بین الاقوامی تعلقات میں دوستی اور دشمنی کبھی مستقل نہیں ہوتی وقت کے ساتھ مفادات بدلتے رہتے ہیں کل کے دشمن آج کے دوست ہو سکتے ہیں اس حقیقت کا سب سے بڑا منہ بولتا ثبوت انڈیا اور افغان طالبان حکومت کے درمیان تعلقات اور دوستی کی بڑھتی ہوئی پینگیں ہیں کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ طالبان اور انڈیا اس قدر جلدی اور اتنے گہرے انداز میں راتوں رات شیر و شکر ہو جائیں گے اور دوبئی جیسا ملک جو اپنے ملک میں ہندوؤں کے مندر بنانے کی اجازت دے چکا ہے وہ ان دونوں کا سہولت کار ہو گا۔ گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی انڈین خارجہ سیکرٹری وکرم مستری اور افغانستان کے عبوری وزیر...
حیدرآباد: مطالبات کی منظوری کے لیے پریٹ آباد کے رہائشی پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد “پیشے” پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں جوئے...
یوں تو گجرانوالہ کی پہچان پہلوانی ہے، مگر اس کھیل میں خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم اب صورتحال کچھ مختلف نظر آتی ہے۔ سحر کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور وہ ایک یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہیں۔ سحر وکالت کی طالبہ ہیں اور کھیلوں کے ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کر رہی ہیں۔ سحر کے لیے سینکڑوں کلو کا ویٹ اٹھانا کوئی مشکل کام نہیں۔ وہ ویٹ لفٹنگ اور جوڈو جیسے مشکل کھیلوں میں پاکستان بھر میں گوجرانولہ کی نمائندگی کرتی نظر آتی ہیں۔ سحر نیشنل لیول پر کئی میڈل اپنے نام کر چکی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور گوجرانولہ کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ سحر کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق...
گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔ انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے" پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں...
خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گودار میں قائم ’نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ سے پہلی پرواز 10 جنوری کو مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی آئی اے یکم جنوری کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروزایں اڑان بھرنے کو تیار یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کے دورے کے موقع پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اسلام آباد سے ورچوئل افتتاح کیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست 2024 کو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کا اعلان کرچکے تھے، تاہم بعد ازاں اسے مؤخر کردیا...