لوگوں کی تعریفیں کرکےروزانہ 10،000 کمانے والے شخص کی دلچسپ کہانی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد “پیشے” پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔
43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں جوئے کی لت لگ گئی اور وہ اپنی فیملی اور ملازمت دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ان کے والد بیمار ہوگئے اور وہ جوئے کی رقم ادا نہیں کر سکتے تھے آخر کار ان کے خاندان نے بھی ان سے تعلقات منقطع کر لیے اور وہ سڑک پر آگئے۔
یہ وہ وقت تھا جب وہ غفلت سے جاگے اور انہوں نے اپنی جوئے کی لت کو ترک کرکے زندگی کو دوبارہ سنوارنا شروع کیا۔
وہ ہمیشہ سے ہی ایک اسٹریٹ پرفارمر بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے لیکن ان کے پاس جادو کے کرتب یا گانے جیسی کوئی خاص مہارت نہیں تھی۔اس لیے انہیں پیسے کے لیے لوگوں کی تعریف کرنے کا خیال آیا۔ اوسطاً، وہ ایک دن میں 30 سے زیادہ لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں جس سے تقریباً 10,000 ین (65 ڈالر) کمائی ہوتی ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و سپر ماڈل عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت 55 سال کے ہو گئے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر اداکار عماد عرفانی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں علی عظمت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)
تصویروں میں دونوں فنکاروں کو دلچسپ، خوش گوار موڈ میں ہنستے اور تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کے عکس پر مبنی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو کہ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بادشاہ عظمت کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیں تمام شاہکار اور یادیں دینے کا شکریہ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم اس ٹی شرٹ کو نظر انداز مت کیجیے گا جو میں نے ان کی سالگرہ پر پہنی ہے۔
عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ تصویر میں نے علی عظمت کے پہلے سولو البم ’سوشل سرکس‘ سے لی ہے۔
Post Views: 1