خالد حسین ترین: قائداعظم کے ہم شکل ہونے پر فخر، پیغام عام کرنے کی خواہش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
رپورٹ: عمران ملک ، سکھر
شکارپور سے تعلق رکھنے والے خالد حسین ترین ، جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ قائداعظم سے شباہت رکھتے ہیں۔
خالد حسین ترین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، 2015 سے میں ہر سال باقاعدگی سے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دیتا ہوں۔ وہاں لوگ مجھے بے حد محبت اور عقیدت سے ملتے ہیں۔ روزانہ درجنوں لوگ مجھ سے اتفاقیہ ملاقات کرتے ہیں، مجھ سے بات کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عوام قائداعظم سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور اسی نسبت سے مجھ سے بھی پیار کرتے ہیں۔
خالد حسین ترین کا کہنا ہے کہ وہ قائداعظم کے پیغام ‘ایمان، اتحاد اور یقینِ محکم’ کو عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو وہ گاؤں گاؤں اور شہر شہر جا کر یہ پیغام عام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان بھر میں یہ پیغام پہنچاؤں تاکہ نئی نسل قائداعظم کے اصولوں کو سمجھ سکے اور ان پر عمل کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خالد حسین ترین کرتے ہیں کے لیے
پڑھیں:
دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی
ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اسرائیل نواز تنظیم کو آشکار کرنے کی ضرورت ہے، جب تک اس سرزمین پر قائداعظم کے معنوی فرزند موجود ہیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ آج دنیا نے ایک بار پھر دیکھا اگر کوئی انسانیت کا علمبردار ہے تو وہ سید علی خامنہ ای ہے، آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اسرائیل نواز تنظیم کو آشکار کرنے کی ضرورت ہے، جب تک اس سرزمین پر قائداعظم کے معنوی فرزند موجود ہیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید فخر عباس نقوی نے مزید کہا کہ حقیقی معنوں میں سید الشہداء کے حقیقی وارث شہدائے یمن، فلسطین، غزہ اور ایران ہیں، آج بھی ہمارا توکل صرف خدا پر ہونا چاہیے، ایک بار پھردشمن اپنا پراپیگنڈہ پھیلا رہا ہے، ہمارے ایوانوں کی شکل میں، ہمارے سینٹرز کی شکل میں اور بہت سارے افراد کی شکل میں اور میڈیا پرسن کی شکل میں، دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، اب اس نظریے کے قائل ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح نے نظریہ دیا تھا، ہم کسی صورت اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے، جب تک ہماری جان میں جان ہم فلسطین کا راستہ اور مقاومت کا راستہ ترک نہیں کریں گے۔