وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات طلب کرلیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ اجلاس بھارتی حکومت کی جانب سے آج شام آنے والے بیان پر ردعمل دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

واضح رہے کہ کل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے تھے جن میں 2 غیرملکی بھی شامل تھے۔

اس واقعے کے بعد آج شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔

Prime Minister Mohammad Shehbaz Sharif @CMShehbaz has convened the meeting of the National Security Committee on Thursday morning 24th April 2025 to respond to the Indian Government’s statement of this evening.

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 23, 2025

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اٹاری اور واہگہ بارڈر کو بھی فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا جبکہ پاکستان کے ایئرفورس و نیوی کے اتاشیوں کو بھی ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے اور بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

india national security committee انڈیا پہلگام حملہ حملہ قومی سلامتی کونسل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا پہلگام حملہ حملہ قومی سلامتی کونسل

پڑھیں:

بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا

بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے، اعلی و عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد بھر پور جواب دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف پہلگام واقعہ، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16افراد زیر حراست TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
  • بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، خواجہ آصف
  • بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
  •   وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
  • پہلگام واقعے پر بھارتی یکطرفہ اقدامات: شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب