اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2025 پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے  استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات  بند کرتے ہیں، ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے افراد، کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقے اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تباہ کن سیلابوں، شدید گرمی کی لہروں اور طویل خشک سالی کا سامنا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات جو لاکھوں زندگیوں، غذائی تحفظ، آبی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت فعال طور پر ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو تمام شعبوں میں موسمیاتی عمل کو مربوط کرتی ہیں، ریچارج پاکستان جیسے پروگرام ماحولیاتی نظام کو بحال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان 2023 اور نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 جیسے اقدامات ایک صاف ستھرا، زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔

ارتھ آور سے متعلق پیغام میں کہا گیا کہ قابل تجدید توانائی کی توسیع، پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور اس حوالے سے گرین ملازمتوں کی فراہمی طویل مدتی ماحولیاتی ذمہ داری کی بنیاد رکھ رہی ہے، تاہم صرف پالیسیاں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ حقیقی تبدیلی گھر سے شروع ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر عمل خواہ کتنا ہی چھوٹا ہو ایک پائیدار کل کی جانب اجتماعی رفتار کو مضبوط کرتا ہے، اس ارتھ آور جو کہ آج رات 8.

30 پر شروع ہو گا، آئیے ایک روشن اور زیادہ پائیدار کل کے لیے مل کر کام کریں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ارتھ آور کے لیے

پڑھیں:

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس

ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78 برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ جما رکھا ہے، کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف گزشتہ 78برس سے جدوجہد اور قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہ ان کی مزاحمت کو وحشانہ مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کچلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے جموں و کشمیر کے تاریخی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا اور اگر وہ جموں و کشمیر میں واقعی امن و ترقی کا خواہاں ہے تو اسے تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف آنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کشمیر کو فوجی طاقت سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کا حل بات چیت میں ہی مضمر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
  • برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا :  پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس