2025-04-23@21:24:09 GMT
تلاش کی گنتی: 62

«ک ٹ ڈیزائن کے مقابلے»:

    فوٹو: فائل رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے محافظ سے راولپنڈی پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی۔راولپنڈی پولیس نے شاندانہ گلزار کو داہگل ناکے پر روک لیا اور اُن کے محافظ سے کلاشنکوف برآمد کی، جسے بعدازاں قبضے میں لے لیا۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئیں۔
    ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔
    راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔  پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!" وارث خان...
    پاکستان ایگلز نے لاہور میں جاری گرونانک کبڈی کپ کے دوسرے دن زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی اور ایرانی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ مقامی میدان میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان ایگلز نے اپنی مہارت، ٹیم ورک اور حکمت عملی کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان ایگلز نے بھارتی ٹیم ’ایس جی پی سی ٹائیگرز‘ کو 26 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی سورما پاکستانی ٹیم کے سامنے جم کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ مزید پڑھیں:کبڈی کو...
     وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اچھی پیداوار کرے گا تو فائدہ پورے پاکستان کا ہوگا۔ وی نیوز نے پنجاب اور سندھ میں نہروں کے مسئلے سے متعلق ’پاکستان واٹر فیوچر ڈائیلاگ ‘ کا انعقاد کیا۔ اس ڈائیلاگ میں وزیر اریگیشن سندھ جام خان شورو، وزیر اریگیشن پنجاب کاظم پیرزادہ، ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس، رہنما پی پی پی فرحت اللہ بابر اور چوہدری منظور نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔ جام شورو خان نے کہا کہ  1991میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 114 ایم اے ایف پانی صوبوں کو دیا جائے گا،  48 ایم اے ایف سندھ کو اور 56 ایم اے ایف پنجاب کو دینا تھا، جبکہ آج ملک میں صرف 96...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے صوبے کی تاریخ کے پہلے منفرد اور بے مثال پیکج کا اعلان کیا ہے، اس پیکج کے تحت گندم کے 5 لاکھ 50 ہزار کاشتکاروں کو براہ راست گندم اسپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ اس سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے ابیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ دی جائے گی، گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ کی مفت اسٹوریج کی سہولت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے پر  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے  فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمیں نہروں ‏کے اشو پر حکومت کی حمایت سے ہاتھ ہٹانا پڑا تو ہم ہاتھ ہٹا دیں گے۔ ‏اس کو خوش فہمی سمجھیں یا غلط فہمی لیکن پیپلزپارٹی کا ابھی تک یہ ‏خیال ہے کہ شہباز شریف اتنا بڑا رسک نہیں لیں گے، کونسل آف کامن ‏انٹریسٹ کا اجلاس بلائیں گے، وہاں پر فیصلہ ہوگا اور یہ نئی نہروں کا ‏منصوبہ واپس ہوجائیگا۔  لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان...
    قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کی بڑی لہر، 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی، لاہور، کراچی، کے پی، بلوچستان، سکھر اور ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران کو ایک سے دوسرے دفتر بھیجا گیا ہے۔ تبادلوں کی اس فہرست میں متعدد اہم نام شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص علیم کو راولپنڈی سے لاہور، محمد فائق کو کے پی سے لاہور اور فیض احمد کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اسی طرح علی عباس کو راولپنڈی سے کراچی، ہارون بھٹی کو راولپنڈی سے لاہور، رشید بدر کو لاہور سے نیب ہیڈکوارٹر جبکہ حیدر عظمت...
    — فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کی شدت 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی...
    راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکوں کی شدت سے خوفزدہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے 8 سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس پیز) اور 21 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلے کردیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور اویس شفیق کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) علی رضا کو ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ بلال احمد ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، عصر علی ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور، محمد عمر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، محمد منیر بدر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ شوکت علی ایس پی انویسٹی گیشن بھکر تعینات کردیے گئے ہیں۔
    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی  کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔ سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، 20 سے 30 دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، 2 ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا یہ 31واں حملہ تھا، پنجاب میں...
    نیپیئر (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نےاپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر...
    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے...
    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کیساتھ ملکر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہلاک حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ و کمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہو رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...
    راولپنڈی اور اسلام اباد  بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ  راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب  سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد  حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے  دستی بم ۔  بھاری مقدار میں  بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر  اور دیگر سامان  برآمد...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی آئی اے کا مؤقف سامنے آ گیا۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ ملزم کامران قریشی سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، پولیس پر حملے میں استعمال اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے، گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے۔ مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتارایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم...
    قصور: ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے  کو قتل کردیا۔  مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔ تھانہ منڈی عثمان والہ  پولیس نے مقتول کے بھائی  کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ Tagsپاکستان
    لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے  پولیس کو اپنی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے کہا کہ نقضِ امن کا باعث کوئی بھی ہو، وہ قانون سے بالاتر نہیں۔
    ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو ’’گیونگ اینڈ ٹیک‘‘ کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاؤچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو...
    بنوں کینٹ میں ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل ، بارودی مواد کی دفعات شامل ہیں۔مقدمہ کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، حملے میں سیکورٹی فورسزکے 9 اہلکار شہید اور18اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، بنوں کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔دہشت گردی کے حملے کے دوران دھماکوں سے آس پاس گھر منہدم ہونے سے خواتین اور بچوں مقامی لوگ لوگ زخمی اور شہید ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو...
    پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سکھیکی منڈی، کالیکی منڈی اور پنڈی بھٹیاں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی اواو ثمین رانا نے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کیساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کِٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداح کو مدعو کیا گیا ہے۔ عاطف رانا کے مطابق یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے،...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، ساتھہ ہی شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ فیصل کریم کنڈی نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے...
    بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی
    متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے سربراہ مولانا حضرت اللہ، مولانا عبد المالک، مولانا نجیب و دیگر نے کہا کہ وفاقی وزارتی کمیٹی کے ممبران احتجاجی دھرنے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، جب کہ دوسری جانب اُن کو اصل حقائق سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ مسلسل تاخیری حربوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین کے قائدین نے کہا ہے کہ دھرنے کو اٹھارہ روز گزرنے کے باؤجود مذاکرات میں کسی بھی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے تاحال چلاس میں آکر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بھی نہیں کیا، کمیٹی کی جانب سے تاخیری حربوں کی وجہ سے...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں اعلیٰ عہدے پر فائز شون زلس (Shivon Zilis) نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔ مذکورہ خاتون سے ایلون مسک کو پہلے ہی تین بچے تھے، اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوگئی۔شون زلس نے اگرچہ بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بچے کی پیدائش کا وقت نہیں بتایا۔ ان کی ٹوئٹ پر ایلون مسک نے دل کی ایموجی سے اپنا رد عمل بھی دیا جب...
    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مںینہ پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ملزمان کی ہلاکت کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ  مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین نے ہوش روبا انکشافات کیے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق لواحقین نے بچے کی موت کو پولیس حراست میں تشدد کے بعد مقابلے میں ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا۔  بچے کے چچا انار گل نے کہا کہ 13 سالہ سلیمان کے والد کی کمر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، والد بستر پر جب کہ بھتیجا سلیمان ہمارے ساتھ فروٹ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے ۔ ورثا کا کہنا تھا کہ 25 فروری کو پولیس گھر آئی  تو ہم نے 13 سالہ سلیمان کو خود حوالے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء)  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں  نیسلے پاکستان کی  سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک  لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔  نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے)  ...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فنانس ایکٹ 2015 کی شق 7 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور نوٹیفکیشنز کو بھی غیر مؤثر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کسی بھی ملک کا بنیادی قانون ہوتا ہے، اور تمام قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر کوئی قانون دیے گئے اختیارات سے تجاوز کرے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا Ultra Vires قرار دیا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو آئین کے تحت قوانین بنانے کا اختیار حاصل ہے،...
    واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا) کا کہنا ہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5 ماہ کے بعد ہونے والی بارش سے خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے بعد راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا جس سے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کی پشین گوئی کی ہے۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔ ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ کے مقام 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36...
    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...
      اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی شکایت پر چھاپہ مارا،2019کاریکارڈ ضبط مرکزی دروزاہ بند کردیا گیا، دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے سے روک دیا کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر دو ہزار انیس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ بدعنوانی کی شکایات پر مارا گیا پولیس کی نفری نے ایم ڈی اے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کردیا تمام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی دفتر سے ضبط کیے جانے والے ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا۔
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اپنے آئندہ کونسل اجلاس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کو معیاری بنانے پر غور کرے گی۔ یہ فیصلہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کی دستیابی اور اس کی استطاعت سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے ان خدشات کو دور کرنے کےلیے ایک منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ کونسل کا مقصد نجی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ضرورت سے زیادہ فیسوں کو روکنا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے...
    دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سبیتا سجاد کو ہاؤسنگ 6 میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس کو ہاؤسنگ ایٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنول قیوم کو ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ بی بی کو ایڈیشنل ڈی آئی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سیکرٹری ندیم اقبال کو ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی یہ تقرریاں اور تبادلے ڈی...
    قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 24کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکزقلات سے 40کلومیٹر دو ر تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے.زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں.زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں.زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا...
    پنجاب حکومت نے 5 ڈی آئی جی پولیس کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمران کشور کو ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور کی خالی آسامی پر اور منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس تعینات کردیا گیا ہے۔فیصل علی راجا کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اور خرم شہزاد حیدر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: فاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے...
    راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوں مغرب میں 8 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں میں شدت سے محسوس کیے گئے جہاں مقیم شہری گھبراہٹ کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم...
    جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز میتھیو بریزکے، نے اپنے ون ڈے (او ڈی آئی) ڈیبیو میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ اس یادگار اننگز کے ساتھ انہوں نے 2 نئے ریکارڈ بھی بنائے وہ ڈیبیو میچ میں سینچری کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بھی بنے جس نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 150 رنز Matthew Breetzke...
    ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر پولیس پہلے سے گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کرنے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ملزم محمد وسیم عرف وسن جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
    چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے...
    فوٹو: فائل انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگادی۔اے ٹی سی راولپنڈی نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا اور خاتون رہنما کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔ عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بنا کر خیبر پختونخوا بار کو بھیج دیا اور ریفرنس کے فیصلے تک عدالت میں داخلے پر...
    اسلام آباد : بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی معیاد 5سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ، بی ڈی ایس ڈگری کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک سال کیلئے معطل ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس ڈگری کی مدت بڑھانے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا، ذرائع نے بتایا کہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی معیاد پانچ سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر کی میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو تحریری احکامات جاری کردیئے ہیں اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مراسلے میں کہنا تھا کہ بی ڈی ایس ڈگری کی مدت میں توسیع کا...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر عدالتی فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
    چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2024 میں قومی معیشت کے آپریشنز  کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کی. قومی ادارہ برائے شماریات کے  انچارج کے مطابق ،ابتدائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن تک پہنچا  جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ،سی پی آئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ  اور مقررہ سائز سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، تحریک انصاف کی جانب سے پیش چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دینے کے لیے وزیراعظم نے تمام اتحادیوں پر مشتمل ایککمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایک موثر جواب تیار کرے گی، ہم جو جواب پیش کریں گے وہ حتمی جواب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے 2 بنیادی مطالبات تھے جو اس میں شامل نہیں، ہمارا مینڈیٹ واپس...
    راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا 45لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتا ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابنفیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم...
    سول لائن پولیس اسٹیشن کوئٹہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر صبور سمیت 20 ڈاکٹرز نے ڈی جی ہیلتھ پر سول ہپستال کوئٹہ کے اندر حملہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وائی ڈی اے کے رہنماؤں نے حملے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کے لئے تیار ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مونیٹرنگ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں درج ایف آئی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز بلے باز میکائل لیوس پاکستان شاہینز کے خلاف شارٹ کھیلتے ہوئے
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...
۱