Nawaiwaqt:
2025-04-22@11:19:17 GMT

قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 24کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکزقلات سے 40کلومیٹر دو ر تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے.زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں.

زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں.زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے۔کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے،یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے. جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں. اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پر واقع

پڑھیں:

کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد

— فائل فوٹو

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت کینیڈا بھیجے جانے والے کنٹینر سے 2600 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے کراچی پورٹ  پر ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر سامان کی تلاشی کے دوران افیون برآمد کر لی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 1816 میں سے 260 کارٹن میں افیون برآمد ہوئی۔

کوئٹہ: غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس برآمد

کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کار روائی کرکے 60 کلو چرس بر آمد کرلی۔

منشیات کو کشمش میں اس طرح ملایا گیا تھا کہ رنگ اور شکل ایک جیسی لگ رہی تھی۔

کنٹینر کا سامان قندھار میں افغان کسٹم حکام نے کلیئر کیا جو کینیڈا بھیجا جانا تھا۔

یہ شپمنٹ قندھار سے کینیڈا میں ایک کمپنی کے لیے بک کرائی گئی تھی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • 2010ءسے 2020ء کے دوران پاکستان میں 430 زلزلے آئے: شیری رحمان
  • کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع