راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوں مغرب میں 8 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں میں شدت سے محسوس کیے گئے جہاں مقیم شہری گھبراہٹ کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم حکام زلزلے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سکردو گلگت کی 12 پروازیں اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے سکردو کے لئے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ سکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ آج نہیں ہوں گی۔اسلام آباد سکردو کی نجی ایئر کی 2 پروازیں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں اور پھر منسوخ ہو گئیں۔اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی مزید بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر ہوئیں جبکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پریشان اور شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوشگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم متوازن نہیں۔
اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری نئی پریشانی میں مبتلا
مزید :