2025-04-21@22:25:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1069
«امریکا کے»:
چین کا کہنا ہے کہ وہ چینی مفادات کو ضرر پہنچانے میں امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کے خلاف بھی جوابی کارروائی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ دوسرے ممالک صاف اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں اور جب بات امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہو تو اقتصادی اور تجارتی قوانین کا دفاع کریں۔ ترجمان نے کہا کہ 2 اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے محصولات کے حوالے سے امریکا اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف کا غلط استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننا اب کوئی نئی بات نہیں لگتی لیکن عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے برتاؤ میں تسلسل نہیں دیکھا گیا، ایک جانب ہائی ریکارڈ بنا تو دوسری جانب پوائنٹس میں ریکارڈ کمی بھی دیکھی گئی۔ تاہم اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان کے زیر اثر ہے، بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 1114 پوائنٹس اضافے کے بعد 118429 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 4 اپریل کو اسٹاک مارکیٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ...
کراچی: ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر سے چھین لیا۔ کوہلی اب تک 260 میچز میں 67 بار نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف انجام دیا۔ ان سے قبل آئی پی ایل سے 15 برس منسلک رہنے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دہلی اور سن رائزرز کی جانب سے 184 میچز میں 66 ففٹیز بنائی تھیں۔ شیکھردھون (53)، روہت شرما (45)، لوکیش راہول (43) اور اے بی ڈی ویلیئرز (43) بھی فہرست میں شامل ہیں۔
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پرعزم ہے۔
امریکا میں پاکستانی طلبہ کو درپیش حالیہ چیلنجز کے بعد واشنگٹن جانے کے خواہشمند طلبہ اب دیگر ممالک میں تعلیم کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔ طلبہ کا رجحان کچھ عرصے سے ویسے بھی یورپ کے ایسے ممالک کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں طلبہ کی تعداد ان بڑے ممالک کی نسبت بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہاں تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی طلبہ بھارتیوں پر سبقت لے گئے واضح رہے کہ صرف امریکا ہی نہیں بلکہ طلبہ کے لیے یورپ میں بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجود ہیں، لیکن اس کے بعد سوال ذہن میں آتا ہے کہ آخر یورپ کے کس ملک میں جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کی جا سکتی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے مارچ کا اہتمام کیا، اس دوران 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گيا ہے، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر آئے، بتایا جائے انہیں کس نے تل ابیب بھیجا تھا؟انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں...

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، اسرائیل کی دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھیں جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم ہم اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں...
بیجنگ :بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے زیر اہتمام برکس کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فورم نے “تجارتی ترقی اور معیارات کے تعاون کے انیشی ایٹو (2025-2026) پر برکس ایکشن پلان” جاری کیا۔ ایکشن پلان کا مجموعی ہدف برکس ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا ، باہمی معیار کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور برکس ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، ثقافت اور ڈیجیٹل تجارت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔پلان میں بین الاقوامی معیارات، تکنیکی ضوابط، رضاکارانہ پائیدار معیارات وغیرہ کو تکنیکی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، برکس ممالک کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔یہ مظاہرے ‘50501 تحریک’ کی طرف سے ‘ڈے آف ایکشن’ کے دوسرے روز ہوئے، واشنگٹن میں سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوکر ‘شیم’ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔ ‘50501 تحریک’ کی طرف سے اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جو ان اقدامات کو غیرجمہوری اور غیرآئینی سمجھتی ہے۔ اس تحریک کے ممبران کا ٹرمپ کی معاشی اور ایمیگرینٹ پالیسیز سے اختلاف ہے جبکہ وہ سرمایہ دار ایلون مسک کی بطور مشیر تعیناتی اور ان کے صدارتی فیصلوں پر اثراندازی کو بھی درست نہیں...
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔ یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں...
امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بارہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہو گئے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہو گا جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہو گی۔ اس حوالے سے عمانی وزارت خارجہ درالبوسیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ...
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد قومی اور بین الاقوامی فیصلوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ ایسا ہی ایک فیصلہ امریکا میں مقیم جنوب امریکائی ملک وینزویلا کے باشندوں کا جبری امریکا بدر کیا جانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مستقل رہائش کو فروغ دینے کے لیے امریکا نے نیا ویزا متعارف کرا دیا تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جبری بیدخلی کے اقدام پر یہ کہہ کر روک لگا دی ہے کہ وینزویلا کے تارکین وطن کو تاحکم ثانی امریکا بدر نہیں کیا جا سکتا۔ بین الاقوامی میڈیا روپورٹ کے مطابق وینزویلا کے تارکین وطن نے ایک درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ سے جبری بیدخلی کے معاملے پر مداخلت کی استدعا...
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کیخلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے...
عمانی وزارت خارجہ بدرالبوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کیجانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے، جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس بار ہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہوگئے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہوگا، جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہوگی۔ اس حوالے سے عمانی وزارت...
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں...

افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی...
ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ روم میں ہونے والی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور دونوں ممالک نے جوہری معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روم میں ہونے والے ایران امریکا جوہری مذاکرات میں ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سربراہی کی، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے امریکی مندوب برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اپنی حکومت کی نمائندگی کی۔ یہ بھی پڑھیں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم ایک ہفتہ قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں دونوں فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے۔ امریکا اور...
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکاکسی کا نہیں، امریکاسب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے،وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔ اسحاق...
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)1968 میں امریکی صدر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تقریبا 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈز کو جاری کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر قومی رازوں کے مسلسل افشا کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔ یو ایس نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن نے ان صفحات پر مشتمل تقریبا 229 فائلیں اپنی عوامی ویب سائٹ پر پوسٹ کردی ہیں۔سینیٹر کینیڈی کے قتل سے متعلق بہت سی فائلیں پہلے جاری کی گئی تھیں لیکن دیگر کو ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا اور وہ کئی دہائیوں تک وفاقی حکومت کے زیر انتظام سٹوریج کی سہولیات میں موجود رہی تھیں۔نیشنل انٹیلی جنس...
پاکستان کے شمالی مغربی علاقوں سمیت افغانستان اور تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن ہے ۔ زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکا کے...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری...
امریکا میں صہیونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا جرم بنا دیا گیا اور اس پاداش میں حکومتی سختیوں کے نتیجے میں سیکڑوں غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کا الزام لگا کر تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، کیے گئے ہیں، جو کہ غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک نئی پریشان کن صورت حال بن گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام نے تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ ہوئے ہیں، جن میں اکثریت اُن طلبا کی ہے جو حالیہ دنوں میں فلسطینی عوام کے حق میں ہونے والے...
امریکا کی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں زیرتعلیم بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ، طلبا خوف و ہراس کا شکار اے پی پی کے مطابق امریکی حکومت نے ایک ماہ سے کم دورانیے میں لگ بھگ 160 کالجز اور یونیورسٹیز کے کم از کم 1024 طلبہ کے ویزوں کی قانونی حیثیت ختم کر دی ہے۔ قانونی درخواستیں دائر اس اقدام سے متاثر ہونے والے بعض طلبہ نے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی میں قانونی درخواستیں بھی دائر کی ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ ایک تو یہ اقدام ضابطے کے مطابق نہیں کیا گیا، دوسرا...
واشنگٹن: امریکا نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کی بالادستی کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ بحری جہاز اور ترسیل امریکی اقتصادی سلامتی اور تجارت کے آزادانہ بہا کے لیے اہم ہیں، جن میں سے بیشتر اکتوبر کے وسط میں شروع ہوں گی۔ نئے اصول کے تحت، فی ٹن فیس چین سے منسلک ہر بحری جہاز کے امریکی سفر پر سال میں پانچ مرتبہ لاگو ہوگی، تاہم ایسا ہر بندرگاہ پر نہیں ہو گا۔ چین سے...
گھناؤنے اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل کا ذکر اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ "صیہونی بمباری" یا پھر عام لوگوں کو "بھوک" میں مبتلاء رکھنے پر مبنی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی دیدہ دانستہ پالیسی کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بچے مَر جاتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم، اسکے ساتھیوں اور اسکا جواز پیش کرنیوالوں، سب کا احتساب کیا جانا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف کے ترجمان کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک روزانہ کی بنیاد پر جانبحق ہونے والے بچوں...
امریکا غزہ میں وقت گزارنے والے ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا کی اسکریننگ کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )امریکا غزہ میں وقت گزارنے والے ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا کی اسکریننگ کریگا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کی طرف سے دیکھی جانے والی ایک اندرونی کیبل کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی ویزوں کے لیے غیرملکی درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کا جائزہ لے جنہوں نے گزشتہ 18 سالوں میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے۔اس کیبل میں تمام تارکین وطن اور غیر تارکین وطن امریکی ویزوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں طلبا اور سیاح بھی شامل ہیں۔ان...
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ 2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آسمان چھونے کے بعد قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 811روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 3ہزار 417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 2ہزار 929روپے...

چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس منعقد ہو گا
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین کے وزیر دفاع دونگ جون 21 اپریل کو بیجنگ میں چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو اور وزیر دفاع شوری چین میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، اور “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا...
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعہ کی صبح 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 18 کلو میٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )امریکہ نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کے غلبے کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس متعارف کروادی ہے یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کی گئی تحقیقات کا نتیجہ ہے تاہم یہ ایسے وقت سامنے آیا جب امریکہ اور چین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات پر ایک بڑی تجارتی جنگ میں ملوث ہیں اور نئی پورٹ فیس کا معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں...
خضدار(اوصاف نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی پہلے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خضدار سے 18 کلومیٹر شمال میں تھا ۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ قبل ازیں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔ عارف حبیب رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔ مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن نے افغانستان میں چھوڑے ہوئے امریکی اسلحے کا پاکستان کے خلاف استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انخلا کے وقت اسلحہ ساتھ نہیں لے جانا سنگین فوجی کوتاہی تھی۔ امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیونے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان میں چھوڑنا غلط فیصلہ تھا، یہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں جانے پر تشویش ہے اور دہشت گرد یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے اور افغان حکومت سے بات چیت اور یقین دہانیاں بھی حاصل کر سکتا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈڈوناڈیونے...

بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے حکمران امریکا سے خوفزدہ ہیں اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی کے امیر نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو موجودہ طاقت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے ملی ہے، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا، انڈونیشیا کی حکومتیں مل کر اسرائیل کو خبردار کریں اور افواج کی پیش قدمی کا اعلان کریں تو ٹرمپ بھاگ کر ان کے پاس آئے گا اور غزہ میں جنگ بندی کرائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے اور تاویلیں پیش کرنے والے دراصل مزاحمت مخالف اور امریکا کے تابع دار ہیں، استعمار کے آلہ کار کنفیوژن پیدا نہ کریں، حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے...
WASHINGTON: امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن نے افغانستان میں چھوڑے ہوئے امریکی اسلحے کا پاکستان کے خلاف استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انخلا کے وقت اسلحہ ساتھ نہیں لے جانا سنگین فوجی کوتاہی تھی۔ امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیونے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان میں چھوڑنا غلط فیصلہ تھا، یہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں جانے پر تشویش ہے اور دہشت گرد یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے اور افغان حکومت سے بات چیت اور یقین دہانیاں بھی حاصل کر سکتا ہے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔ قومی خزانے میں اس کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ 11 اپریل کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہے۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے رجوع کر رکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی...
ملک اشرف : ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت,عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی وہاں سے واپس نہیں آیا۔ 2 رکنی بنچ نے ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے...
پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو امریکی یونیورسٹی نے اعلیٰ خدمات پر ’بولچ پرائز فار رول آف لا‘ کا حقدار قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ججز کے خط کا معاملہ: جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو 2025 کے ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انسانی حقوق، مذہبی آزادی، صنفی مساوات، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی...
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اپنی خدمات کی وجہ سے امریکی یونیورسٹی کی جانب سے بولچ پرائز فار رول آف لاء کے حقدار قرار پائے ہیں۔امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے 21ویں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو 2025 کے بولچ پرائز فار دی رول آف لاء سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعزاز اُن کی انسانی حقوق، مذہبی آزادی، صنفی مساوات، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کو یہ اعزاز اپریل 2025 میں ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ جسٹس جیلانی نے 1994 سے 2014 تک پاکستان کی...
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دے دی۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا گول پوسٹ کی تبدیلی کسی بھی شروعات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ایران امریکا جوہری مذکرات کا پہلا دور گذشتہ ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔ Post Views: 10
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کے دفتر کے دورے میں کہا ہے کہ ملک میں مریضوں کے ڈیٹا کے حوالے سے ایم آر نمبر کا نفاذ کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت ملک میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت مریض کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی ممکن ہو گی۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں، جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے...
لاہور(نیوز ڈیسک)ہزاروں قیمتی جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرکے محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ، ایل ڈی اے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پلرا اور ایل ڈی اے آپس میں ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پر کام کریں گے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ڈیجیٹل پراسیس کے لئے مستقل ٹیک پارٹنر کا کردار ادا کرے گی۔ پلرا نے نئی ٹیموں کی بھرتی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے پلرا کے ٹیک پارٹنر کے لئے ایجنڈا کی اصولی منظوری دے دی۔ پلرا ایل ڈی اے کی ستر ہزار نان سفٹڈ فائلز کو پراسیس کرے گا، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ آئندہ اجلاس میں پلرا اور ایل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز مسترد کیے جانے سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عمر ایوب کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا باقاعدہ ریکارڈ کے ساتھ جواب دیا جا چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے اعتراضات کے جواب میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل تفصیلات پر مبنی ایک خط بھی ارسال کیا ہے، جس میں تمام سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز کا ریکارڈ موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے دوسرے سے چودہویں سیشنز کے دوران 36 سوالات جمع کرائے، جن میں سے 16 سوالات قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہوئے۔ تاہم، ان...
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)افغانستان کے صوبہ نورستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایاکہ زلزلہ بدھ کی صبح 3 بجکر 43 منٹ پر صوبہ نورستان کے دارالحکومت پارون میں آیا۔(جاری ہے) جس کی شدت ریکٹر سکیل ہر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 99 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
چین نے امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے فروری میں شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں میں 3 امریکی ’خفیہ ایجنٹس‘ کا ملوث ہونا ظاہر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ انہوں نے مبینہ جاسوسوں کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی، ہاربن پولیس نے ویبو پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے 3 ایجنٹس پر ’اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے‘ پر حملوں کا الزام لگایا۔ ہاربن پولیس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے حسن علی نے لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سابق کرکٹر وہاب ریاض ریکارڈ برابر کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر فخر زمان کی سینچری کے باعث کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم اس میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: "ہم بوڑھے ہوگئے ہیں! لیکن 43، 45 سالہ کرکٹرز پی ایس ایل کا حصہ ہیں" حسن علی نے میں 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین...
کینیڈا کی جامعات کے اساتذہ کی ایک تنظیم نے اپنے ممبران کو غیرضروری طور پر امریکا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ‘کینیڈین ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیچرز’ نے کہا ہے کہ امریکا میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹیچرز جن کے ممالک کے امریکا سے سیاسی کشیدگی چل رہی ہے یا جن اساتذہ نے ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا ہے انہیں امریکا کا غیرضروری دورہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو بھی امریکا جاتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے جن کا ریسرچ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی موقف کے خلاف...

دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک شو میں شرکت کے دوران ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو موسیقار ندیم نے ان سے فلم ’دھڑکن‘ کے لیے گانا گانے کی درخواست کی۔ نصرت صاحب نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت گائیں گے اگر گانا انہیں پسند آئے گا۔ نغمہ نگار نے بتایا کہ کمپوزیشن سننے کے بعد انہوں نے ریکارڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور ہم سب ریکارڈنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ سمیر انجان نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے...
امریکا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیرف مذاکرات کو امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں کے راستے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں۔ ان ممالک سے یہ بھی کہا جائے گا کہ امریکی ٹیرف سے بچنا ہے تو اپنے علاقوں میں چینی فرموں کی موجودگی کو ختم کریں۔ Post Views: 3
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان ایک معمول کا دورہ تھا جس کا دوطرفہ تعلقات سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکی کانگریس مین جو امریکی کانگریس میں مختلف مُلکوں اور مختلف شعبوں سے متعلق کمیٹیوں کی سربراہی کرتے ہیں وہ اِس طرح متعلقہ ممالک کے دورے کرتے ہیں۔ 3 امریکی کانگریس مین جیک برگ مین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن نے گزشتہ روز پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکومتی و اپوزیشن اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ 14 اپریل کو سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین کانگریس نے دورے کو خوش آئند قرار...
مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء...
پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں نمایاں گراوٹ آئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیادوں پر 64 فیصد یا ایک ارب 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کاغلط استعمال روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ کے ساتھ 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ اور اس سے پاکستانی معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟ اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال میری ہوں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں۔ آصف آفریدی نے کہا کہ آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں مگر کھیل کے شوق اور جنوں کے سامنے یہ درد کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے مغربی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ طے کرنے کے لئے درکار تمام اہم نکات پر پورا ا±ترتا ہے۔ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے جوابی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور جب دیکھا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ اِن ٹیرف کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے تو ریکو ڈِک...
پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس سمیت جلا ئوگھیرا ئوکے چار مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور موقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔عدالت نے استفسار کیا وہ ریکارڈ کب آئے گا ؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد آ جائے گا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی ۔
امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالرز مالیت کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جس کی امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے تصدیق کر دی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آرمڈ پرسنل کیریئرز کے لیے ہیوی وہیکل انجن فراہم کیے جائیں گے۔ محکمۂ خارجہ نے بتایا ہے کہ انجن اسرائیل کی سرحدی دفاع اور فوجی نقل و حرکت میں بہتری لائیں گے، معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے میں انجن، پرزے، تکنیکی معاونت اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ ہیوی وہیکلز انجن چیلنجنگ علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ہیوی وہیکل انجن جنگی زونز میں...
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی (DSCA) نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی افواج کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی فوجی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنا سکیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان انجنز کو آرمڈ پرسنل کیریئرز میں استعمال کیا جائے گا، جس سے سرحدی دفاع اور فوجی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ معاہدے میں صرف انجن ہی نہیں بلکہ اسپیئر پارٹس، ٹیکنیکل سپورٹ اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہ انجن خاص طور پر چیلنجنگ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا خواب نہیں چھوڑتا تو امریکا فوجی کارروائی سمیت ہر ممکن آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بظاہر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تاخیر کررہا ہے اور اگر اس نے اپنے عزائم ترک نہ کیے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کا خیال چھوڑ دینا ہوگا، انہیں یہ واضح طور پر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر کھلے الفاظ میں دھمکی دے دی ہے کہ اگر تہران نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سنگین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ مزید پڑھیں: امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے چین ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ اس تک پہنچنا کیسے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی مسئلے کو "حل کر دیں گے۔...
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر...
رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔پیرکوجسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔دوران سماعت وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض...
فائل فوٹوز ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔ وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردیامریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی...

سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، مارچ میں ملک میں ٹریکٹرز کے 1538یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 67فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں ٹریکٹرز کے 4608یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ میں...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ سے یکجہتی کلیے 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی۔کراچی میں جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی اور یہاں کی خواتین نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہ امت مسلمہ کا جیتا جاگتا شہر ہے، اس وقت اہل غزہ جس مصیبت میں ہیں وہ بیان سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ قراردادیں پاس کررہا ہے جب کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، اب بچوں سے انتقام لے رہا ہے، انشااللہ فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تفصیلات رواں برس کے اختتام تک سامنے آئیں گی۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں تجارتی جوہری توانائی کی صنعت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس پر رواں سال حقیقی پیش رفت ہو گی۔سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی نے امریکی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔دوران سماعت، وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے...
تہران — ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پر اگلا دور بالواسطہ مذاکرات کی صورت میں اگلے ہفتے ہوگا، جس میں عمان بطور ثالث کردار ادا کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کے درمیان حالیہ ملاقات مسقط میں ہوئی، جو 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد پہلی بڑی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ریاستی ٹی وی پر بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور 19 اپریل کو ہوگا اور اس میں صرف جوہری معاملات اور پابندیاں اٹھانے پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران امریکہ سے کسی اور موضوع پر بات چیت نہیں کرے گا۔...
کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Post Views: 3
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ شمالی امریکا کو برآمدات 9.7 فیصد بڑھ کر 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس اہم پیشرفت میں پاکستانی مجموعی برآمدات کا 94 فیصد حصہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات قرار دیا گیا۔ امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کو زرِمبادلہ ذخائر کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومت کی جانب سے تجارتی پالیسی میں اصلاحات برآمدات میں...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
پاکستانی معروف اداکارہ، فیشن ماڈل، یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ربیکا خان کا بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں۔ ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ربیکا نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد معروف کامیڈین کاشف خان سے ملنے آئے تھے اور کہا کہ سر ہم آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو فالو کرتے ہیں کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔ میزبان کے پوچھنے پر کہ ان کے والد کاشف خان نے کون سے پراجیکٹ میں شاہ رخ...
امریکا میں ٹیرف پالیسی کے امور اور اسٹاک مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی کے ہفتوں کے بعد معیشت اور افراط زر کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔ اتوار کو جاری ہونے والے سی بی ایس نیوز کے 2,410 امریکیوں کے ایک نئے سروے کے مطابق، 44 فیصد رائے دہندگان نے معیشت کو سنبھالنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدامات کو سراہا جبکہ 40 فیصد نے ان کی افراط زر سے نمٹنے کے اقدامات کی منظوری دی۔ سروے کے مطابق دونوں حوالوں سے صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت میں 30 مارچ کے مقابلے میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، امریکی صدر کی مجموعی حمایت کی درجہ بندی اس ماہ کم ہوکر 47...
جس طرح ہر علاقے کی اپنی سوغات یا پہچان ہوتی ہے، ایسے ہی قدرتی حسن سے مالا مال مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کا چپلی کباب بھی مشہور ہے، جس کا ذائقہ ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کو حسین وادی میں کھینچ لاتا ہے۔ یوں تو چپلی کباب پاکستان بھر میں بنتا ہے لیکن اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور اچھڑیاں کا چپلی کباب کھانے میں جتنا لذیذ ہے اتنا ہی یہ سادگی سے بنایا جاتا ہے، اس چپلی کباب میں گوشت کی مقدار زیادہ جبکہ مصالحے کم ہوتے ہیں اور اسے بڑے گوشت کی چربی میں بنایا جاتا ہے، اچھڑیاں کے بازار میں چپلی کباب کے کئی ڈھابے ہیں اور ہر ایک کا ذائقہ دوسرے سے مختلف...
ریاض: پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیرِ توانائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر توانائی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئرانرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرنے کہا کہ ہم اس...
کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلمان حکمرانوں کو فلسطین کے حوالے سے غیرت سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پروا کیے بنا اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ کراچی میں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے عظیم الشان پروگرام منعقد کرکے عالم اسلام کو حوصلہ دیا اور فلسطین اور اہل غزہ کو مدد کا پیغام دیا ہے۔ فلسطین کے عوام کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ مظالم کے وقت میں آپ تنہا نہیں خون کے آخری قطرے تک آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے، یہ اجتماع اسلامی حکمرانوں کو حمیت کا پیغام دے...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جیک برگ مین نے کی، جبکہ ان کے ساتھ تھامس سوزی اور جو ناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ امریکی وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا، اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی...
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان،...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کارکردگی میں امریکا کو پیچھا چھوڑنے کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چین کے مختلف اے آئی ماڈلز نے 2024 کے آخر تک اہم بینچ مارکس پر معائنے میں امریکی ماڈلز کے ساتھ تقریباً برابری کا سکور حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا کی چین پر برتری MMLU پر 0.3%، MMMU پر 8.1%، MATH پر 1.6% اور HumanEval ٹیسٹ پر 3.7% تک کم ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2023 کے آخر میں اسی بینچ مارکس پر بالترتیب 17.5%، 13.5%، 24.3%، اور 31.6% تھی۔ یہ بینچ مارکس اے آئی ماڈلز کی مختلف صلاحیتوں کا تجزبہ کرتے ہیں۔ مثلاً MMLU عمومی علم کا...