امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان دونوں مُلکوں کے تعلقات پر کس طرح اثرانداز ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان ایک معمول کا دورہ تھا جس کا دوطرفہ تعلقات سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکی کانگریس مین جو امریکی کانگریس میں مختلف مُلکوں اور مختلف شعبوں سے متعلق کمیٹیوں کی سربراہی کرتے ہیں وہ اِس طرح متعلقہ ممالک کے دورے کرتے ہیں۔
3 امریکی کانگریس مین جیک برگ مین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن نے گزشتہ روز پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکومتی و اپوزیشن اراکین سے ملاقاتیں کیں۔
14 اپریل کو سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین کانگریس نے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اِسے پاک امریکا تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی کامیاب اور مفید قرار دیا۔ مذکورہ وفد نے اِس سے قبل پاکستان منرل فورم میں بھی شرکت کی تھی۔
مذکورہ دورہ اِس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان کا ایک اعلٰی سطحی وفد امریکا کی جانب سے عائد 29 فیصد ٹیرف پر مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گا۔ چند روز قبل امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر ایمبیسیڈر مسعود خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ ہے۔ پاکستان کے پاس لیتھئم اور تانبے کے ذخائر نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کے لیے خوش آئند ہیں۔ اگر امریکا یہاں سرمایہ کاری کرتا ہے تو دونوں مُلکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے کثیرالجہتی تعلقات ہیں اور دفتر خارجہ کو چاہیے کہ اِن تعلقات کو مزید مستحکم کرے اور خاص طور پر تجارتی تعلقات مزید مضبوط کیے جانے کی ضرورت ہے۔
امریکی اراکین کانگریس کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے لیے نہیں تھا؛ ایمبیسیڈر نجم الثاقبپاکستان کے سابق سفارتکار ایمبیسیڈر نجم الثاقب نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے ضِمن میں نہیں تھا۔ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے سیکرٹری سطح کے لوگ دورہ کرتے ہیں اور اُس طرح کے دوروں کے پیرا میٹرز مختلف ہوتے ہیں۔ ایمبیسیڈر نجم الثاقب نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان اِس وقت امریکا کے ریڈار پر نہیں ہے اور امریکا نے ابھی تک کوئی ایسا ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں کیا جس کا براہِ راست تعلق پاکستان کے ساتھ ہو۔
’ہمارا امریکا کے ساتھ جو تعلق ہے اُس کے حوالے سے اِس وقت ہماری سب سے بڑی پریشانی امریکا کی جانب سے عائد کیا جانے والا ٹیرف ہے اور اُس کے نتیجے میں پاکستان کو ممکنہ طور پر 1.
ایمبیسیڈر نجم الثاقب نے کہا کہ پاکستان کے لیے مسائل کی نوعیت علاقائی ہے۔ پاکستان کو افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ تعلقات درست رکھنے کے لیے امریکی حمایت درکار ہے۔ اِس کے لیے پاکستان کو پہلے اپنے اندرونی حالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک امریکا تعلقات کا اندازہ ٹیرف مذاکرات کے بعد ہو گا؛ ایمبیسیڈر وحید احمدپاکستان کے سابق سفارتکار وحید احمد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں درست اندازہ تو امریکا کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد ہوگا لیکن ہمارے ورکنگ ریلیشن تو چلتے رہیں گے۔
مذکورہ وفد کے دورہ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ امریکی نظام حکومت اِس طرح سے کام کرتا ہے کہ وہاں اراکین کانگریس کو بعض امور اور بعض ممالک کے بارےمیں پالیسی سازی کرنا ہوتی ہے، وہ اپنے حلقۂ انتخاب یا کانگریس میں کسی کمیٹی کی رکنیت کی وجہ سے مختلف ممالک کے دورے کرتے ہیں۔ اُن کے دورے پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں اور جہاں اُن کو مختلف ممالک میں جا کر وہاں کے اہم عہدیداران سے ملاقات کے بعد صورتحال کا اصل اندازہ ہوتا ہے۔
پاکستان کا دورہ، امریکی اراکین کانگریس کا ایک طرح سے تعارفی وزٹ تھا جس میں اُنہوں نے پاکستان کے اعلٰی حکام اور چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات بھی کی جس سے پاکستان کے بارے میں اُن کی سوجھ بوجھ میں یقیناً اضافہ ہوا ہو گا۔ ایمبیسیڈر وحید احمد نے کہا امریکی عہدیدار پاکستان کے اندرونی معاملات پر بات چیت نہیں کرتے مگر اُن کے ہاں لابیز ہیں اور بعض سیاستدان کسی ملک کے بارے میں غیر محتاط تبصرے کر بھی دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر امریکی ٹیرف برقرار رہتا ہے تو اِس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بہت حد تک متاثر ہو سکتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہےکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے کو لے کر مذاکرات کتنے کامیاب ہو سکتے ہیں۔
امریکی اراکین کانگریس کا دورہ خوش آئند تھا؛ علی سرور نقویسینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق سفارتکار علی سرور نقوی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ یہ اراکین کانگریس کا دورہ تھا اور اِس طرح کے دورے ہوتے رہتے ہیں۔ پہلے امریکی اراکین کانگریس کی پاکستان میں دلچسپی نہیں تھی لیکن اِس دورے سے ہمیں لگتا ہے کہ اُن کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ دوسرے وہ بہت مطمئن گئے ہیں اور امریکا واپسی پر اُنہوں نے بہت مثبت پیغامات دیے ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ امریکی اراکین کانگریس کا یہ دورہ بہت خوش آئند تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی اراکین کانگریس دورہ پاکستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی اراکین کانگریس دورہ پاکستان امریکی اراکین کانگریس کا دورہ ایمبیسیڈر نجم الثاقب امریکا تعلقات دورہ پاکستان نے وی نیوز سے کے بارے میں کے حوالے سے کہ پاکستان پاکستان کے کی جانب سے تعلقات کے امریکا کی پاکستان ا کہ امریکی امریکا کے کرتے ہوئے ا نہوں نے کرتے ہیں کے ساتھ کے دورے ہیں اور نے کہا کہا کہ کے لیے کہ پاک سے پاک
پڑھیں:
چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک اہم سیمینار بعنوان “مشترکہ خواب، مشترکہ ترقی: جدیدیت کے دس برسوں کا سفر” منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ ایک دہائی پر محیط جدیدیت، ترقی، اور دوستی کے سفر کا جائزہ پیش کیا گیا۔پیر کے روزتقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دس سال قبل دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین – پاکستان اقتصادی راہداری نے گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے ثمرات ناصرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حذیفہ رحمان نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ دس سال قبل پاکستان ایک معاشی بحران سے گزر رہا تھا، ایسے میں صدر شی جن پھنگ کا سی پیک جیسا تحفہ پاکستان کے لیے معاشی سہارا ثابت ہوا، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو نئی جِلا ملی۔
رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن صبحین غوری نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے ساتھی ہیں، اور صدر شی جن پھنگ کے دورۂ پاکستان نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔چین میں پاکستان کے سابق سفیر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے اپنے خصوصی پیغام میں چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی و سفارتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے ثمرات خاص طور پر پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی بحران کے خاتمے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔سیمینار میں تھینک ٹینکس، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلبہ، محققین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب “چین، آج اور کل” کے مصنف شاہد افراز خان کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا، جو چین کی ترقی، پالیسیوں اور اشتراک کار پر گراں قدر تحقیق پر مبنی ہے۔میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت تھی کہ پاکستان اور چین کے درمیان قائم شراکت داری اور ترقی کا یہ سفر عوامی و ادارہ جاتی سطح پر وسیع دلچسپی کا حامل ہے۔یہ سیمینار نہ صرف گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کا اعتراف تھا بلکہ مستقبل میں چین – پاکستان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی مظہر تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم