2025-04-23@23:37:26 GMT
تلاش کی گنتی: 650

«آئی ایم ایف کا»:

(نئی خبر)
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کسانوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی معاملات میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی اجازت دی تو ہمارے نظام میں داخل ہونے کی کوشش ہورہی ہے، شرم نہیں آتی یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایم ایف نے ہنس کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور...
    تصویر سوشل میڈیا۔ انٹرنیشل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈائپ نے وزیر خزانہ اورنگزیب سے آج ملاقات کی۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی استحکام پر آئی ایف سی کو بریف کیا۔ ایم ڈی آئی ایف سی نے میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات میں ایم ڈی آئی ایف سی کو بتایا کہ پاکستان کے ذمے قرض اور لیکویڈیٹی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ پاکستان نےبنیادی اصلاحات اور زرعی شعبے پر انکم ٹیکس عائد کیا ہے۔وزیر خزانہ اورنگزیب نے انھیں بتایا کہ پاکستان نے 43 وزارتوں اور 400 منسلک اداروں میں رائٹ سائزنگ کی اور پینشن کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرا دی...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
    آئی ایم ایف کا مطالبہ : ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے، وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا، ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ اس اقدام سے ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا اور پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اس اقدام کے بعد ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے،  وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا، ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس اقدام سے ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا اور پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ یہ پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی اس اقدام کے بعد ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور ٹیکس...
    آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔ جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو  مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر...
    اسلام آباد: گڈ گورننس اور احتساب سمیت دیگر امور پر تجاویز اور جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن برائے گورننس و احتساب آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا، جس میں دورے کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان کو عالمی امداد اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اہم تجاویز دے گا۔ مشن کی سفارشات پر پاکستان کو گورننس اور احتساب بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فنڈ حکام آڈیٹر جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی...
    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے ملزم کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت میاں حسن کمال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فلیٹ کی خریداری کے 60 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا۔ ملزم فراڈ کر کے بیرون ملک فرار...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گیا تھا بلکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں اور عدالتی درجہ بندی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے وہ اس حوالے سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا سینیٹر دوست محمد خان نے کروائی۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (خبرنگار) سینٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کی نامزدگی کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے حکومت کی جانب سے ایوان بالا میں پریذائیڈنگ افسران کی فہرست میں اپوزیشن کو نظر انداز کرنے پراحتجاج  کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے بھی پریذائیڈنگ افسران کا تقرر کیا جائے۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ اگلی بار اپوزیشن کو بھی شامل کریں گے۔ ایوان بالا میں حکومتی حمایتی جماعت اے این پی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہاکہ اے این پی نے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاست دان لطیفے بڑے اچھے سناتے ہیں،کاہے کی معاشی خود مختاری بھائی؟ہم کہاں معاشی طور پر خودمختار ہوگئے؟،معاشی خود مختاری تب ہوتی جب آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آپ بجٹ تو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے بغیر تو بنا ہی نہیں سکتے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ کسی بھی چیز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھیں گے تو اس کے کئی معنی نکل سکتے ہیں، ہمارے ہاں چیزوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا جاتا ہے، ہمارا مسئلہ کیا ہے، میں خود تو درست ہونانہیں...
    کراچی: امریکا میں قائم مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل(ایم ایس سی آئی) نے پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے انڈیکس میں مزید کمپنیوں کو شامل کرلیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے انڈیکس رپورٹ کا اجرا کردیا ہے، جس میں مزید پاکستانی کمپنیاں عالمی انڈیکس میں شامل ہوگئی ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستانی کمپنیوں نے ایم ایس سی آئی فرنٹئیر مارکیٹ انڈیکس میں 39.2 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کا فرنٹئیر مارکیٹ اسٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی شئیر بہتر ہوکر 6 فیصد ہوگیا ہے، ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں سرل کمپنی اور ایبٹ لیبارٹریز لمیٹڈ کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری افسران کے مالی معاملات کی نگرانی اور ضابطہ بندی کر سکے گی۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، جنہیں ایف بی آر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ان اثاثوں تک...
    وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے عائد کی گئی سرکاری ملازمین کے اثاثے مانیٹر کرنے کے لیے قانون سازی کی شرط بھی پوری کر دی ہے، وفاقی کابینہ نے مسودہ قانون کی منظوری بھی دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو مانیٹرنگ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری ملازمین کے مالی طرز عمل کو مانیٹر اور ریگولیٹ کر سکے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ مسودہ قانون منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کردی جس کی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کے مسودے کی منظوری دیدی ہے۔ مجوزہ نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹ اور مانیٹر کر سکے گی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب یہ مسودہ قانون منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔  وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ہے اور سول سرونٹس ایکٹ میں نئی دفعہ...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف مشن کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر تین بجے بلالیا ہے۔ اس سے قبل آئی ایم ایف کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیش رفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی تھی اور اعلیٰ سطح پر عدالتی تقرریاں، عدالتی احتساب اور جوڈیشل کمیشن...
    آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمیکا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نیکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا ۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا ، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ، 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی۔ سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے زریعے منظم کیا جائے گا۔حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی۔ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہونگے ، سرکاری افسر اپنے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیل...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سپریم کورٹ بار ایسویشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا، یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔
     پی ٹی آئی کی جانب سے حالیہ آئی ایم ایف کو جمع کرایا گیا ڈوزیئرمیں پاکستان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ملک کی معیشت کی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔یہ اقدام پی ٹی آئی کی اس تاریخی روش سے مطابقت رکھتا ہے جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرنا جو مسلسل پاکستان کی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اجاگر کرنا کہ پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کے بجائے غیر ملکی مداخلت کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی معیشت کی بحالی...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 66 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کی گئیں۔   مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے  300 گرام چرس جبکہ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ لاہور میں گلشن راوی روڈ پر ملزم کےسفری بیگ میں چھپائی گئی 22.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔  ملتان میں شاہ...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا۔ سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا وزیراعظم جب یہ پروگرام ہمارے فورم پر زیر بحث تھا تو بہت سی منفی باتیں کی گئیں، ہم نے دیکھا کہ ماضی کی باتوں کو دہرایا گیا۔ سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ وزیراعظم میں نے رسک لے کر یہ فیصلہ کیا ہے اور میں باور...
    اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انشورنس امپیکٹ کانفرنس پاکستان 2025 سے عملی طور پر خطاب کیا۔ کانفرنس کا موضوع "فوسٹرنگ کولیبریشن، انگیجمنٹ، اور انوویشن - ایک بیمہ شدہ پاکستان کا سفر" تھا۔ پاکستان کے انشورنس سیکٹر کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، صنعت کے رہنماؤں، اور ترقیاتی شراکت داروں کو اکٹھا کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا  "میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہماری اگلی ترجیح ٹیکسیشن، توانائی اور مالیاتی شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط اور ڈوزیئر کو ملک دشمنی اور معاشی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی اس تاریخی روش سے مطابقت رکھتا ہے جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا ریاست مخالف ایجنڈا یہ ہے کہ مسلسل پاکستان کے معاشی استحکام کو نقصان پہنچایا جائے۔ پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کے بجائے غیر ملکی مداخلت کو...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کیبہتری پاکستان کی بہتری ہے، پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد ہونے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور معیشت کو فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لارہی ہے، روپیہ مستحکم...
    اسلام آباد(خبرایجنسیاں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ ااف ریونیو (ایف بی آر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے،پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔آئی ایم ایف وفد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر نامکمل عملدرآمد پر تحفظات ظاہر کیے۔آئی ایم ایف وفد نے ایف...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام  سرکاری ملازمین کیلیے اثاثے ظاہر کرنے شرط لازمی کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15-A شامل کرنے کے مسودہ کی  منظوری دے دی۔ نئی ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہونگے۔ ذرائع  کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے اثاثے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آن لائن دینے ہونگے،غیر ملکی بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور کاروباری سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ اس کے علاوہ تمام افراد کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر عمر ایوب نے اپنے خط میں لکھا کہ میں یہ خط اہم موڑ پر لکھ رہا ہوں جب(IMF) کا مشن معاشی اور گورننس فریم ورک کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی بنیادی نقاط ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس تناظر میں ایک ڈوزیئر بھی ساتھ ارسال کیا جا رہا ہے، جو معزز چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا جا چکا ہے، جس میں وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے ناقابل تردید شواہد...
    پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔ پاکستان کی درخواست پر امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قرض پر مذاکرات کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان مشن بھیجنے سے آگاہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہےگا، وفد کو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خطرات سے...
    دبئی میں وزیراعظم سے ملاقات میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کیلئے آئی ایم ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025ء کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے...
    آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کے سوال پر خواجہ آصف کا نورعالم کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کو سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس...
    فوٹوز فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ جس کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کا وفد کس حیثیت میں، کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا: چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔  وزیر دفاع...
    آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل، ایف بی آر ، ایس ای سی پی کے حکام سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف کے ماہرین پر مشتمل وفد کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان، ایف بی آر اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے۔ گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا کیونکہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  دورہ دبئی کے دوران صدریو اے ای محمد بن زید النہیان سےدوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سےمتعلق گفتگو ہوئی جس دوران  آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے  خصوصی وفد  نے  آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے، پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کرسٹالینا جارجیوا سے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، جس کی انہوں نے تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔ان کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کے ماہرین پر مشتمل وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، ایف بی آر اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے۔ گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ ایف بی آر نے بھی ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی۔آئی ایم ایف کے ماہرین...
      لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اسٹاک...
      عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان...
      دبئی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی کامیابیوں کو اجاگر کیا، خاص طور پر ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور نجی شعبے کی ترقی کی جانب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور طویل مدتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے اقتصادی...
    وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی۔ شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایفایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شاندار قرار دے دیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکا عزم کا اعادہ بھی کیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میکرو استحکام سے دیرپا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر نے  وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025 کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف  پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو کی گئی۔ بات چیت میں ادارہ جاتی اصلاحات کے...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔   شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں کبھی آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی۔ آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تمام مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔ حلفا کہتا ہوں کہ میں 9 مئی کے کیسز میں بے قصور ہوں۔ دو جج صاحبان نے کہہ دیا کہ پہلے فیصلہ ہونے دیں۔ 26 ویں ترمیم کی...
    ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (جی سی آئی) کی کوششوں سے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے جدید آبی انتظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی جی سی آئی  کی کامیاب حکمت عملی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی اور...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔  ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹرکی بہترکارکردگی سمیت اہم شعبوں میں پیشرفت برقراررکھنے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے تعاون سے چلنے والے پروگرام کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی ترقی اور اصلاحات پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرواکنامک استحکام خوش آئند ہے۔ سکیورٹی ایکسچینج کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے اہم ملاقات رہی، ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے، ٹیکسیشن، انرجی، ایس اوایز میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف سے معاشی ترقی اور جاری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن انہوں نے کہا کہ سب اچھے کی خبریں آ رہی ہیں، کرسٹالینا...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025 کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (EEF) کے تحت ہونے والی پیش رفت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شہباز شریف نے اصلاحات کی رفتار بالخصوص ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر نے  وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025 کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے جاری IMF پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو کی گئی۔   بات چیت میں ادارہ جاتی اصلاحات کے...
    اسلام آباد(آن لائن+ صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،حالات مذاکرات کے قابل نہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشن میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا خط وصول ہوچکا جو آئینی بینچ کی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184کی شق 3 سے متعلق ہے، لہٰذا یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا ہے اور اسے آئینی بینچ نے دیکھنا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان سپریم کورٹ میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی جس میں چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور  اصلاحات پر بریف کیا جبکہ اس دوران چیف جسٹس سے ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت کی گئی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی...
     اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے اس بارے بھی آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔
    گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ایف پی سی سی آئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں، ایس ایم تنویر، عاطف اکرام شیخ ، ثاقب فیاض مگوں حاجی ناصر خان، ،حاجی فاروق خان۔بشیرجان محمد بھی موجود ہیں
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد چیف جسٹس صاحب سے ملا ہے وفد کی ملاقات کے حوالے خبر چلی تو اپنے وزیراعظم شہباز شریف صاحب جب پی ڈی ایم کے پرائم منسٹر بنے تھے تو مجھے ان کی ایک بات یاد آ گئی کہ بیگرز کین ناٹ بھی چوزرز، آپ ہماری حالت یہ دیکھیں کہ آئی ایم ایف کا وفد ہمارے چیف جسٹس سے وضاحتیں مانگتا ہے کہ بتاؤکیا اصلاحات کر رہے ہو.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم بڑے خوش ہیں کہ ہماری معیشت بڑی مضبوط ہو گئی ہے.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ سنجیدہ...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔ رپورٹ کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست مسترد کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ظاہر کرنے کے لیے مسودے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کو فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے...
    دبئی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ امریکی ٹیرف ایک بدلتی ہوئی کہانی ہیں اور ابھی ان کے عالمی معیشت پر اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جار جیوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک بدلتی ہوئی کہانی ہے ہمارے پاس تجارتی پالیسی کے وہ عناصر موجود ہیں جن کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ ان کا اعلان انتخابی مہم کے دوران کیا گیا تھا لیکن ابھی بہت کچھ غیر یقینی ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی...
    آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ امریکی ٹیرف ایک بدلتی ہوئی کہانی ہیں اور ابھی ان کے عالمی معیشت پر اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جار جیوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک بدلتی ہوئی کہانی ہے ہمارے پاس تجارتی پالیسی کے وہ عناصر موجود ہیں جن کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ ان کا اعلان انتخابی مہم کے دوران کیا گیا تھا لیکن ابھی بہت کچھ غیر یقینی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نےکہا کہ عالمی معیشت غیرمعمولی جھٹکوں کے باوجود...
    آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ، اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی اب فروری کے بعد ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیریشن کے لئے آئی ایم ایف سے مزید مہلت کی درخواست مسترد ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنےکیلئےمسودے پرمشاورت شروع کردی گئی، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کوفراہم کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی اب فروری کے بعد ہوسکے گی۔آئی ایم ایف تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون میں ملاقاتیں ہوئیں، ذرائع...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی ایم ایف وفد اسپیکر قومی اسمبلی جج کو وارننگ سپریم کورٹ کا دورہ سردار ایاز صادق وی نیوز
    چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد کی ملاقات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔اعلامیے کے مطابق جوئیل ترکویٹز کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں، وزیر قانونوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دوان ملاقات عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ آزاد ادارہ ہے اور بطور سربراہ اس کی خودمختاری کا...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف...
    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کرے گی اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بھی ہوگی، آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکلا فیصل چوہدری شعیب شاہین، علی اعجاز بٹر، عرفان نیازی اور عمران نیازی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کانفرنس روم میں الگ الگ کروائی گئی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں...
    آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )سات ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ کے معاملہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، قرض کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اقتصادی جائزہ مشن کا دورہ پاکستان 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن 14 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی معاشی کارکردگی جانچی جائے گی، 7 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت...
    پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ کے معاملہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، قرض کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اقتصادی جائزہ مشن کا دورہ پاکستان 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن 14 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی معاشی کارکردگی جانچی جائے گی، 7 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے بات چیت ہوگی۔ مشن جولائی سے دسمبر 2024 تک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا،...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کےلیے ڈوزیئر تیار کرلیا۔ یہ بات بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، پی ٹی آئی نے ڈوزیئر تیار کیا ہے جو آئی ایم ایف کے وفد کو پیش کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ڈوزیئر آئی ایم وفد کو دیں گے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر میں ڈھائی سال کی تمام چیزیں شامل ہیں۔ ہمارے کارکنان کی بُلٹ انجریز، شہدا اور ٹارچر کی تمام کہانی ڈوزیئر میں...
    آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویڑن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کیلئے مسودے...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی  مالیاتی فنڈ کی جانب سے مالیاتی اصلاحات کی جانب پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حالیہ دنوں میں کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں اثاثوں کی ڈیکلیئرنگ کے لیے مزید وقت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کے معاملے کو آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اٹھائے گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں اپنے مؤقف کا بھرپور طریقے سے اظہار کریں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی ملاقات میں اپنے موقف کو واضح کریں گے اور جو کچھ انتخابات کے دوران ہوا ہے، اس پوری صورتحال سے آئی ایم ایف کے وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    راولپنڈی: عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف وفد کو اڑھائی سال...
    پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم...
     آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ، اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی اب فروری کے بعد ہوسکے گی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیریشن کے لئے آئی ایم ایف سے مزید مہلت کی درخواست مسترد ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنےکیلئےمسودے پرمشاورت شروع کردی گئی، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کوفراہم کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی اب فروری کے بعد ہوسکے گی۔آئی ایم ایف تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون میں ملاقاتیں ہوئیں، ذرائع نے کہا...
    عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے اس بارے بھی...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، وفد کو بتایا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، یہ بھی بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹس کرتی ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جو اس وقت گورننس اور کرپشن ڈائیگنوسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) کر رہا ہے، اس نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ رکنی وفد نے عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، چیف جسٹس نے عدالتی امور میں بہتری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدینے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آج آٸی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی ہے، بانی پی ٹی آٸی کے خط کے بارے میں بھی بات کروں گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آٸی...
    آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جو اس وقت گورننس اور کرپشن ڈائیگنوسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) کر رہا ہے، چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چھ رکنی وفد نے عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، چیف جسٹس نے عدالتی امور میں بہتری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے فیڈرل لینڈ کمیشن، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیشنل اینٹی منی...
     آئی ایم ایف کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس یحیحی آفریدی سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات آج دن12بجے ہوگی، چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریف کرینگے، چیف جسٹس ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد کے سوالات کے جواب دینگے۔خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کی مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کا...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن  ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ عمر ایوب  نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان اان لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پرسماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ اپریل کے آخری ہفتے میں 2024کے نتائج کا اعلان کردیں گے، میں اگر کچھ کر سکتا تو کر دیتا لیکن یہ ممکن نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اختر نواز ستی نے کہا کہ کمیشن نے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ امتحان وقت پر لیا جائے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین ایف پی ایس سی...
     آئی ایم ایف کا 6 رکنی مشن سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کرے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو(جی سی آئی) کی کاوشوں کی بدولت ملک کے زرعی منظرنامے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور زرعی پیداوار پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 70 فیصد کی شراکت دار ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف تبدیلی کو زرعی شعبے کے لیے  اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ پنجاب کے جدید آبپاشی کے نظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین سیراب کی گئی ہے جبکہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو کی کامیاب حکمت عملی سے کسانوں کو معیاری کھاد اور بیجوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف وفد کے خصوصی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات آج دن 11 بج کر 30  منٹ پر ہوگی۔  ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اس میں اصلاحات کے حوالے سے  بریفنگ دیں گے۔ دوسری جانب ایک  بلین ڈالر قرض کی دوسری قسط کے لیے جائزہ مذاکرات کے آغاز سے 3ہفتے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا آج دبئی میں ملاقات کریں گے. حکومتی اور سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ سائیڈ لائن ملاقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آیا آئی ایم ایف کا وفد آج اہم ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام کے علاوہ آڈیٹر جنرل پاکستان سمیت مزید اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ پاکستان کے دورے پر آئے وفد نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی حکام، کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مشکوک ٹرانسزیکشنز کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد نے فیڈرل لینڈ کمشن  فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام، نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیررزم اتھارٹی حکام کابینہ ڈویژن وزارت خزانہ وزارت قاون کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایم ایف وفد آج جوڈیشل کمشن اور سپریم کورٹ...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے. ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اورآئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی.  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موئثر اقدامات سے آگاہ کیا...
    اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہیے، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا 3 رکنی مشن پاکستان کے 6 شعبوں میں ناقص گورننس اور کرپشن کا...
    اسلام آ باد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے وفد نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ، ان ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اورآئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے،  وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلیے موئثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر...