Express News:
2025-04-22@09:28:50 GMT

اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 66 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کی گئیں۔  

مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے  300 گرام چرس جبکہ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

لاہور میں گلشن راوی روڈ پر ملزم کےسفری بیگ میں چھپائی گئی 22.

2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔  ملتان میں شاہ رخ عالم کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 12 کلو گرام افیون، 16 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ضلع خیبر میں جمرود سے 1.964 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام

پڑھیں:

پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

پاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن  کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا