شہباز شریف کی محنت کا ثمر، آئی ایم ایف نے پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا:نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کی سطح بلند ہو چکی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، جس کا اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص نے بے ایمانی کے ساتھ اقتدار حاصل کیا اور ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا، مگر مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی ترقی اور فلاح کے لیے اپنی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ملک کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خوشحالی اور رونقیں واپس آ رہی ہیں، اور پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی عوام کے لیے ریلیف فراہم کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے؛ عطا اللہ تارڑ
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، محمد نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب ”مرد آہن محمد نواز شریف“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج سینئر صحافیوں کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی کئی دہائیوں خدمت کی ہے، صحافت اور صحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز رضا کا صحافتی کیریئر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔ مرحوم عرفان صدیقی نے مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
وزیر اطلاعات نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد نواز شریف کے دور میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام ملا۔
پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک میں تباہی لائی گئی، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کردار کشی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں نے 12 سال میں خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں، 12 سال میں خیبر پختونخوا میں ایک بھی پی کے ایل آئی جیسا ہسپتال نہ بن سکا۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی محمد نواز شریف کا نصب العین ہے، محمد نواز شریف نے خطے میں سب سے پہلے موٹر ویز متعارف کرائیں، 2013ء کے الیکشن بانی پی ٹی آئی کرین سے گر کر زخمی ہوئے تو محمد نواز شریف نے فورا' میٹنگ بلائی، محمد نواز شریف نے فوری طور پر اظہار ہمدردی کے لئے جلسے منسوخ کئے، سیاست کے اندر وضع داری ہوتی ہے، محمد نواز شریف نے ملک میں رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایا۔
مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں