قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن  ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔

عمر ایوب  نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے،  ذرائع کا کہنا تھا کہ  چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اس میں اصلاحات کے حوالے سے  بریفنگ دیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف وفد کے سامنے عمر ایوب

پڑھیں:

بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-13

 

ڈھاکا (مانیٹر نگ ڈیسک) بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026ء کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں انتخابات 12 فروری کو منعقد ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دن ہی اہم جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ انتخابات میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بنگلادیش میں طلبہ کے ساتھ پرتشدد مظاہروں کے بعد سابق وزیر اعظم حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں، جس کے بعد بنگلادیش میں اگست سے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی 
  • تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان
  • مشعال ملک کا ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • بنگلہ دیش کے قومی انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا