2025-04-22@10:54:09 GMT
تلاش کی گنتی: 287
«گیس چیمبرز»:
(نئی خبر)
ہاربن ایشیائی سرمائی گیمز دنیا کے لیے مثبت ثمرات لائیں گے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا آغاز چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوا۔ کئی غیر ملکی میڈیا نے افتتاحی تقریب میں دکھائے گئے شاندار ثقافتی اور تکنیکی عناصر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی ثقافت کی خوبصورتی اور ایشیا کی آگے بڑھنے کی طاقت کو سراہتے ہیں۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین کی میزبانی میں یہ دوسرا بڑا بین الاقوامی جامع سرمائی ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں ایشیا کے 34 ممالک اور خطوں سے 1270 سے زائد ایتھلیٹس شریک ہیں اور حصہ لینے والے ممالک اور...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا کو افتتاحی میچ میں چہرے پر گیند لگنے کے بعد بھارتی میڈیا اور فینز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے کچھ اینکرز اور مداحوں نے بےتُکی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب لگائی گئی نئی ایل ای ڈی لائٹس وجہ سے گیند کرکٹر کے چہرے پر لگی، اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی کے میچز وہاں سے منتقل کرے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ لائٹس کی روشنی کے باعث گیند کھلاڑی کو دیکھائی نہ دی ہو، ایسا دنیا بھر کے اسٹیڈیم میں واقعات رونما ہوتے ہیں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف آج خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کرئے گی جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد ہونگے مرکزی احتجاجی مظاہرے اور جلسے کے لیے تمام اضلاع سے قافلے صوابی پہنچیں گے جہاں قائدین ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے. پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر 8 فروری کو جماعت کی طرف سے یومِ سیاہ قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے پاکستان میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے.(جاری ہے) پی ٹی آئی پشاور کے صدر ارباب محمد عاصم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ صوابی میں جلسے کا وقت دوپہر دو بجے...
کراچی: فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹکٹ کے معاملے پر پیشگی معذرت کرلی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھائیوں ہم لوگوں کو تین سے چار ٹکٹس ہی ملتے ہیں اور دو سو سے تین سو لوگ طلب گار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں، ہمیں بعض اوقات فیملی کو بھی منع کرنا پڑتا ہے،مجبوری ہے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش اور تیار بھی ہیں۔
پشاور(کامرس ڈیسک)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورریجنل ٹیکس آفس پشاور (آرٹی او ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور آر ٹی او آفس جامع طریقہ کاروضع کریں گے اور ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس اور IRs سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی انکم ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘ بھارت کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہا ہے ‘ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی ‘یہ بات کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے زیراہتمام ,,یوم کشمیر،،کے موقع پرماڈل پارک کورنگی پانچ پر ,,یکجہتی کشمیرمشاعرہ،،سے کورنگی لانڈھی زکوۃکمیٹی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی ضلع کورنگی کے چیئرمین رئیس احمد خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مشاعرہ کی صدرات سینئر شاعر اختر سعیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی یوسی چیئرمین عبدالحفیظ،قاضی نورالاسلام اور مہمان اعزازی رئیس احمد خان ایڈوکیٹ اور انورانصاری تھے ۔مشاعرہ کی نظامت کاری کے فرائض کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر معروف سینئر شاعر احمد خیال ،یوسف چشتی...
تصویر سوشل میڈیا۔ صدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ صدر آصف زرداری چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر سربراہان کیساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں برونائی کے سلطان، کرغزستان کے صدر اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایشین ونٹر گیمز 14 فروری تک جاری رہیں گے اور اس میں 34 ملکوں کے 1200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ نویں ایشین ونٹر گیمز میں پاکستانی ونٹر ایتھلیٹس بھی شرکت کر رہے ہیں۔صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایشین ونٹر گیمز سے خطے کے ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیمز سے پاکستان اور چین کے...
لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور وہ لمحہ بے حد یادگار ہوگا جب پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے گی۔ یہ بات انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو انتہائی معیاری انداز میں کی گئی ہے اور یہ منصوبہ محسن نقوی کی قیادت میں صرف 117 دن میں مکمل کیا گیا جو کہ حیران کن رفتار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شہباز اسپیڈ‘‘ماضی کی بات ہوچکی، اب ’’محسن اسپیڈ‘‘کی بات کی جائے گی۔ وزیراعظم نے...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ، اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ترجیح دینی چاہیے، کپتان رضوان
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ،خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے اورلازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں۔ رضوان کا کہنا تھاکہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہاہے، ابرار احمد پہلی ترجیح...
دبئی : ورنوسٹ جیگوارز نے میٹیورا ڈویلپرز ورلڈ پیڈیل لیگ کے چوتھے میچ میں گیم چینجرز لائنز کو 25-17 سے شکست دیدی ۔ ویمنز ڈبلز میں ورنوسٹ جیگوار کی تمارا اکارڈو اور ماریا ورجینیا ریرا کی جوڑی نے 2-0 کی برتری حاصل کرلی لیکن گیم چینجرز لائنز کی مارٹا تالاوان اور ویرونیکا ورسیڈا کی جوڑی نے 2-2 سے برابری حاصل کرلی۔ بعد ازاں گیم چینجرز لائنز نے 6-5 کی برتری حاصل کرلی تاہم وہ سیٹ جیت نے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ورنوسٹ جیگوارز نے ٹائی بریک پر مجبور کردیا۔ تاہم گیم چینجرز لائنز نے ٹائی بریک پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے سخت مقابلے میں 7-6 سے فتح حاصل کی۔ مکسڈ ڈبلز مقابلے 4-4 سے برابررہے لیکن...
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ممبئی کے نیسکو سینٹر میں ورلڈ پاڈیل لیگ کے بھارت میں ڈیبیومیں بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک اور لندن اولمپک 2012 کے سلور میڈلسٹ متھیاس بوئے نے بھارتی ٹاپ ڈبلزجوڑی کے سابق کوچ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہوئے بوئے نے بھارت میں پاڈیل کی ترقی سے متعلق اپنے خیالات کا اشتراک کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ کورٹس بن رہی ہیں اور بہت سے کلبز میں دیگر کورٹس کو پاڈیل کورٹس میں تبدیل کرنے سے متعلق سوچا جارہا ہے یہ ترقی مجھے یاد دلاتی ہے کہ میں نے ڈنمارک میں کیا دیکھا ہے، جہاں یہ کھیل 6 سات برس...
چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےچین کے صوبہ حے لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےآئے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کے استقبال کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والی بین الاقوامی شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نویں ایشین ونٹر گیمز کی مشعل آج رات روشن کی جائے گی۔ تاریخی طور پر ایشین...
نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں شاندار انداز میں جمعہ کے روز ہوا ۔ بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد، سرمائی کھیلوں کے حوالے سے یہ چین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ونٹر گیمز کا ایک اور بین الاقوامی ایونٹ ہے ۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایشیا کے سرمائی کھیلوں کے خواب کو سمیٹے ہوئے ہے، بلکہ اس کی عملی اہمیت گہری اور کثیر الجہت بھی ہے ۔ ایشین ونٹر گیمز اور ونٹر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی بدولت، سرمائی کھیل چین سمیت پورے ایشیا میں پہلے سے کہیں زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔ چین میں ایک زمانے میں یہ کہا جاتا تھا کہ “سرمائی کھیل شان...
چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح ،پاکستان سمیت 34 ممالک اور خطوں کے 1275 کھلاڑی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں شاندار انداز میں جمعہ کے روز ہوا ۔ بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد، سرمائی کھیلوں کے حوالے سے یہ چین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ونٹر گیمز کا ایک اور بین الاقوامی ایونٹ ہے ۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایشیا کے سرمائی کھیلوں کے خواب کو سمیٹے ہوئے ہے، بلکہ اس کی عملی اہمیت گہری اور کثیر الجہت بھی ہے ۔ایشین ونٹر گیمز اور ونٹر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی بدولت،...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ہنگامی سروس ریسکیو 1122 کے حکام مقامی قبرستان سے نومولود کو قبر سے زندگی نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ کسی نے اس کی پیدائش کے فوراً بعد اسے دفن کیا اور فرار ہوگیا۔ ریسیکو کے مطابق واقعہ چند دن پہلے نوشہرہ سٹی کے ایک قبرستان میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع والد کی قبر پر دعا کے لیے جانے والے ایک نوجوان نے دی تھی۔ پیدائش کے فوراً بعد بچی کو دفنایا گیا تھا نوشہرہ میں ریسکیو کے اسٹیشن آفیسر مالک عمر اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے لوگوں میں سے ہیں، انہوں نے بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال...
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے چینی کی قیمت میں مزید پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے کم ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں چینی سمیت پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صدر کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سمجھوتے، دوستی مفادات سے بالا، بگاڑ کی کوشش ناکام ہونگی: پاکستان، چین
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کے بگاڑ کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر زرداری سے گرمجوشی اور...

پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ، قابل تجدید توانائی و کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے، قابل تجدید توانائی اور کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اورسائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں5000 ٹن یومیہ اضافے، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کی کے پیداواری پلانٹ کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔منصوبے پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 ) فارماسیوٹیکل سیکٹر میں سرکردہ کمپنی ہائینون لیبارٹریز نے حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کرنے کے بعد مضبوط مالی کارکردگی کی اطلاع دی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ضروری ادویات کی فہرست سے باہر ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کے ساتھ پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے جس سے کمپنیوں میں مسابقت بڑھ رہی ہے 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے نو مہینوں کے مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی نے 16.96بلین روپے کا خالص سیلز ریونیو حاصل کیا جو کہ 13.82فیصد کی نمایاں سال بہ سال نمو کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) آمدنی میں اس اضافے کا سہرا اپنے برانڈ...
چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کی ٹکٹس تیسرے مرحلے میں آج فروخت ہونگی ۔پاکستان میں کھیلے جانے والے چاروں میچز کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹ فروخت ہونگے ،مزید ٹکٹس فروخت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ٹکٹس دستیاب نہیں ہونگے، آج پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس فروخت ہونگے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔پی سی بی...
بیجنگ: پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جو اسٹیٹ بینکویٹ میں ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیرداخلہ نے چینی صدر کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے کئی اہم سیکیورٹی تدابیر نافذ کی ہیں، جن میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور ان کی سیکیورٹی کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی...
بیجنگ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔ صدر مملکت بیجنگ میں چین کی اعلی سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا...
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی واضح ہدایت کے باوجود ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سالگرہ کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق عثمان خاصخیلی گوٹھ میں سالگرہ کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے 3 سالہ صائمہ دختر خدا بخش زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثناء کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ عصمت زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ چیئرمین...

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو اور ممبران سعید احمد نواز، بشریٰ ناز ملک، سلمان امین اور عبدالرشید شیخ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024ء کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ نے...
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ وسیع پیمانے پر تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل اسلام آباد پہنچیں گی، جنہیں ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کے...
بیجنگ : چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب پیر کے روز شروع ہوگئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور یہ 14 فروری تک جاری رہیں گے ۔
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نےعالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک سے کہا گیا ہے کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے...
چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب پیر کے روز شروع ہوگئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔ ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور...
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ...
٭چین، کینیڈا ، میکسیکو پر ٹیرف سے امریکا میں 1.4 ٹریلین ڈالر کی درآمدی مصنوعات مہنگی ہونگیں ٭امریکی کاریں کینیڈا میں بنتی ہیں، ،چین سے درآمد ہ جوتے اور الیکٹرانک اشیا ء بھی مہنگی ہو جائیں ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی، زیادہ ترامریکی کاریں جزوی طور پرامریکا اورکینیڈا میں بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سٹیل، ادویات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریبا 99 فیصد...

وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے
وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے...
عثمان خان :اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد مکمل ہوگئی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل کرلئے گئے اسلامی نظریاتی کونسل میں علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار نقوی سمیت 20 علمائے کرام و سکالرز شامل ہیں ،اسلامی نظریاتی کونسل میں 2 ریٹائر ججز اور ایک خاتون ممبر بھی شامل ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کردی گئی ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا اسلامی نظریاتی کونسل کے 10 ممبران کا تعلق بریلوی، 5 دیوبند، 2 اہلحدیث اور ایک اہل تشیع ممبر شامل ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل کا بنیادی کام ملکی قوانین کو اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھنا اور سفارشات مرتب کرنا ہے 1962 سے 2024ء تک 16...
کراچی: پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن...

نیوزی لینڈ ٹیم 5اور جنوبی افریقا 7فروری کو پاکستان پہنچیں گیسہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلیے نیوزی لینڈ 5 فروری کو جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی، سیریز کا آغاز 8 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا۔چمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا، جس کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری جبکہ جنوبی افریقی اسکواڈ 7 فروری کو لاہور پہنچے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو ہوٹل رپورٹ کرے گی، قومی ٹیم 4 فروری کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں پریکٹس کرے گی۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری کی صبح جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچیں گی، پاکستان...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی سستی چینی نہیں ملے گی، حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں جہاں اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وہیں اب یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب چینی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہونے پر یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا...
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک صرف 1 ہزار 900 ٹرک ہی انسانی امداد لے کر غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ عمر معروف نے اعلان کیا ہے کہ بے گھر ہونے والوں کے لئے 33 سے زائد پناہ گزین کیمپ تیار کئے گئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے سلامہ معروف نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے تقریباً 50 پناہ گاہیں تیار کی ہیں، زمین کو تیار کیا ہے اور کنویں کھودے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمال میں بے گھر لوگوں کو پناہ...
(ویب ڈیسک) پراپرٹی خریدنے والے خبردار ہو جائیں، چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا۔ قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جس نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہوئی ہوگی وہ ایک پلاٹ خرید سکتا ہے،راشد لنگڑیال نے کہا کہ مزید پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں مزید رقم یا آمدن ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ غیر ظاہر شدہ زیادہ...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے 6 چینی شہریوں کی جانب سے پولیس ہراسانی اور ان کی نقل وحرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پروٹوکول کے خلاف ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے گزشتہ 6 سے 7 ماہ کے دوران متعدد بار ہراساں کیا گیا، جس میں سندھ میں چینی شہریوں کی نقل و حرکت کو غیر منصفانہ طور پر محدود کرنا بھی شامل ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گزشتہ ہفتے اس معاملے پر وزارت خارجہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے جبکہ سندھ حکومت نے ہفتے کے روز...
اسلام آباد: حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، منافع خوروں نے چینی کا اسٹاک کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام بازار میں چینی 170روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، رمضان میں چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ساتھ میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو...
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک ہوئے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات...

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی اسمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہئے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین انتخابات اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام...
گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو کے قریب کوسٹل ہائی وے پر واقع زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ اور مقامی ماہیگیروں کے درمیان راستوں کی بندش کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زفائر ونڈ پاور کمپنی انتظامیہ نے مقامی ماہیگیروں کے سمندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر چار دن سے کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے شدید سردی میں اپنے حق کے حصول کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 13 روز سے بے روزگاری رہنے کی وجہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، آج بروز جمعرات اس مسئلے کے حل کے لیے صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، صوبائی وزیر سسئی پلیجو، ضلع...
چیئرمین لانڈھی ٹائون ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان سے ملاقات کررہے ہیں کراچی(پ ر)کورنگی لانڈھی کے عوام سیوریج اور واٹر کے مسائل سے دوچار ہیں فوری طور پر کورنگی لانڈھی ،ماڈل کالونی کے مسائل حل کیے جائیں ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی اسد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ماڈل ٹائون کے چیئرمین ظفر احمد خان اور یوسی دس لانڈھی کے چیئرمین عبدالحفیظ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ عبدالجمیل خان نے ایم ڈی واٹر بور ڈ اسد اللہ خان کو توجہ دلوائی کہ چاول گودام لانڈھی میں پانی کا پمپ لگا دیا...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چینی سرمایہ کاروں کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو چینی سرمایہ کاروں کی پولیس ہراسگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ہراسگی اور بھتہ خوری سے بچایا جائے ورنہ لاہور یا چین واپس چلے جائیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل رحمان محسود ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ چینی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت اعلی حکام کی دعوت پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ ایئر پورٹ سے لے کر رہائشگاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے۔ ایئر پورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں...
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطا بق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی نوعیت کا شدید سیلاب آیا تھا، جس کی وجہ سے شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی میں 10 ٹاؤن شپ...
بیجنگ () سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے لیاوننگ صوبے کے شین یانگ شہر کے ایک مقامی فوڈ مال اور دادونگ ضلع کی چھانگ آن کمیونٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جشن بہار کے تہوار کے دوران مقامی مارکیٹ میں لوگوں کی روز مرہ زندگی کی ضروریات اور اشیا کی بلا تعطل فراہمی اور ان کے لئے مختلف سروسز میں بہتری پیدا کرنے ، اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کان کنی کے شعبے سے بڑی امید ہے، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی ریکوڈک میں دلچسپی ظاہر کی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریکوڈک میں کاپر اور گولڈ کے ذخائر کھربوں ڈالر میں ہیں، یہ پورے بلوچستان خاص طور پر اس ریجن کے لیے گیم چینجر ہوگا. انھوں نے کہا کہ مائننگ سیکٹر میں اتنی ترقی ہم نہیں کر پائے ہیں، کیونکہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں کہ ہم اتنے بڑے پیمانے پر کان کنی کرسکیں، اب جب ہمارے انٹرنیشنل پارٹنرز آ رہے ہیں تو اس سے ہماری شروعات ہوئی ہے. وقت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ آگ 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بچنے کے لیے 2 افراد...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ وزیراعظم نے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر افسران کیلئے نقد انعامات کی اسکیم کی منظوریوزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف...
بیجنگ: پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی ، چین کے شہر جنگ جو میں ہونے والے نویں عالمی روبوٹکس مقابلے میں بیس ممالک سے پانچ لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔۔ اس مقابلے میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے نہ صرف روبوٹکس کی تکنیک پر تربیت حاصل کی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جیتنے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کروایا۔ تین ماہ تک جاری رہنے والا یہ تربیتی مقابلہ سال ۲۰۱۵ سے چائنیز انسٹٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس مقابلے کی وجہ سے ہر سال کئی طلبہ روبوٹکس کے ابھرتے ہوئے شعبہ میں...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ مزید کئی احکامات ٹرمپ کے دستخطوں کے منتظر ہیں جن کا تعلق سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے ہے۔ صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے...

عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
گولارچی (نمائندہ جسارت)گولارچی پولیس کی کارروائیاں بائیک لفٹر گروپ کا سربراہ سمیت ایک بدنام زمانہ بین الصوبائی فراڈی گرفتار مقدمہ درج 6 موٹر سائیکلیں برآمد مزید کارروائی میں پیش رفت جاری ہے۔تفصلات کے مطابق گولارچی پولیس ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گولارچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جاتی شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے سربراہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چور کو لاک اپ کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں میرپور خاص سے سندھ کا مشہور کھورواہ کا رہائشی فراڈی اصغر کمبھار...
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اور 26جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار کی دعوت دی جسے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے قبول کرتے ہوئے شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھودریا پر سندھیوں کا دائمی، آفاقی اور کائناتی حق ہے۔ سندھ کے لوگوں کی مرضی کے بغیر سندھودریا پر نہریں بنانے کا منصوبہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لیے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں،ہماری ملاقات لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر ہوئی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر ملاقات پر...
بیجنگ : چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ بحری اور فضائی جنگی گشت کا اہتمام کیا ، جس کا مقصد بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے۔ چینی افواج بحیرہ جنوبی چین کے امن میں خلل ڈالنے والی کسی بھی فوجی سرگرمی پر قابو پانے کے لئے ہر دم پر عزم ہیں۔
سجاول (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان مقرر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میرپور بھٹورو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان، رہنما اور عوام کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، بعد ازیں اصغر سوہو پیٹرول پمپ میرپور بھٹورو سے لے کر ان کی رہائش گاہ پر وقار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو ریلی کے دوران عوام سے خطاب بھی کریں گی۔
چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ حالیہ عرصے سے چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی تعداد کا خاتمہ کیا ہے۔ چین بین الاقوامی قانون کے نفاذ میں تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور آن لائن گیمبلنگ، الیکٹرانک فراڈ ک اور انسانی اسمگلنگ جیسی سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ...
لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد یہ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور لاہور میں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا ارادہ ہے، اور اس سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی کے ٹور کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس ٹرافی کا گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں دورہ ہوا تھا، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اڑان پاکستان پروگرام پر خصوصی بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت‘ چین‘ جاپان‘ بنگلہ دیش اور ملائیشیا نے ترقی دس سالہ پروگرام سے کی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی حکومت نے بھی پی ٹی آئی کی طرح دس سالہ اقتدار کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے دس سالہ اقتدار میں رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ پانی و خوراک کی کمی‘ سیلاب سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین سے تربیت دلوائیں گے۔ گریڈ 20 کے 30 افسران کو چین کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورے پر...
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔
BEIJING: چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری...
لاہور :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ایک ہزار روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک ہوں گی۔ ٹکٹ کی مختلف کیٹگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔ سیمی فائنل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہوں گی اور 25 ہزار روپے سے شروع ہوں گی۔ اس ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچ سکا تو...
بھارتی سینما میں فلم باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ رام چرن کی نئی فلم ’گیم چینجر‘، جو 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی، کی پہلے دن کی کمائی کے دعوے شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ فلم پروڈیوسرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ’گیم چینجر‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے اور یہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔ تاہم، ماہرین اور جنوبی بھارتی ٹریڈ انڈسٹری کے مطابق یہ دعویٰ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ٹریڈ ٹریکر سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن بھارت میں صرف 51 کروڑ نیٹ کمائے، جبکہ دنیا بھر میں یہ رقم 80 کروڑ سے زیادہ نہیں...
لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسیکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
جنوبی بھارتی فلموں کے اسٹار رام چرن اور بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی کی 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گیم چینجر‘ بدقسمتی سے سائبر حملوں اور لیک ؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ریلیز کے دن ہی 45 افراد کے ایک گروپ نے فلم کی غیر قانونی کاپی آن لائن لیک کر دی۔ فلم کی ٹیم کے مطابق، ریلیز سے قبل انہیں سوشل میڈیا پیغامات اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں دی گئیں، جن میں بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ دھمکی دینے والوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر فلم کے مناظر اور ایچ ڈی پرنٹ لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ فلم کی ریلیز سے دو...
وفاقی ریونیو بورڈ نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ کے دستخط شدہ ایک خط میں گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کیساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کیساتھ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جنوبی ایشیا کے تین اہم ممالک چین،پاکستان اور بھارت کی نمائندگی کیا ان ممالک کے سربراہان کی سطح پر نہیں ہوگی؟ کیونکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان تینوں ممالک کی نمائندگی سفارتی سطح پر ہونے کی خبریں منظر پر آئی ہیں۔ جن کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے پہلے ہی حلف برداری کی دعوت دیدی گئی تھی جس بارے میں نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان...
واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
منڈی بہاءالدین میں مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا جہاں آتش گیرمواد میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے متاثرہ مکان اوراس سے ملحقہ مکان کی چھت گرگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا جس سے ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل...