ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہم ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پشاور(کامرس ڈیسک)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورریجنل ٹیکس آفس پشاور (آرٹی او ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کوفعال بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور آر ٹی او آفس جامع طریقہ کاروضع کریں گے اور ٹیکس پیئرز کودرپیش مشکلات کے ازالہ اور سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس اور IRs سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی انکم ٹیکس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر حاجی محمد آصف ،/ IRs سیلز ٹیکسکمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر زاہداللہ شنواری ،تاجرسمیت ایکسپورٹرز اور امپورٹرز حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرحد چیمبر چیمبر ا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اسکیموں میں بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت کردی۔
کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیموں کی پیشرفت، شفافیت اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ، لاگت اور مختص وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اضلاع کو محکمہ تعلیم کی اسکیموں میں ترجیح دی جائے، خاص طور پر بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو اسکیموں میں فوقیت دی جائے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کی جائیں، تعلیم سے جڑی اسکیموں میں کمیونٹی کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔