BEIJING:

چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔

چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔

اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی  زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر  ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری شادی کرکے اپنی بیٹی ان کے پاس چھوڑ دی، انہوں نے پوتی کی پرورش بھی تنہا کی ۔

رپورٹ کے مطابق چینی شہر  نانچونگ میں 960 افراد کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ  میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور  سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو  توڑ دیے۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے  3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • 4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا