Express News:
2025-04-22@06:07:27 GMT

کراچی: ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی واضح ہدایت کے باوجود ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سالگرہ کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق عثمان خاصخیلی گوٹھ میں سالگرہ کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے 3 سالہ صائمہ دختر خدا بخش زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثناء کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ عصمت زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو ایک گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔ ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج