چیمپیئنز ٹرافی:تیسرے مرحلے میں چار میچز کی ٹکٹس آج فروخت ہونگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کی ٹکٹس تیسرے مرحلے میں آج فروخت ہونگی ۔پاکستان میں کھیلے جانے والے چاروں میچز کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹ فروخت ہونگے ،مزید ٹکٹس فروخت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ٹکٹس دستیاب نہیں ہونگے، آج پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس فروخت ہونگے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔پی سی بی کے مطابق جن شائقین نے آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں کیلئے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور سٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔