2025-04-22@23:39:37 GMT
تلاش کی گنتی: 260

«میگا کرپشن»:

(نئی خبر)
    بنگلہ دیش نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دفاعی وسیکیورٹی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔ پاک بنگلہ دیش دفاع کےساتھ ساتھ تجارت، تقافت اورتاریخی روابط میں بھی پیشرفت ہوئی ہے،ایم جےایچ جاوید اوآئی سی میں بنگلہ دیش کے پہلےمستقل مندوب تعینات ہوگئے ہیں ایم جے ایچ جاوید نے پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر سے بھی ملاقات کی۔
    اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میں پناہ گزینوں کی کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہشفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ مراکش کے قریب دخلا بندرگاہ میں حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا، بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا، دونوں کو آئین و قانون کو ماننا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا اور کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے۔ شہباز شریف کی جانب سے 5 سالہ مدت پوری...
    سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اس واقعہ میں راکٹ لانچر استعمال ہوا ہے، جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی جائے گا۔ مزید پڑھیں: الیکٹرانک بیان حلفی اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں درخواستگزار عابد حسین نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کا حکم چیلنج کیا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت نے کیس واپس مجسٹریٹ کے بجائے تفتیشی افسر کو بھیجا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ فیصلہ مجسٹریٹ نے نہیں عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ مجسٹریٹ نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ...
    عبدالرشید منہاس کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 26جنوری بروز اتوار کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دن مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت جس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور اسے مقبوضہ علاقے...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )نوجوانوں کو کاشتکاری کو اپنا پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم قائم کیا جا رہا ہے فیکلٹی ممبر شہریار احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی جائیں گی جو روایتی اور جدید پیداواری طریقوں، خوراک کی ٹیکنالوجی، فصلوں کی اقسام، فصلوں کے نمونوں، مٹی کی حالت اور بہت کچھ پر زرعی آلات کی ایک رینج کی نمائش کریں گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میوزیم سے پاکستان کے عظیم زرعی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی تاکہ نوجوان نسل یہ دیکھ سکے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے...
    بھمبر میں تقریب سے خطب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر میں پہلے دانش سکول سنٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد...
    سہون (نمائندہ جسارت ) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ سہوانی شہباز قلندر کا سہ روزہ عرس 18 فروری سے سہون میں نہایت عقیدت سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وچیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری نے متعلقہ عملداروں کو ہدایت کی ہے کہ 18سے 20 فروری 2025ء تک ہونے والے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 773ویں تین روزہ سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران ملک بھر سے 20 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سہون میں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ضلع...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران والی بال کھیل رہے ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ۔تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    لانڈھی ٹائون کے عبدالجمیل‘ محمد عمران ،نعیم گوہر اور سیداقبال سعید طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں کراچی (پ ر)نوجوانوں کو ٹیکنیکل علوم سے آراستہ کررہے ہیں ۔نوجوان آئی ٹی کورسز میں مہارت حاصل کریں ۔موجودہ دور آئی ٹی کادور ہے ۔نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں ۔تعلیم انسان میں شعوراور آگہی پیدا کرتی ہے ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون کے تحت ,,بد؛لو اپنا کل ،،پروجیکٹ میں آئی ٹی اور انگلش لینگویج کورسز مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین لانڈھی ٹائون محمد عمران ،ڈائریکٹر یوتھ ایمپاورامنٹ نعیم گوہر اور لانڈھی ٹائون چیئرمین کے کوآرڈینٹرسید اقبال...
    ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل، آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائیگا،عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر بات ہوئی ہے، اب آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔ اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بہترین احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تیسرا مذاکراتی راونڈ مکمل ہوگیا ، حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے ۔ ہم...
    سہون (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلات کی کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، سپریم کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے تحصیل کے جنگلات کی زمینیں عملے نے ساز باز کرکے بااثر وڈیروں کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی حلقہ انتخاب تحصیل سہون سمیت ضلع بھر میں محکمہ فاریسٹ کے عملداروں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگلات کو آباد کرا دیا ہے، مختلف جنگلات میں فصلوں کی کاشت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع جامشورو میں قائم خیرودیرو، کنداہ، شاہ گڑھ، کالی بھوری اور آباد جنگل میں قائم سرکاری جنگلات کی زمینیں محکمہ فاریسٹ کے سب ڈویژنل فاریسٹ افسر جامشورو ذیشان بھنبھرو اور رینج فاریسٹ افسر سہون...
    اسلام آ باد (صباح نیوز) عالمی بینک اگلے 10 سال میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی فراہمی کیلیے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کل (جمعرات) جاری کرے گا اور اس کا باضابطہ افتتاح عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر کریں گے۔
    چیئرمین نظام مصطفی پارٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے میں نسل کشی کا مجرم رہا ہے، کیا اسرائیلی وزیراعظم پر کوئی مقدمہ چلے گا؟ کیا اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے غزہ کی عوام کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہونا اچھا اقدام ہے لیکن اس کا خیرمقدم تب کیا جائے گا جب یہ عارضی نہیں بلکہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، پاکستان اپنے تئیں جو بھی کرسکتا ہے کرے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا،50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ،بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ...
    پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کریگا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔ ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا...
    فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل و فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائیگا اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حماس نے تاکید کی کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ تاریخ یعنی 25 جنوری، ہفتے کے روز ہی انجام پائے گا۔ ادھر عرب چینل المیادین نے بھی فلسطین میں مزاہمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے چھ ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔بھارتی خبر ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ...
    پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...
    واشنگٹن: صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ انکا کہنا...
    لاہور:  تاریخی اکبری منڈی کی بحالی اور آرائش وتزئین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغلیہ دور میں قائم ہونیوالی یہ منڈی آج بھی پنجاب میں  مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں پنجاب کے مختلف شہروں سے تاجر اور دکاندار خریداری کے لئے آتے ہیں ۔اکبری منڈی کی بحالی کا منصوبہ والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغاخان کلچر سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی مصالحہ منڈی ہے اور برصغیر کے کئی تاریخی واقعات کی جگہ رہی ہے۔ یہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں تقریباً 500 سال قبل قائم کی گئی تھی، اسی لئے اس کا نام ان...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔ زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7 پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار...
    کیمروں آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے جس میں سب کو زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز چاہیے ہوتے ہیں۔   لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی آنکھ کے بارے میں سوچا ہے کہ اس میں کتنے میگا پکسل پائے جاتے ہیں؟  انسانی آنکھ تقریباً 576  میگا پکسلز (ایم پی) کے برابر ہے۔ مطلب دنیا و آسمان کے نظاروں کو ان کے اصل رنگ اور شفافیت سے دیکھنے کیلئے انسانی آنکھ کو 576  ایم پی درکار ہوتے ہیں۔ میگا پکسلز دراصل کسی بھی تصویر میں پکسلز کی تعداد کی پیمائش ہوتی ہے۔ ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔  انسانی آنکھ کی ریزولیوشن کا تخمینہ مقامی تفصیلات کی مقدار...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سی پیک 2.0کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے، دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کیلیے ایک لاکھ سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
    وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ کیس کے اندر مذہب کارڈ کا استعمال کیا گیا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے وصول ہونے والی ضبط شدہ رقم سے لاہور میں گھر بنایا۔القادر ٹرسٹ بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے بنایا گیا۔ انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ بند لفافہ کابینہ میں نہیں لے کر گئے تھے...
    راولپنڈی/اسلام آباد(آن لائن+ صباحن نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے دعا ہے کہ عمران خان کو آج ہی سزا ہو جائے۔ ادھرعمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ملزمان کے وکیل نے پانچویں گواہ پر جرح مکمل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج جمعہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا ۔ فیصلہ سنانے کی تاریخ اس سے قبل 3 مرتبہ مؤخر ہوچکی ہے۔ 18 دسمبر کو فیصلہمحفوظ...
    امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس یو پی سربراہ کو ’’دریائے سندھ وزراعت کو درپیش خطرات و حل‘‘ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا ،جماعت اسلامی عوام دشمن فیصلے کو مستردکرتی ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمّت کرتے ہیں۔ ایک طرف فارم 74 کے...
    احتساب عدالت اسلام آباد کےکل ساڑھے 11 بجے اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کل ساڑھے 11 بجے اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس کے بعد 3 مرتبہ فیصلہ موخر...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور انکی ٹیم سے ملکر معاملات حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونی بلنکن نے کہا جنگ بندی سے متعلق حتمی معاملات پر امریکی ثالثوں اور قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور انکی ٹیم سے ملکر معاملات حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونی بلنکن نے کہا جنگ بندی سے متعلق حتمی معاملات پر امریکی ثالثوں اور قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا ریلیف ملے گا، کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، اس حوالے سے عدالتی عملے نے وکلا کو آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعے کے روز 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے جو پہلے سے محفوظ...
    وزیر اطلاعات و نشریات عطا الللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کریشن کا اسکینڈل ہے، پاکستان تحریک انصاف بتائے بانی پی ٹی آئی کا ذرائع آمدنی کیا ہے اور وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے تھے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ غیر جانبدار مبصرین بھی 190 ملین پاؤنڈز کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اور کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا تاریخی اسکینڈل ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس پیمانے پر کسی بھی فرد واحد کی جانب سے اتنی کرپشن سامنے نہیں آئی ہے،جس کے...
    اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نے8 فروری کیلیے اناؤنس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔ رہنما تحریک فیصل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی جانب سے سانا کے رہنماؤں مقبول ہالیپوٹو، علی خاصخیلی، جمال ناصر، اعجاز تر، خلیل میم، ستار ہالیپوٹو، غفار سومرو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے کے دوران سانا کے رہنماؤں اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان سندھ اور پاکستان کی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، سندھ کے عوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ سندھ کی زندگی کا واحد ذریعہ سندھ دریائے ہے، جسے چھیننے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ہاری تحریک کے رہنما کامریڈ رمضان خاصخیلی کی تیسری برسی کے موقع پر پریس کلب میں پانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہاری تحریک کے رہنما کامریڈ رمضان خاصخیلی کی جانب سے ہاری حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر کامریڈ ثمر حیدر جتوئی نے پانی کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سندھ کا شعور اپنے حقوق پر کبھی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا، سندھ کے 7 کروڑ عوام 6 کینال کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ جئے سندھ قومی پارٹی کے سربراہ نواز خان زئنور نے کہا کہ کامریڈ رمضان خاصخیلی نے ہمیشہ کسانوں...
    سلطان چاولہ چیئرمین پی این ایس سی جاول کے برآمدکنندگان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)سلطان چاولہ چیئرمین PNSC نے REAP کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور 3.9 ارب ڈالر کے حصول پر REAPکی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے عبدالرحیم جانو کی تجویز کی تائید کی کہ چاول کی برآمدی کارگو کے لیے ہماری نیشنل فلیگ شپنگ کمپنی کو استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدکنندگان کی طرف سے شپنگ کمپنیوں کو سالانہ تقریباََ 300 ملین ڈالر ادا کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے REAP کے ممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جاوید جیلانی سینئر وائس چیئرمین REAP نے بتایا کہ حال ہی میں بڑی مقدار میں چاول بنگلہ دیش کو برآمد کیے...
    پاور پلانٹس کے ساتھ حکومتی معاہدوں کی تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے بگاس، فرنس آئل، قدرتی گیس آر ایل این جی اور ہوا سے چلنے والے اب تک 28 پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ٹیک اینڈ پے پر چلنے والے پلانٹس میں اب تک 6837 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کے معاہدے طے پاچکے ہیں۔بگاس پر چلنے والے جہانگیر ترین کے 52 میگاواٹ کے 2 پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی ہوئی ہے، بگاس سے چلنے والے چنیوٹ پاور کے 62 میگاواٹ، لیہ شوگر مل کا 41 میگاواٹ کا پلانٹ بھی شامل ہے۔ بگاس چلنے والے دیگر پلانٹس میں 36 میگاواٹ کا المعیز...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کی دلچسپی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی انتھک جدوجہد رنگ لے آئی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبے پر ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب جیسے میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا،کیتھ لیب کے قیام کے حوالے سے اخبارات میں ٹینڈراشتہار بھی لگا دیا گیاہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی نے کہا کہ اس محنت اور جدوجہد میں حصہ لینے والے ایک عام ورکر خواہ وہ سیاسی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کیساتھ ہمسائے کے تعلق کیوجہ سے نقصان برداشت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی، اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں،...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔ حکومت اپوزیشن مذاکرات کی فضا سینیٹ میں تار تار، ’اووو، اووو‘ آوازوں کی گونجپارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ ) میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی فضا تار تار کردی گئی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں، ماحول اچھا ہوگا تو سب کو فائدہ...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) معروف سرجن و سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی پہنور اور لیاقت یونیورسٹی کی زنانہ امراض کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر انیلا شوکت پہنور کی کاوشوں سے ایمان پولی کلینک میں ایک روزہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین نے 1155 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کیے اور ادویات فراہم کیں، جبکہ 250 مفت الٹرا ساوْنڈ، 275 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 75 مریضوں کی قوت سماعت کے ٹیسٹ کیے گئے، 350 مریضوں کے مفت شوگر ٹیسٹ اور HB ٹیسٹ کیے گئے، میگا فری میڈیکل کیمپ میں جگر کے مشہور A پروفیسر ڈاکٹر نندلال سیرانی، معروف جنرل سرجن A پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز کھٹی، بچوں کے ماہر...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔ترجمان سپارکو کا کہناہے کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائیٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس...
    پشاور: راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع...
    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردی کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کو نشانہ بنانے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بریفنگ میں وفاقی وزیر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل  کیے گئے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیںجے یو آئی کی میگا میڈیکل کیمپ، 1400 مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت پرائمری اسکول ٹھل میں ایک شاندار میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 1400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، مختلف بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، اور دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ملک کے معروف ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، اور خواتین و بچوں کے ماہرین شامل تھے۔ نمایاں ڈاکٹروں میں ڈاکٹر بشیر احمد کوسو، ڈاکٹر ریاض احمد ہکڑو، ڈاکٹر خیر محمد سومرو، ڈاکٹر رابعہ بگٹی، اور ڈاکٹر عبدالعزیز تھے۔انہوں نے مرد، خواتین اور...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو بھی آگاہ کر دیا۔ وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ عدالتی عملے نے آج فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا، اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ 3 منٹ تک...
    ڈی آئی خان ، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمن نے میگا پروجیکٹس کا دورہ کیا اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایم ٹی آئی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ...
    اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.5 فیصد اور 2024 میں 2.4 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں...
    اسٹیٹ بینک پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27 جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10 مارچ، 5 مئی، اور 16 جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، افراط زر 4 اعشاریہ1فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔30جون تک پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کی...
    — فائل فوٹو اس سال عورت مارچ 12 فروری کو منایا جائے گا۔عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پر عورت مارچ منایا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کے فوجی ٹرائل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون طے کرتا ہے کہ فلاں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا اور فلاں کا نہیں؟۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا نو مئی کا واقعہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین جرم ہے جو ان کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو رہا ہے؟۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرٹیکل 233 کو غیر مؤثر کر دیا، آرٹیکل 233 کا فوجی عدالتوں کے کیس سے...
    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کیفوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس میں عدالت نے سوال کیا کہ یہ تفریق کیسے کی جاتی ہے کہ کون سا کیس ملٹری کورٹ اورکون ساکیس انسداد دہشتگردی عدالت میں جائے گا؟سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے ملٹری ٹرائل کالعدم قراردینے سے متعلق 5رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام بنیادی حقوق ہیں جن کی وضاحت کردی گئی ہے، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرات تعلیم ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر 11 اور 12 جنوری کو سمٹ میں طورمیزبان شریک ہوگا، اجلاس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد خواتین کے تعلیم کے حوالے بات چیت کو فروغ دینا ہے اورخواتین کے تعلیم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم...